Tada-kun wa Koi wo Shinai - episode 8
seen from United States

seen from Spain

seen from Singapore

seen from China
seen from Italy
seen from United States

seen from United Kingdom
seen from China
seen from United States
seen from Japan
seen from United States
seen from United States
seen from China

seen from United States
seen from China

seen from United States
seen from Singapore
seen from United States

seen from United States
seen from Malaysia
Tada-kun wa Koi wo Shinai - episode 8
Using Your Phone While Charging: Is It Safe?
Using Your Phone While Charging: Is It Safe?
Using your phone while it is charging is generally safe, as long as you use the correct charger and take certain precautions. It is important to use the charger and cable that came with your phone, as other chargers and cables may not be compatible and could cause damage. Additionally, it is best to avoid using your phone in a way that generates a lot of heat, such as playing graphics-intensive…
View On WordPress
iQoo 120W FlashCharge: iQOO introduces 120W FlashCharge ultra-fast charging technology for smartphones – Times of India NEW DELHI: Vivo’s brand iQoo has announced its 120W ultra-fast flash charging technology. The company has announced the technology a year after Vivo introduced its 120W fast charging technology.
اسمارٹ فون کی بیٹری چند ماہ میں کمزور کیوں ہو جاتی ہے؟
کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ آپ کے اسمارٹ فون کی بیٹری ایک سال کے اندر ہی کمزور ہو جاتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ اسے جلد چارج کرنا پڑتا ہے۔ مگر ایسا کیوں ہوتا ہے ؟ اور اس سے بچنا ممکن ہے یا نہیں؟ ویسے یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ اسمارٹ فونز کا استعمال اب روزمرہ کا حصہ بنتا جارہا ہے اور ان کی چارجنگ کا مسئلہ دن بدن بڑھتا چلا جا رہا ہے ۔ مگر اس کی وجہ کافی سادہ ہوتی ہے اور وہ یہ لیتھیم اون بیٹریاں (اسمارٹ فونز میں یہی استعمال ہوتی ہیں) کی زندگی عموماً 500 سائیکل (لگ بھگ ڈیڑھ سال اگر روزانہ ایک بار چارج کیا جائے) ہوتی ہے۔ ایک بیٹری سائیکل سے مراد صفر سے سو فیصد تک ایک بار چارجنگ ہے، تو آپ کا فون جتنی بارمکمل سائیکل کے عمل سے گزرے گا، اتنا ہی جلد اسے بدلنے کی ضرورت بھی محسوس ہو گی۔ موبائل فون رییپئر بزنس سے منسلک ایک کمپنی موبائل کلنک کی ڈائریکٹر لز ہیملٹن کے مطابق اسمارٹ فون کی بیٹری لیتھیم اون کی ہوتی ہے اور اس کے اندر کیمیائی ری ایکشن اسے کمزور بناتا ہے۔
مثال کے طور پر اگر آپ کسی بیٹری کے اندر دیکھیں تو آپ مختلف طرح کی تہوں کو ایک دوسرے میں سینڈوچ بنا دیکھیں گے۔ ان تمام میٹریلز کے تین سیکشن ہوتے ہیں، نیگیٹو، گریفائٹ اور کاپر۔ بیٹری کی نیگیٹو سائیڈ وہ ہوتی ہے جہاں پاور ذخیرہ ہوتی ہے جبکہ پوزیٹو سیکشن میں اس جمع ہونے والی پاور کو استعمال کیا جاتا ہے اور ایک الیکٹرو لیٹ پولی مر ایسا ہوتا ہے جو ان دونوں کے درمیان سپلائی کو ہموار رکھنے کا کام کرتا ہے۔ ایک کیمیائی ری ایکشن دونوں سیکشنز کے درمیان ہو کر فون کو چلاتا ہے مگر اس پراسیس کے دوران الیکٹرون اپنے لیتھیم ایٹمز پیچھے چھوڑ دیتے ہیں جو بیٹری کو ری چارج ایبل بناتے ہیں۔ آسان الفاظ میں اسے فل چارج سرکل کہا جاتا ہے مگر ہر بار ایسا کرنے سے بیٹری کے میٹریل میں کمی آنے لگتی ہے اور وہ پہلے کی طرح الیکٹرکل چارج کو کنٹرول میں رکھنے کی صلاحیت سے محروم ہونے لگتی ہے۔
لز ہیملٹن کا کہنا تھا کہ بہتر یہ ہے کہ فون کی بیٹریوں کی زندگی بڑھانے کے لیے کوشش کریں کہ اسے مکمل چارج کرنے سے گریز کریں اور 25 سے 85 فیصد تک چارجنگ کے بعد فون کو چارجر سے نکال لیں۔ آسان الفاظ میں فون کی بیٹری کو مکمل صفر تک پہنچانے سے گریز کی کوشش کریں اور جب چارج کریں تو 85 فیصد پر پہنچنے کے بعد چارجر نکال دیں، اگر نہیں کر پائے اور بیٹری مکمل چارج ہو گئی تو ڈیوائس کو چارجر پر لگا نہ چھوڑیں۔ ایسا مسلسل کرنا برقی ڈیوائسز کی عمر بہت تیزی سے کم کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ رات کو فون چارج پر لگا کر چھوڑنا طویل المعیاد بنیادوں پر ڈیوائس کے لیے نقصان دہ سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ بیٹری کی زندگی زیادہ عرصے تک برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو چند چیزوں پر عمل کو اپنا لیں۔
جب ضرورت نہ ہو تو وائی فائی اور بلیو ٹوتھ کو بند کر دیں۔ اپنے فون کو کمرے کے درجہ حرارت میں ہی رکھیں۔ فون کی برائٹنس کو سو فیصد تک نہ بڑھائیں۔ بیٹری کو متاثر کرنے والے فیچرز جیسے فیس بک آٹو پلے کو ٹرن آف کر دیں۔ جب ممکن ہو فون کو لو پاور موڈ پر استعمال کریں۔
صرف 13 منٹ میں موبائل فون چارج
سمارٹ فونز کا استعمال اب لگتا ہے کہ ہر ایک ہی کرتا ہے مگر اس کی بیٹری کو بار بار گھنٹوں تک چارج کرنا کسی کو پسند نہیں آتا، مگر اب آپ اپنے موبائل کو چند منٹوں میں مکمل چارج کر سکیں گے۔ کیونکہ 120 واٹ فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف ہونیوالی ہے۔ چینی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ شنگھائی میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس میں یہ تیز ترین چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف کرائے گی۔ جس سے 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو محض 13 منٹ میں مکمل چارج کرنا ممکن ہو گا جبکہ 5 منٹ میں 50 فیصد چارج ہو سکے گی۔
اسمارٹ فونز کی وہ ٹرکس جو بیشتر افراد نہیں جانتے
اسمارٹ فونز تو آج کل لگ بھگ ہر ایک کے پاس ہی موجود ہے اور لوگ ان کے فیچرز کا بہترین استعمال بھی جانتے ہیں۔ مگر پھر بھی اسمارٹ فونز میں چند ایسی چیزیں چھپی ہوتی ہیں جن کا علم اکثر افراد کو نہیں ہوتا۔ درج ذیل میں ایسی ہی خفیہ ٹرکس دی گئی ہیں جو اسمارٹ فونز صارفین کے لیے کافی مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔
آٹو روٹیٹ آپشن آپ کو اسمارٹ فون میں اسکرین روٹیشن فنکشن کو ڈس ایبل رکھنا چاہئے اور ضرورت پڑنے پر ہی استعمال کرنا چاہئے کیونکہ اسے استعمال کرنے پر ایک خصوصی سنسر ایکسلومیٹر حرکت میں آتا ہے جو بیٹری کو بہت تیزی سے ختم کرتا ہے۔
چارجنگ کے دوران فون استعمال نہ کریں کیا آپ کو معلوم ہے کہ چارجنگ کیبلز کو زیادہ لمبا کیوں نہیں رکھا جاتا؟ اس کی وجہ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے کے خیال کی حوصلہ شکنی کرنا ہے کیونکہ اس سے بیٹری لائف متاثر ہوتی ہے۔
تیز چارجنگ اگر آپ فون کو تیزی سے چارج کرنا چاہتے ہیں تو ائیرپلین موڈ آن کر کے چارج کریں، کیونکہ اس دوران فون سگنل سرچ نہیں کرتا اور بیٹری تیزی سے چارج ہوتی ہے، اگرچہ اب بیشتر کمپنیاں فاسٹ چارجنگ سپورٹ دیتی ہیں مگر اب بھی یہ ٹرک فاسٹ چارجنگ کے لیے بہترین ہے۔
شٹر بٹن کا استعمال اگر آپ کیمرا اوپن کر کے تصویر لینا چاہتے ہیں تو شٹر یا تصویر لینے والے بٹن کو دبا کر رکھیں تو ایک سیکنڈ میں کئی تصاویر لینا ممکن ہو جائے گا (اس کا انحصار فون پر ہوتا ہے کہ کتنی تصاویر کھینچتا ہے)، بیشتر افراد اس سے واقف نہیں ہوتے مگر یہ کافی جادوئی قسم کی ٹرک ہے۔
والیوم بٹن کو شٹر بٹن کے طور پر استعمال کریں کئی بار ڈیفالٹ شٹربٹن کو دبانا مشکل ہوتا ہے خاص طور پر اگر فون کا ڈسپلے کافی بڑا ہو، جس کے نتیجے میں تصویر خراب ہو جاتی ہے یا فون بھی ہاتھ سے گرسکتا ہے، تو آپ والیوم بٹن کو بھی شٹر بٹن کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔
ویڈیو کی آڈیو بہتر بنائیں آپ فون کے مائیکروفون کو کور کر کے ویڈیو بناتے ہوئے آڈیو کا معیار بہتر بنا سکتے ہیں، ایسا کرنے سے بیک گراﺅنڈ نوائز چھپ جاتی ہے اور مین آڈیو اسٹریم کو بہتر طریقے سے سن پاتے ہیں، بس ویڈیو کو بناتے ہوئے انگلی سے مائیکرو فون کو کور کر دیں۔
بلیک وال پیپر فون کی بیٹریاں اکثر بہت تیزی سے ختم ہوتی ہیں اور اس کو روکنے کا ایک اچھا طریقہ فون کے پس منظر میں کسی تصویر کی بجائے بلیک وال پیپر کو استعمال کرنا بھی ہے۔
الارم کی آواز تیز کریں اگر آپ کو ڈر ہے کہ اسمارٹ فون کے الارم کی آواز آپ کو نیند سے اٹھانے میں ناکام رہے گی تو اپنے فون کو ایک کپ یا مگ میں رکھ دیں، ایسا کرنے سے الارم کی آواز بہت زیادہ بڑھ جائے گی۔
فون کو ری اسٹارٹ کرنا عادت بنائیں آپ کا فون ہر وقت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکتا، مگر اسے ہمیشہ ہموار طریقے سے چلانے کے لیے ہفتے میں کم از کم تین بار اسے ری اسٹارٹ کریں، اس طرح ایپس ری سیٹ ہوں گی اور اسمارٹ فون کو کچھ آرام بھی مل جائے گا۔
We know that our smartphone batteries timing hardly work for a day and we are forced to charge them again and again. But are we charging the mobile phone batteries correctly? According to a mobile
Do you charge your smartphone incorrectly?
Now Charge your Smartwatch from your phone via Power sharing cable
Now Charge your Smartwatch from your phone via Power sharing cable
After getting any smartphone or smartwatch the first thing we need to care is the battery, there are few accessories are there to help in emergency such as Power Bank, Wireless chargers etc but on the go there are not gonna help at all and this is the only reason people before grabbing any smartphone first check the battery, no matter other hardware packed is good or not. But Samsung now has done…
View On WordPress