سلسلہ سروری قادری کے اکتیسویں شیخ ِکامل مجددِ دین سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے اگست 2006ء میں سلطان الفقر پبلیکیشنز (رجسٹرڈ) کی بنیاد رکھی۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز کا قیام آئی پی او ایکٹ 2012 (16) اور ٹریڈ مارک ایکٹ آف پاکستان کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز کے قیام کا مقصد فقر اور تصوف کی تعلیمات کو کتب، رسائل اور پمفلٹس کی صورت میں دنیا بھر میں عام فرمانا ہے۔سلطان الفقر پبلیکیشنز اب تک فقر و تصوف کے مختلف موضوعات پر 100 سے زائد انگلش اور اردو کتب شائع کر چکا ہے جنہیں دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ ا ن کتب میں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس، سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ اور سیّدنا غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ کی کتب شامل ہیں۔ یہ کتب طالبانِ مولیٰ کی راہِ فقر پر رہنمائی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں چاہے وہ ابتدائی مقام پر ہوں، متوسط یا انتہائی مقام پر۔ ان کتب کا مطالعہ قلب میں عشقِ حقیقی کی شمع روشن کرتا ہے اور راہِ سلوک پر آگے بڑھنے میں مددگار ہے۔اس ویڈیو میں سلطان الفقر پبلیکیشنز پر ایک مکمل ڈاکیومنٹری دکھائی گئی ہے جس میں پبلیکیشنز کے بانی سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کا تعارف، پبلیکیشنزکے قیام کے اغراض و مقاصداور اس کے تحت طبع شدہ تمام کتب کا تفصیلی تعارف پیش کیا گیا ہے۔













