Imam | Sultan ul Ashiqeen Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman majoda dor kay imam hian. or qadme Mohammadi par hain
خاتم النبیین سرکارِ دوعالم حضرت محمدصلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم امامت اور راہبری کو انسانی معاشرے کے لیے نہایت ضروری قرار دیتے ہوئے فرماتے ہیں: من مات ولم یعرف امام زمانہ مات میتۃ جاہلیۃ ترجمہ: جو شخص اس حالت میں مرا کہ اس نے اپنے زمانہ کے امام کو (ادراکِ قلبی) سے نہ پہچانا وہ جہالت کی موت مرا۔ ایک اور روایت کو ابنِ عمرؓ نے خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے یوں نقل فرمایا ہے: جو شخص مر جائے اور اس کے لئے کوئی امام نہ ہو تو وہ جاہلیت اور کفر کی موت مرا۔ (مسند احمد ۔12144)












