🔰 بچوں کی پرورش اور والدین کا کردار
بچے کسی بھی قوم کا مستقبل اور بیش قدر سرمایہ ہوتے ہیں۔ ان طفلانِ ملّت کے لیے اَعلیٰ تربیت، عمدہ تعلیم، مناسب پرورش، مہذب نگہداشت اور خصوصی دیکھ بھال والدین اور اساتذہ کی اَوّلین ذمہ داری ہوتی ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے ماں کی آغوش کو پہلی درس گاہ قرار دے کر اِس پر صداقت کی سند ثبت کر دی ہے۔ بچے کو اِس عمر میں کسی کتاب یا دیگر علمی ذخیرے کے بغیر براہِ راست آغوشِ مادر سے علم و نور کا فیضان حاصل ہوتا ہے۔ اِس حوالے سے والدین، خصوصاً والدہ کی اَوّلین ذمہ داری اِسلامی تعلیمات اور بچوں کی نفسیات کے مطابق اُن کی تربیت کرنا اور انہیں تعلیم دینا ہے۔ والدین کے لیے بچوں کی نفسیات سے متعلق بنیادی اصولوں سے آگاہی نہایت ضروری ہے۔ بچوں کے ذہن کی گتھیاں سلجھانے کے لیے نفسیاتی اُمور سے جان کاری بنیادی ضرورت ہے۔ والدین کے بعد بچوں کی تعلیم و تربیت کا اگلا ذریعہ اساتذہ ہوتے ہیں۔ یہ شفیق ہستیاں اسے مادرِ علمی میں میسر ہوتی ہیں۔ اسکول میں بچوں کو آنکھ اور کان کی حسیات کا بھرپور انداز سے اِستعمال کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ یہاں بہت سی علمی اور عملی مشقیں کرنے کے نئے نئے ڈھنگ اور ذرائع و مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ یہاں ہر بات مشاہدہ سے بڑھ کر مطالعہ تک جا پہنچتی ہے۔ مطالعہ کا یہ عمل اور اس کے دیگر لوازمات بچے کی شخصیت کو بنانے، سنوارنے اور نکھارنے میں بھرپور معاون ثابت ہوتے ہیں۔
اسلام کے حقیقی اصولوں کی روشنی میں نسلِ نو کی تربیت آج کے والدین کے لیے ایک چیلنج سے کم نہیں۔ ’بچوں کی پرورش اور تعلیم و تربیت میں والدین کا کردار اور بچوں کی تعمیر شخصیت‘ کے عنوان سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے افادات پر مشتمل 3 کتب شائع ہو چکی ہیں۔ یہ کتب والدین کی اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت کے حوالے سے مرکزی کردار کی حامل ہیں۔ اس حوالے سے بچوں کو اوائل عمری ہی سے دینِ اسلام کی طرف راغب کرنے کے نسخہ ہائے کیمیاء تحریر کیے گئے ہیں، جن کی روشنی میں نسلِ نو کو اسلام کے آفاقی رنگ میں رنگنے کے خاطر خواہ انتظامات مرتب کیے گئے ہیں۔ یہ دراصل گائیڈ کتب ہیں جو نسلِ نو کو ایک اچھا مسلمان اور ذمہ دار شہری بناتی ہے۔
🔰 بچوں کی پرورش اور والدین کا کردار (رحمِ مادر سے ایک سال کی عمر تک)
🔹 خاندان کی تعمیر میں زوجین کا کردار
🔹 قبل اَز پیدائش بچے کے حقوق
🔹 بعد اَز پیدائش بچے کے حقوق
🔹 اولاد کی پرورش میں والدہ کا کردار
🔹 اولاد کی پرورش میں والد کا کردار
🔹 بچوں کی پرورش میں والدین کا کردار
🔹 ولادت سے ایک سال تک کے بچے کا جائزہ
🔰 بچوں کی تعلیم و تربیت اور والدین کا کردار (2 سے 10 سال کی عمر تک)
📗 دو تا چار سال کے بچوں کی تعلیم و تربیت
🔹 جسمانی و ذہنی نشوونما اور تعلیم
🔹 دینی تربیت
📗 پانچ تا سات سال کے بچوں کی تعلیم و تربیت
📗 آٹھ تا دس سال کے بچوں کی تعلیم و تربیت
🔹 دینی تعلیم و تربیت
🔹 عصری تعلیم و تربیت
🔹 معاشرتی تعلیم و تربیت
🔹 بچوں کی تعلیم و تربیت میں احتساب اور غیر نصابی سرگرمیوں کا کردار
📗 بچوں کا استحصال - ایک المیہ
🔰 بچوں کی تعمیر شخصیت (11 سے 16 سال کی عمر تک)
🔹 بچوں کی تعلیم اور کیرئیر کا انتخاب
🔹 بچوں میں اَخلاقی و روحانی تربیت کی ناگزیریت
🔹 بچوں کی معاشرتی، نفسیاتی اور جذباتی تربیت
مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
زبان : اردو
قیمت : 1200 روپے
📗 پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
🔗 https://www.minhajbooks.com/urdu/cat/Islamic-Teachings-Series
📧 خریداری کیلئے رابطہ کریں
https://wa.me/9203097417163