کراچی کی بارش میں ہمایوں سعید کا بھنگڑا ،ویڈیو دیکھیں
کراچی (جی سی این رپورٹ)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے مقبول ترین اور باصلاحیت اداکار ہمایوں سعید نے گزشتہ روز ہونے والی تیز بارش میں بھنگڑا ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی برسات کو جہاں شہریوں نے انجوائے کیا تو وہیں شوبز ستارے بھی بارش سے خوب لطف اندوز ہوئے اور بارش کے دوران منفرد سرگرمیاں کیں جن کی ویڈیوز اور تصاویر فنکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔انہی شوبز ستاروں میں ہر دلعزیز ہمایوں سعید بھی شامل ہیں جنہوں نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی، اداکار کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں وہ پارک میں موجود بارش کے مزے لے رہے ہیں۔ https://youtu.be/sGJtSJTRXPA ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہمایوں سعید کی خوشی کی انتہا یہ ہے کہ اُنہوں نے بارش میں بھنگڑا ڈالنا شروع کردیا۔ہمایوں سعید نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت خوش ہوں کہ کہ آخر کار کراچی میں بھی بارش ہو رہی ہے۔‘اداکارکی اِس ویڈیو پر نامور اداکار شان شاہد نے لکھا کہ ’بے شک یہ اللّہ کی رحمت اور برکات ہیں۔‘واضح رہے کہ ہمایوں سعید کی ویڈیو پر چند ہی گھنٹوں میں 3 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔ Read the full article
















