سیرت کورس کروانے کے لیے دو تین ساتھی آسان سی بچوں والی کتابیں بھی تھیں۔ اور زوم کا وائٹ بورڈ بھی۔ بس کرنا کیا ہوتا ہے؟ کتاب پڑھاو، سبق کی وضاحت کرو۔ چاہیے وائٹ بورڈ پر کچھ واضح کر دو۔ اور پھر بچوں کو ایک سوال جواب کی ورکشیٹس کروا لو۔ یعنی وہی روایتی طریقہ کار۔ مگر اگر اگر آن لائن پڑھا کر بھی ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال نہیں کرنا۔۔ بچوں کو جدید طریقہ تعلیم سے نہیں پڑھانا۔ اور بچوں کی تعلیم کے ساتھ تربیت پر کام نہیں کرنا۔ بچوں کی یاداشت کا امتحان ہی لیتے رہنا ہے۔ تو پھر آن لائن پڑھنے پڑھانے کا کیا فائدہ۔ اور پھر بچوں سے یہ توقع کیوں کرنی؟ کہ وہ بیرون ملک رہتے ہوئی اسلامیات اور قرآن کے اسباق اور کلاس میں بھی ویسی ہی دلچسپی لیں ۔ جیسے وہ دوسرے مضامین میں لیتے ہیں۔ یقین کریں ہاتھ میں موبائل ہے ۔ تو صرف ایک کلک پر آپ ساری دنیا میں بدلتے ہوئے طریقہ تعلیم کودیکھ کر سیکھ سکتے ہیں۔ اور بچوں کے لیے قرآن اور اسلام بھی آسان فہم بنا سکتے ہیں۔ یہ نئی نسل ڈنڈا اور ڈانٹ سے نہیں سیکھے گی۔۔ یہ آپ کے طریقہ تعلیم سے سیکھے گی۔ میرے لیے بہت آسان تھا میں بھی اسی طرح پڑھا کر اپنا فرض پورا کر دیتی۔ لیکن میں ہر روز اپنے وقت کا ایک دو گھنٹہ لگا کر اگر بچوں کے لیے مائنڈ میپ اور آسان فہم سلائیڈز تیار نا کرتی۔۔۔ تو بچوں کا ایسا خوبصورت ہوم ورک کرنے میں نہ دل لگتا نا دماغ۔ اور جہاں دل اور دماغ نہ لگے اس کام کو کرنے کا فایدہ نہیں ہوتا۔ الحمدللہ تصاویر کے ساتھ تفصیل موجود ہے۔ آپ سب کی آسانی کے لیے یہ سارے سبق اب میرے چینلنپر اردو اور انگلش میں اپ لوڈںو رہے ہیں۔ چاہیں تو صرف وڈیوز دیکھ کر اپنے بچوں کو سیرت کی بنیادی چیزیں سکھا لیں۔ #seeratunnabi #seeratforkids #islamforkids #muslimkids #islamicstudies #qurantutors https://www.instagram.com/p/Ck5CVW3jSOD/?igshid=NGJjMDIxMWI=
















