
seen from United States
seen from United Kingdom
seen from United States

seen from Germany
seen from United States

seen from Germany

seen from United States

seen from United States
seen from Germany
seen from China

seen from Germany
seen from Germany
seen from China
seen from United States

seen from Hungary
seen from China

seen from Italy
seen from China
seen from China

seen from United States
گلوکاری کے میدان میں کامیابی کے بعد اب حدیقہ کیانی کیا کرنے والی ہیں؟
کراچی(جی سی این رپورٹ)پاکستان میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی ڈراما انڈسٹری میں بطور اداکارہ قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان کی معروف گلوکارہ و موسیقار حدیقہ کیانی گلوکاری کے میدان میں کامیابی کے بعد اب اداکاری میں قسمت آزمانے کے لیے تیار ہیں۔ حدیقہ کیانی کے ایکٹنگ ڈیبیو سے متعلق اداکارہ فریال محمود نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے آگاہ کیا۔ فریال محمود نے حدیقہ کیانی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مداحوں کو یہ حیران کن خبر دی۔ انہوں نے لکھا کہ یہ اب تک کا سب سے بڑا سرپرائز ہے کہ گلوکارہ حدیقہ کیانی ' رقیب سے' نامی ڈرامے میں اپنا ایکٹنگ ڈیبیو کریں گی۔ اپنی پوسٹ میں فریال محمود نے حدیقہ کیانی کی تعریف بھی کی اور لکھا کہ میں ہمیشہ یہی سوچتی تھی کہ آپ کی شخصیت کیسی ہوگی لیکن آپ کو جاننے کے بعد جو میں نے خوشی محسوس کی ہے وہ پہلے کبھی محسوس نہیں کی۔ فریال محمود نے مزید بتایا کہ حدیقہ کیانی اب جلد ایک نئے روپ میں دکھائی دیں گی اور ساتھ ہی لکھا کہ وہ اداکاری کی دنیا میں حکمرانی کرنے آرہی ہیں۔ ادکارہ کی پوسٹ پر مداحوں نے خوشی اور حیرت کا اظہار کیا جبکہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے کمنٹ کیا کہ وہ اس حوالے سے کافی پُرجوش ہیں۔ تاہم اب تک حدیقہ کیانی کی جانب سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ خیال رہے کہ حدیقہ کیانی کے ڈیبیو سے متعلق فریال محمود نے جس ڈرامے کا ذکر کیا ہے اس میں اداکاری کا اعلان گزشتہ ہفتے اداکارہ اقرا عزیز نے بھی کیا تھا۔ اقرا عزیز نے گزشتہ ہفتے انسٹاگرام پر رقیب سے کی اسکرپٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس ڈرامے میں اداکاری کا اعلان کیا تھا۔ اسکرپٹ کی تصویر کے مطابق اس ڈرامے کی کہانی Read the full article
معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کی آواز میں سورۃ رحمٰن کی خوبصورت تلاوت
کراچی (جی سی این رپورٹ)پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی آواز میں سورۂ رحمٰن کی خوبصورت تلاوت کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سورۂ رحمٰن کی اردو ترجمہ کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حدیقہ کیانی نے لکھا کہ وہ ہمیشہ سے اس سورۃ کی تلاوت کی خواہشمند تھیں۔حدیقہ کیانی نے لکھا کہ تلاوت کی گئی سورۂ رحمٰن انہوں نے بچپن میں قاری صاحب کی سکھائی گئی قرأت سے پڑھنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ہمیں ہر وقت اللہ سے رابطہ رکھنے اور زندگی کے اصل مقصد کے حوالے سے سوچنے اور غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمیشہ زندگی کے اصل مقصد سے آگاہ رہنا اور رب العزت کی دی گئی نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہیے۔14 منٹ اور 12 سیکنڈ پر مشتمل حدیقہ کیانی کی آواز میں سورۂ رحمٰن کی آیت نمبر ایک سے 13 تک کی ویڈیو کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔ https://www.facebook.com/marani.khan.92/videos/158158999053831/?t=1 Read the full article
حدیقہ کیانی نے وزیراعظم سےکیادرخواست کردی؟
کراچی (جی سی این رپورٹ)معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے وزیراعظم عمران خان سے بیوٹی سیلونز سے متعلق ایس او پیز بنانے کی درخواست کی ہے۔ملک بھر کے تمام شہروں میں لاک ڈاؤن کے باعث بیوٹی پارلرز بھی بند ہیں جس سے بڑے پیمانے پر خواتین بے روزگار ہوگئی ہیں۔اس صورتحال میں گلوکارہ حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے 80 فیصد بڑے بیوٹی سیلونز کی خواتین بےروزگار ہو گئی ہیں، حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ بے روزگار خواتین کو بھی فنڈز دیے جائیں۔گلوکارہ نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ کاروبار کھولنے کے حوالے سے ایسے ایس او پیز بنائے جائیں جو بیوٹی سیلونز کے لیے بھی فائدہ مند ہوں۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کردی ہے تاہم کچھ صنعتوں اور کاروباری اداروں کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی ہے تاہم اب تک بیوٹی پارلر کے حوالے سے کوئی احکامات جاری نہیں ہوئے ہیں۔ Read the full article
Saira Shakira “Zohra” Collection at PLBW 2016 | Day 1
Been listening to this song since morning and totally hooked! Never heard this live version before. Though the original is amazing itself but THIS!