علم ِ غیب Ilm-e-Gaib
تخلیقِ کائنات سے لیکر آج تک جتنا بھی علم موجود ہے وہ سب غیب تھا۔ اس حقیقت کا ہر طرح کے علم پر اطلاق ہوتا ہے خواہ وہ قرآن و حدیث کا علم ہو، روحانی علم ہو، دینی و دنیاوی یا جدید علوم ہوں، ہر قسم کا علم غیب میں تھا۔ پھر اس کو اللہ تعالیٰ وقتاً فوقتاً ہر زمانے میں اس زمانے کے تقاضوں کے مطابق ظاہر کرتا رہا اور کر رہا ہے۔ لامحالہ علم ِکل اللہ تعالیٰ کے پاس ہے اور جس واسطے سے یہ علم ظاہر ہوا، ہورہا ہے اور ہوگا وہ صرف اور صرف خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی ذاتِ بابرکات ہے۔













