PM Imran Khan gave big offer to Nawaz Sharif
https://www.paksiasathub.com/pm-imran-khan-gave-big-offer-to-nawaz-sharif/
seen from China
seen from Ukraine
seen from China

seen from United States

seen from United States
seen from United States

seen from Italy
seen from China
seen from United Kingdom
seen from Türkiye

seen from Japan

seen from Türkiye
seen from France
seen from France
seen from France

seen from Hong Kong SAR China

seen from Yemen
seen from China
seen from Denmark
seen from France
PM Imran Khan gave big offer to Nawaz Sharif
https://www.paksiasathub.com/pm-imran-khan-gave-big-offer-to-nawaz-sharif/
PM Imran Khan gave big offer to Nawaz Sharif
https://www.paksiasathub.com/pm-imran-khan-gave-big-offer-to-nawaz-sharif/
لاہور میں امیدواروں کے درمیان کڑا مقابلہ
لاہور میں امیدواروں کے درمیان کڑا مقابلہ
132- NA(لاہور)
لاہور میں امیدوار(پی ٹی آئی) کی طرف سے مقابلہ پر چوہدری منشاسندھ مقابلے پر کھڑے ہیں۔
دوسری جانب لاہور میں امیدوار شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مقابلے پر پیں۔
لاہور میں امیدوار شہباز شریف اور چوہدری منشا سندھ ایک دوسرے کے مقابلے پر ہیں۔
View On WordPress
نوازشریف اور مریم کے وکلاء نے ملاقات کی درخواست دے دی #aajkalpk #national #nawazshareef #maryamnawaz #PMNL وکلاء جیل حکام کی اجازت ملنے پر نوازشریف اور مریم سے ملنے اڈیالہ جیل جائیں گے ،مریم نواز سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی پر مشاورت کرینگی اسلام آباد : سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور مریم نواز کے وکلاء نے اپنے مؤکلین سے ملاقات کے لیے درخواست دیدی۔تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم اور داماد کیپٹن (ر) صفدر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں گزشتہ روز قیدیوں سے ملاقات کے روز ان سے اہلخانہ اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی جب کہ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے وکلاء ونگ اور وکلا کو ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ذرائع کی معلومات کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز کے وکلاء نے اپنے مؤکلین سے ملاقات کیلئے درخواست دے دی ہے تاہم جیل حکام کی طرف سے درخواست کا اب تک جواب موصول نہیں ہواہے۔ ذرائع کی معلومات کے مطابق وکلاء جیل حکام کی اجازت ملنے پر نوازشریف اور مریم سے ملنے اڈیالہ جیل جائیں گے جہاں مریم نواز وکلاء سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی پر بھی مشاورت کریں گی۔ واضح رہے کہ مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو اچانک تبدیل کردیا گیا۔
مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کا فیصلہ، مریم نواز کی شکایات پر عمل #aajkalpk #maryamnawaz #PMNL ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے راولپنڈی: معلومات کے مطابق مریم نواز کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سہالہ ریسٹ ہاؤس کو پہلے سے سب جیل قرار دیدیا گیا ہے اور اس کی سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کر دیاگیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز 5 روز گزرنے کے بعد بھی خود کو جیل کے ماحول میں ڈھال نہیں پائیں۔ مریم نواز نے جیل حکام سے مچھروں اور صفائی ستھرائی سے متعلق شکایات کی ہیں جب کہ وہ جیل میں بنے کھانے سے ہر ممکن حد تک اجتناب کررہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جیل سے ریسٹ ہاؤس منتقلی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔
شریف فیملی کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ احتساب عدالت کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ #aajkalpk #PMNL #nawazshareef #court #islamabad احتساب عدالت جانے والے تمام راستے عام ٹریفک کیلئے بند, اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ رہی اسلام آباد : شریف فیملی کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کے موقع پر اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ۔( جمعہ) کو نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے موقع پر احتساب عدالت کو چاروں جانب سے خاردار تاروں سے بند کر دیا گیا (ایف سی )اور رینجرز کے اہلکار بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیتے رہے، 50سے زائد خواتین پولیس اہلکار بھی سیکورٹی پر مامور رہے۔ رینجرز کے علاوہ 400 پولیس اہلکار تعینات کئے ۔ایس ایس پی اپریشن نجیب الرحمان عدالت اور اطراف کی سیکیورٹی کی نگرانی کر تے رہے،ٹریفک کے 50سے زائد اہلکار بھی ٹریفک کی نگرانی کیلئے تعینات رہے ٗ شیلنگ اے پی سی وین بھی احتساب عدالت پہنچا ئی گئی دوسری جانب احتساب عدالت جانے والے تمام راستے عام ٹریفک کے لیے بند کردیئے گئے ہیں اور اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ رہی۔
نواز شریف گرفتاری سے ڈرتا ہے، جہانگیرترین #aajkalpk #national #jahangertareen #nawazshareef #shehbazshareef #PMNL لاہورمیں ایک بارش نے شہباز شریف اور ن لیگ کے ترقیاتی منصوبوں کا پول کھول دیا لاہور:تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے بھیرو وال میں کرنل عابدکھگہ کی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ لاہورمیں ایک بارش نے شہباز شریف اور ن لیگ کے ترقیاتی منصوبوں کا پول کھول دیا۔ نواز شریف گرفتاری سے ڈرتا ہے اس لئے لندن جا کر چھپ گیا۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ لاہور میں ایک بارش نے شہباز شریف اور ن لیگ کے ترقیاتی منصوبوں کا پول کھول دیا۔ نواز شریف کی پارٹی سے امیدوار اور کارکن بھاگ رہے ہیں۔ نواز شریف گرفتاری سے ڈرتا ہے اس لئے لندن جا کر چھپ گیا۔ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پارٹی کےمفادمیں ہرجگہ جاؤں گا۔ شاہ محمودسےکوئی اختلاف نہیں ہے، پارٹیوں میں چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے ہیں۔
خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے اور صرف مسلم لیگ (ن) کو نشانہ بنایا جارہاہے، نوازشریف #aajkalpk #nawazshareef #PMNL #LOndon ملک میں خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے اگر یہ نہ رکا تو اس کے نتائج بہت ہولناک ہوں گے۔ لندن: لندن میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نےکہا تھا کہ شاہد خاقان عباسی اور دانیال عزیز کی نااہلی پر افسوس ہوا، اس وقت بہت خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے اور صرف مسلم لیگ (ن) کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ کسی اور جماعت یا ان کے رہنماؤں کو ٹارگٹ نہیں کیا جارہا جب کہ 1970 میں بھی اسی کھیل کی وجہ سے ملک ٹوٹا تھا، چوہدری نثار کے مدمقابل لیگی امیدوار قمرالاسلام کی گرفتاری الیکشن سے پہلے دھاندلی کا ثبوت ہے، دھاندلی کی نئی تاریخ رقم کی جارہی ہے، پری پول دھاندلی ہر صورت بند ہونی چاہیے اور اگر یہ نہ رکی تو نتائج بہت خوفناک ہوں گے۔ نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی کہ زیرحراست لیگی کارکن قمرالاسلام کی بیٹی اور بیٹے کے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں اور ووٹ کوعزت دو کا نعرہ گھرگھرتک پہنچائیں۔