بلدیاتی انتخابات اور زندہ دل قوم ہم نہایت ہی مہذب ، پر وقار، قانون کی پاسداری اور جمہوری سوج بوجھ رکھنے اسلامی باشعرر قوم ہیں۔ اس سمجھ کا عملی مظاہرہ ہم نے بلدیاتی انتخابات میں کس قدر خوبصورتی سے کیا ہے۔ میرا سرتو فخر سے بلند ہوگیا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ کراچی میں ہونے والی قتل و غارت گری کے پیچھے اصل میں خفیہ طاقتیں تھیں۔ بلاوجہ الزام معصوم اور بھولی بھالی سیاسی جماعتوں پر تھوپ دیا جاتا تھا۔ یہ خالصتا جمہوری جماعتیں ہیں یہ بھلا کیسے مسلحہ گروہ تشکیل دے سکتیں ہیں ۔










