مفتی منیب الرحمان نے وزیراعظم عمران خان سے بڑامطالبہ کر دیا
کراچی (جی سی این رپورٹ)مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عید تین دن ہوتی ہے عمران خان پیر کو بھی چھٹی کا اعلان کریں۔کراچی میں مفتی منیب الرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سائنس اور علما میں کوئی اختلاف نہیں ہے، ہمیں سائنس کا پتہ ہے، جتنی سائنس فواد چوہدری جانتے ہیں اتنی ہم بھی جانتے ہیں۔مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ جتنی سائنس آپ جانتے ہیں اتنی ہم بھی جانتے ہیں، محکمہ موسمیات کے میٹرولوجسٹ اور سائنسدان ہمارے ساتھ ہیں، ہماری کمیٹی میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ جتنی ڈگریاں فواد چوہدری کے پاس ہیں اتنی ہمارے پاس بھی ہیں، چیف جسٹس نے بھی کہا کہ سوشل میڈیا بے قابو ہوچکا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں۔مفتی منیب کا کہنا ہے کہ جنہوں نے فواد چوہدری کو کیلینڈر بنا کر دیا وہ ہماری کمیٹی کے ممبر ہیں، پچیس سال سے رویت ہلال کمیٹی کو چلارہے ہیں، فواد چوہدری کہاں سے سائنس دان آگئے؟پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو ایک سال ہونے والا ہے، کشمیر کے معاملے پر عالمی سطح پر بھارت کو واضح پیغام نہیں دیا گیا۔مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ حکومت نے قراردادیں پاس کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ Read the full article














