قربانی کے جانوروں کی تفصیل ! چھوٹے جانور: (بھیڑ، دُنبہ، بکرا، بکری) ان کی عمر کم از کم ایک سال ہونی چاہیے البتہ اگر 6 ماہ کا دُنبہ یا بھیڑ جو جسامت میں ایک سال کا لگے تو اس کی قربانی بھی جائز ہے، ان کی قربانی صرف ایک ہی آدمی کی طرف سے ہوسکتی ہے۔ بڑے جانور: (گائے، بیل، بھینس) ان کی عمر کم از کم دو سال ہونی چاہیے، ان کی قربانی میں زیادہ سے زیادہ سات افراد شامل کرسکتے ہیں۔ (اُونٹ) اس کی عمر کم از کم پانچ سال ہونی چاہیے، اس کی قربانی میں بھی سات افراد شامل ہوسکتے ہیں۔ درج بالا جانوروں کے علاوہ دیگر حلال جانوروں (مثلاً: نیل گائے اور ہرن وغیرہ) کی #قربانی درست نہیں۔ نوٹ:شرکاء میں سے کسی ایک کی آمدنی بھی حرام ہو یا محض گوشت کھانے کی نیت ہو تو دیگر شرکاء کی قربانی بھی دُرست نہ ہوگی۔ #Qurbani #hadith https://www.instagram.com/p/B0lc0BxBNIP/?igshid=1rlul29np75rv










