سندھ کیلئے وفاقی حکومت کی ‘بے حسی’ پر سخت احتجاج کرتا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے بارشوں کے بعد کراچی کی صورتحال کو میڈیا میں اچھی طرح نمایاں کیا گیا لیکن دیہی علاقوں کی جانب توجہ نہیں دی گئی، جو بے حسی وفاقی حکومت نے سندھ کے لیے دکھائی اس پر سخت احتجاج کرتا ہوں۔














