i love the concept of marcus being rebuilt and finding kaz and kaz eventually hears a story about marcus from chase and marcus had to convince kaz hes a totally different guy and totally doesn’t wanna meet the elite force for normal reasons and not because he tried to kill two of them
Raza-e-ilahi | Riza kay mainai Khud ko Allah kay supurd karna, apni Nafsani Khawaishat ko Allah ky mutabiq karna hai.
رضاکے معنی ہیں اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دینا، اپنی نفسانی خواہشات و ترجیحات کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے تابع کر دینا، اپنی اَنا کو رضائے الٰہی میں فنا کر دینا اور یہ فنا فی اللہ کی ایک نشانی بھی ہے۔
نورِ ایمان کی بدولت جب انسان کے دل کی گہرائیوں میں یہ یقین پیدا ہو جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے بغیر ایک پتاّ تک حرکت نہیں کر سکتا تو اس پر کوئی مصیبت بھی آئے، اس کا دل مطمئن رہتا ہے کہ یہ اللہ کے حکم سے آئی ہے اور اس کی بہتری اسی میں ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
اور ممکن ہے تم کسی چیز کو ناپسند کرو اور وہ (حقیقتاً) تمہارے لیے بہتر ہو، اور (یہ بھی) ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو پسند کرو اور وہ (حقیقتاً) تمہارے لیے بری ہو، اور اللہ خوب جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔ (سورۃالبقرہ۔ 216).