پی ڈی پی کی میٹنگ سے غائب رہنے والے باغی جلد پارٹی میں واپس آجائیں گے: پارٹی کے سینیئر لیڈروں کو امید
سری نگر: دوشنبہ کو پی ڈی پی کی سربراہ اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ایک میٹنگ سے غائب رہنے والے پارٹی باغیوں سے پی ڈی پی رہنماؤں نے ملاقاتیں کرنا شروع کر دیں اور اعتماد ظاہر کیا کہ سوائے سابق وزیر عمران رضا اور ان کے چچا عابدی انصاری کے دیگر باغی جلد ہی پارٹی میں واپس آج...





