اسلام آباد خیابان جوہر میٹرو سٹیشن پر مسافروں کا ہجوم ۔مسافروں کی لمبی قطاریں تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میٹرو بس کے مسافروں کے لیۓ درد سر بن گیۓ۔اپنے اوقت پر گھر سے نکلے مسافر گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہو گئے۔زرائعے کے مطابق اسلام آباد خیابان جناح میٹرو سٹیشن پر تمام میٹرو بسوں کو اس لئے روک دیا گیا کہ اس وقت کھلاڑیوں کی کرکٹ سٹیڈیم میں آمد کا وقت ہے اس لئے تمام اطراف سے آنے والی ٹریفک کو اس وقت بند کر دیا گیا ہے۔تمام مسافرکافی انتظار کرنے پر بسوں سے نیچے اتر آۓ۔بات چیت کرنے پر معلوم ہوا کہ روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک بند ہونے کاکوئی ایک وقت مقرر نہیں ہے کافی دیر انتظار کرنے پر مسافر پریشان ۔کسی نے دفتر پہچنا ہے اور کوئی بیماری کے عالم میں ہسپتال جا رہا ہے اور کسی نے کہی اور ایمرجنسی میں پہنچنا ہے مسافروں کی اعلی حکام سے درخواست ہے کہ خدارا اس ملک میں بسنے والوں پر رحم کریں۔آگے ہی معاشی حالات کی وجہ سے عوام پریشانی کا شکار ہے مزید تبدیلی ناکابل برداشت ہے۔ #IGislamabad#CTOIslamabad https://www.instagram.com/p/CayrCYzg-sm/?utm_medium=tumblr













