کیا آپ جانتے ہیں وادئ میاچر/ میچر نگر کی بلند ترین خوبصورت وادئ ہے جو قریباً ۸۰۰ فٹ کی بلندی پر دریائے ہنزہ اور قراقرم ہائی وے کی دائیں جانب واقع ہے۔ اس وادئ کا بہت کم سیاح کو علم ہے اسکی بڑی وجہ اسکی بلندی اور خطرناک راستہ ہے۔ قراقرم ہائی وے سے آپ پسن کے مقام پر قراقرم ہائی وے کو چھوڑ کر دائیں جانب موجود پسن - مینا پن روڈ کا انتخاب کرتے ہیں۔ یہاں سے قریباً دو گھنٹے کے مشکل سفر کے بعد آپ میچر تک پہنچ جاتے ہو۔ روڈ کچا اور غیر محفوظ ہے اور دل دہلا دینے والے موڑ اس روڈ کو مزید خطرناک بناتے ہیں۔ سنگلاخ پہاڑوں کو کاٹ کر بنائے جانے والی یہ روڈ اکثر و بیشتر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے بند رہتی ہیں ایک اور خاص مگر فکر والی بات یہ ہے کہ وادئ میچر کی زمین آہستہ آہستہ دریاۓ ہنزہ کی طرف سرکتی جارہی ہے جسکی وجہ سے وادئ کے مکینوں کو جانی و مالی خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ وادئ کے آغاز سے ہی آپ کو گھاس اور پھلوں سے لدے باغ نظر آنا شروع ہوجاتے ہیں۔ یہاں آپ کو تقریباََ ہر قسم کے پھل ملیں گے۔ یہاں قریب ۴۰۰ گھرانے ہیں جو کم سہولیا ت کے ساتھ زِندگی بسر کر رہے ہیں۔ سادہ لوح انسان آنے والے ہر سیاح کو مہماں سمجھ کر استقبال کرتے ہیں اور اسکی ہر ضرورت کا خیال رکھتے ہیں۔ انہیں وہاں کے پھل اور کھانے پیش کیے جاتے ہیں۔ لوگ آج بھی قدیم گھروں میں رہتے ہیں اور بہت سی قدیم اشیاء استعمال کرتے ہیں جو کی میں نے ویڈیو میں دکھائے ہوئے ہیں۔ قدیم چیزوں، گھر، خطرناک روڈ اور وادئ کی خوبصورتی کے علاوہ مقامی لوگوں کے مسائل کا ذکر بھی میں نے ویڈیو میں کیا ہے۔ ویڈیو ضرور دیکہیں اور بتائے کی وہاں کے لوگوں کے مسائل کو کیسے حل کیا جاسکتا ہے؟؟؟ #Seemabatool #miacharvalley #miacharvillage #nagarvalley #hunzanagar #gilgitbaltistan (at Nagar,Gilgit Baltistan) https://www.instagram.com/p/CFClhl0BYIN/?igshid=1jc6654htotgs












