بڈگام ہلاکتوں کے خلاف وادی کشمیر میںمکمل ہڑتال رہی
سری نگر:وادی کشمیر میں بدھ کے روز علیحدگی پسند قیادت کی طرف سے دی گئی ہڑتال کال کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے۔ علیحدگی پسند قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے ہڑتال کی کال وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے دربگ چاڈورہ میں منگل کو ہونے والی 3 شہری ہلاکتوں کے خ...











