حکومت نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام 144 سے بڑھا کر 203 ارب روپے کرنے کا اعلان کردیا وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا ہے کہ حکومت نے کووِڈ 19 کے سلسلے میں شروع کیے گئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو ایک کھرب 44 ارب روپے سے بڑھا کر 2 کھرب 3 ارب روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔














