وزیر اعظم عمران خان نے پیر کے روز ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کی اور اپنے انتخابی حلقوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والے ایم این اے میں گل داد خان ، گل ظفر خان ، جواد حسین ، محمد اقبال آفریدی اور ساجد خان شامل تھے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک ، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادی اور معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی اس ملاقات کے دوران موجود تھے۔















