فرانس چاقو سے حملہ آور نے حملہ کر دیا، ایک شخص ہلاک، آٹھ زخمی۔ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چاقو سے مسلح حملہ آور کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے پیرس میں حکام کا بتانا ہے کہ کے اوپرا ضلع میں ایک شخص نے راہگیروں پر اچانک چاقو سے حملہ کردیا،حملے کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور لوگ خوف سے بھاگنے لگے ، پولیس کے مطابق آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا ہے، تاہم حملہ آور کی حملہ کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے پہلے ٹیزر گن کے ذریعے حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن اس میں ناکامی پر گولیاں مار دیں،،فرانس میں گذشتہ تین برس کے دوران ہونے والے شدت پسند حملوں کی وجہ سے سکیورٹی پہلے سے ہی ہائی الرٹ ہے،خیال رہے حملہ آوار ایک تھا اور اس نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چاقو کے وار سے ایک شخص کو ہلاک کیا ہے اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے، جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔ مزید خبروں كے لیے یہاں کِلک کریں فیس بک پیج لائک کریں












