Sade Olutola

ellievsbear
official daine visual archive
No title available
RMH
No title available
PUT YOUR BEARD IN MY MOUTH
No title available
🩵 avery cochrane 🩵
tumblr dot com
No title available

No title available

@theartofmadeline
Xuebing Du

Jar Jar Binks Fan Club
we're not kids anymore.
YOU ARE THE REASON
Misplaced Lens Cap

roma★

bliss lane
seen from United States
seen from Türkiye
seen from Indonesia

seen from Switzerland

seen from New Zealand
seen from United States

seen from Germany
seen from United States
seen from United States

seen from Canada
seen from United States

seen from Germany

seen from United Kingdom

seen from United States

seen from United States

seen from Türkiye
seen from Poland

seen from United Kingdom

seen from United States
seen from Germany
@imroy3029
#love
Respect your elders.
اب سمجھ میں آتا ھے۔۔۔
اب سمجھ میں آتا ھے
پیار کی کہانی میں
کِس جگہ ٹھہرنا تھا ؟
کِس سے بات کرنا تھی ؟
کِس کے ساتھ چلنا تھا ؟
کون سے وہ وعدے تھے ؟
جِن پے جان دینا تھی
کِس جگہ بِکھرنا تھا ؟
کِس جگہ مُکرنا تھا ؟
کِس نے اِس کہانی میں
کِتنی دور چلنا تھا ؟
کِس نے چڑھتے سورج کے
ساتھ ساتھ ڈھلنا تھا ؟
اب سمجھ میں آتا ھے
اُس نے جو کہا تھا
سب ھم نے جو ُسنا تھا
تب کِس طرح ہلے تھے لب
کِس طرح کٹی تھی شب
ھم نے ان ُسنی کر دی
بات جو ضروری تھی
کِس قدر مکمل اور کِس قدر ادھوری تھی
وہ جو اِک اِشارہ تھا
زکر جو ھمارا تھا
وہ جو اِک کنایہ تھا
جو سمجھ نہ آیا تھا
اب سمجھ میں آتا ھے
جان ھی کے دُشمن تھے
جاں سے جو پیارے تھے
ھم جہاں پہ جیتے تھے
اصل میں تو ھارے تھے
راہ جِس کو سمجھے ھم
راستہ نہیں تھا وہ
واسطہ دیا جِس کو
واسطہ نہیں تھا وہ
کِس نے رَد کیا ھم کو ؟
کِس نے کیوں بُلایا تھا ؟
جِس کو اِتنا سمجھےھم
کیوں سمجھ نہ آیا تھا ؟
اَب سمجھ میں آتا ھے
اَب سمجھ میں آیا جب
زندگی اَکارت ھے
ایسی اِک بُجھارت ھے
جو دِیر سے سمجھ آئیؑ
زندگی کے بھیدوں کو
ھم نے اب سمجھنا تھا
تَب سمجھ بھی آتی تو
ھم نے کَب سمجھنا تھا
آنکھ جَب پگھل جاۓ
اور – شام ڈھل جاۓ
زِندگی کی مُٹھی سے
ریت جَب نِکل جاۓ
بھید اپنے جیون کا
تَب سمجھ میں اتا ھے
سب سمجھ میں آتا ھے