مسیحی لڑکے سے محبت کی سزا: والدین نے بیٹی کو گنجا کر دیا
بوسنیا کی مسلمان نژاد فرانسیسی نوجوان لڑکی کے والدین، چچا اور چچی نے سربیا کے ایک مسیحی لڑکے سے محبت کی وجہ سے اس کا سر منڈ دیا، جس پر انہیں اب تشدد کے مقدمے کا سامنا ہے۔ فرانسیسی عدالتی ذرائع کے مطابق 17 سالہ لڑکی کو پیر کے روز فرانس کے مشرقی شہر بسنکون میں نہ صرف گنجا کر دیا گیا بلکہ اس کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ فرانسیسی پولیس نے اس واقعے کے بعد والدین کے ساتھ ساتھ لڑکی کے چچا چچی کو بھی حراست میں لے لیا، تاہم انہیں بعد میں عدالتی ضمانت پر رہا تو کر دیا گیا مگر اب ان پر لڑکی سے رابطہ کرنے پر پابندی ہے۔ لڑکی کو، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، عدالتی تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر مارگریٹ پیریٹی نے جمعے کو بتایا کہ ’ان (لڑکی کے رشتے داروں) کے خلاف اس سال کے آخر میں ’کم سن بچوں کے خلاف تشدد‘ کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے گا۔‘ یہ لڑکی دو سال قبل بوسنیا ہرزیگوینا سے اپنے خاندان کے ساتھ فرانس منتقل ہوئی تھی اور اس کا کئی مہینوں سے سربین نژاد لڑکے کے ساتھ تعلق قائم تھا جو ایک ہی عمارت میں رہتے تھے۔ پیریٹی نے مزید بتایا: Read the full article











