بیر کی بردٓاشت کا مناسب وقت اپریل تک ہے پنجاب میں بیر کی برداشت کامناسب وقت فروری تااپریل ہے ۔باغبان بیر توڑنے کے بعد پھل کوگتے کے ڈبوں میں پیک کریں یاکریٹوں میں اس کی پیکنگ کریں تاکہ ان کودوردراز کی منڈیوں تک باآسانی پہنچایاجاسکے ۔ پھل کوزیادہ دور دراز تک ترسیل کرنے کی غرض سے ماہرین زراعت کے مشورے سے پوٹاشیم پرمیگنیٹ کے محلول سے دھوئیں تاکہ پھپھوندی وغیرہ نہ لگے اور پھل کی کوالٹی برقراررہے۔ ما ہرین نے کہا ہے کہ بیر کی کسی ورائٹی اور درخت کاپھل ایک ہی دفعہ نہیں پکتااس لئے ہر درخت سے تین یاچار باپھل توڑ کربرداشت مکمل کریں پھل کی مناسب وقت پربرداشت اسکی کوالٹی کوبرقراررکھتی ہے ۔ پھل کی پختگی عام طور پھل کے بیرونی رنگ سے جانچی جاتی ہے پھل کی برداشت کیلئے سنہری زرد رنگ بہترین سمجھاجاتاہ ے تاہم ورائٹی اور بعد از برداشت استعمال کے لحاظ سے یہ معیار مختلف بھی ہوسکتاہے۔ زیادہ پکے ہوئے پھل اپنی ساخت کھودیتے ہیں، بیر کاپھل ہاتھ سے توڑنازیادہ مناسب ہے کیونکہ اس سے پھل کی ڈنڈی بھی ساتھ آجاتی ہے وقت سے پہلے برداشت کی صورت میں بیر کاذائقہ ترش ہوجاتاہے ۔ اسلئے اس مناسب وقت پر توڑنا بہت زیادہ ضروری ہے نوٹ: براہِ مہربانی اِس خبر کو اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں اور کمنٹ کے ذریعے اپنی قیمتی رائے کا اِظہار بھی کریں












