Long gone ....
ہم سب کی زندگی میں کوئی ایک شخص ایسا ہوتا ہے جو ہم سے میلوں کی دوری پر رہتا ہے، ایسا کہوں کہ ان کا ہم سے تقریباً گھنٹوں اور دنوں کی دوری جتنا سفر ہوتا ہے پھر بھی اگر ان سے ہمارا دل لگ جائے تو پھر فاصلوں کی دوریاں کوئی ویلیو نہیں رکھتیں کیونکہ دلوں کی دوریاں تو نہیں ہوتی ہیں ناں ان سے ،پھر ان کا انتظار رہتا ہے کہ کب وہ ہمیں ٹیکسٹ میسج کرتے ہیں پھر میسج پر ان سے ڈھیروں باتیں ہوتی ہیں پھر وہ دوستی محبت میں بدل جاتی ہے اور زندگی اچانک سے خوبصورت لگنے لگتی ہے، ہماری زندگی کی ہر ایک گھڑی میں وہ شخص حصے دار ہو جاتا ہے ۔ ہر ایک لمحہ اسے سوچنے میں اور اسے یاد کرنے میں اور اسے اپنے پاس محسوس کرنے میں گزر جاتا ہے ۔ وہ ایک شخص کائنات میں ہمارے لیے سب سے اہم ہوتا ہے اور اہم ہونا بھی چاہیے کیونکہ اُس سے پہلے ہماری زندگی کے موجود کسی بھی فرد نے ہمیں وہ سب خوشیاں اور روح کو سکون تک نہیں بخشا ہوتا جو ہم ڈزروو کرتے ہیں یا شاید ہمارے لیے کوٸی اور انسان اتنی اہمیت نہیں رکھتا ہوتا کہ اس سے کوٸی بھی منسلک چیز ہمیں سکون یا خوشی دے۔ جبکہ ایک شخص کی آمد سے ہماری زندگی روشن چراغ ہوجاتی ہیں پھر کیوں نہ اُس ایک شخص کو آنکھوں میں سمایا جائے سانسوں میں بسایا جائے، دل میں چھپایا جائے، وہ اتنی دور رہنے والا شخص، ٹکرایا بھی تو سیدھا جاکر دل میں بس گیا.












