ماڈل ایان علی نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
کراچی(جی سی این رپورٹ)کرنسی اسمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہا پاکستان کی ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے اپنے مداحوں کوخوشخبری سناتے ہوئے شوبز میں واپسی کا اعلان کر دیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ماڈل ایان علی نے لکھا کہ ’پرانی لیمبرگینی میں بیٹھ کر اپنے 7 نئے گانے سننے اور سیر پر جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے'۔انہوں نے لکھا کہ 'یقین ہے کہ یہ گانے مداحوں کو پسند آئیں گے'۔ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے بتایا کہ تمام نئے گانے ایک یا 2 ہفتے میں ریلیز کردیے جائیں گے۔ https://twitter.com/AYYANWORLD/status/1281665112416362496 Read the full article










