دیہاڑی داربے روزگارہونےوالوں کیلئے اچھی خبرآگئی
اسلام آباد (جی سی این رپورٹ) حکومت کی جانب سے بے روزگار مزدوروں کے لیے خوشخبری، پسماندہ علاقوں میں بے روزگار ہونے والے محنت کش افراد کے لئے ہنگامی طور پہ دس بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت روزگار کے مواقع۔ گرین جاب فائٹنگ کورونا منصوبے کے تحت درخت لگانے پر روزانہ معاوضہ ملنے لگا۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے 65 ہزار افراد کو فوری روزگار فراہم کردیا۔ چاروں صوبوں میں مزدور درخت لگا کر روزانہ آٹھ سو روپے تک کمانے لگے۔ منصوبے کے تحت خواتین کو بھی گھروں کے قریب ترین روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ پنجاب میں اٹھارہ ہزار، خیبر پختونخوا میں بیس ہزار، سندھ میں بارہ ہزار، بلوچستان میں چار ہزار، آزاد کشمیر میں ساڑھے آٹھ ہزار جبکہ گلگت بلتستان میں تین ہزار افراد کو روزگار فرہم کیا گیا ہے۔ مشیر وزیر اعظم ملک امین اسلم کا کہنا ہے درخت لگانا با عزت روزگار ہے جس سے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔ Read the full article












