لندن میں جہاز سے گر کر ایک شخص ہلاک لندن میں جہاز سے گر کر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والا شخص غیر قانونی طریقے سے سفر کررہا تھا۔ خبررساں ادارے کے مطابق لندن کے جنوبی علاقے میں ایک گھر کے باہر سے نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ مرنے والا شخص جہاز کے لینڈنگ گئیر سے گرا جو غیرقانونی طریقے سے نجی پرواز پر سوار ہوا تھا۔ واقعہ کینیا سے اڑنے والی پرواز میں پیش آیا۔ لینڈنگ گئیر سے بیگ، پانی کی بوتل اور کھانا بھی ملا۔















