ویرات کوہلی غیرملکی بیٹسمینوں کی تعریف پر برہم @imVkohli #Plyer #cricket #Indian #aajkalpk بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو غیرملکی بیٹسمینوں کی تعریف بری لگ گئی ویرات کوہلی نے اپنی نئے ایپ کی پروموشن کے دوران ایک پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’جو لوگ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بیٹسمینوں کو ترجیح دیتے ہیں اُنہیں بھارت میں نہیں رہنا چاہئے۔‘‘ سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر مداح کے ایک تنقیدی پیغام جس میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بیٹسمینوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا کہ بھارتی بیٹسمین کو بے جا سراہا گیا ہے اور میں ان بھارتی بیٹسمینوں سے زیادہ انگلش اور آسٹریلوی بیٹسمینوں کی بیٹنگ سے محظوظ ہوتا ہوں۔ ویرات کوہلی نے مداح پر برہم ہوتے ہوئے جواب میں کہا کہ ’’میں نہیں سمجھتا کہ آپ کو بھارت میں رہنا چاہئے، آپ جائیں کہیں اور جاکر رہیں، آپ کیوں ہمارے ملک میں رہ رہے ہیں اور دوسرے ملکوں کو پسند کررہے ہیں؟ ویرات کوہلی کا مزید کہنا ہے کہ’’ میں نے برا نہیں مانا کہ آپ مجھے پسند نہیں کرتے لیکن میں نہیں سمجھتا کہ آپ ہمارے ملک میں رہیں اور دوسری چیزیں پسند کریں۔










