شبقدر،جرگے کے دوران فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی شبقدر: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ بٹگرام کے علاقہ اشارہ میں جرگے کے دوران پیش آیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 5 افراد میں ایک جرگہ ممبر کا بیٹا بھی شامل ہے۔ دوسری جانب واقعے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق جرگہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے بچے کے معاملے پر تصفیےکے لیے ہوا تھا۔











