11 ستمبر یومِ وفات قائد اعظم محمد علی جناحؒ ہے. آج کے دن پاکستان ایک ایسے قائد سے محروم ہوگیا تھا جس نے دن رات ایک کر کے پاکستان کی خودداری، خودمختاری اور آزادی کےلیے اپنا تن من دھن قربان کردیاتھا. ایسا قائد جس نے سختیاں تکلیفیں اور مشکلات تو برداشت کیں لیکن غلامی قبول نہیں کی. آج کا دن ایک ایسے عظیم قائد کی یاد دلاتا ہے کہ جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک نصب العین دیا۔قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں کی کوششوں سے پاکستان معرض وجود میں آیا۔ قائدِ اعظم قیامِ پاکستان کے بعد 11 ستمبر 1948 کو اپنی وفات تک ملک کے پہلے گورنر جنرل رہے۔ قائد اعظم کی وفات کے 74 سال بعد بھی اُن کی وفات کے موقع پر ہزاروں افراد کی آپ کے مزار پر حاضری اورشہرشہرمنعقد ہونے والی تقریبات اس بات کی گواہی دیتی ہیں کہ پاکستانی قوم اپنے قائد سے آج بھی والہانہ عقیدت رکھتی ہے۔ قوم سے گزارش ہے کہ بابائے قوم جنابِ محترم قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللّٰہ کے ایصال ثواب کیلئے ایک بار سورہ فاتحہ، 3 بار سورہ اخلاص اور اول آخر درود پاک پڑھ کر اپنے قائد کی روح کو ایصال ثواب کریں. #عقیدت_واحترام ۔ #قائد_اعظم_محمد_علی_جناح ۔ #بانی_پاکستان #11September1948 #74thQuaidDeathAnniversary https://www.instagram.com/p/CiWwb4WqAL1/?igshid=NGJjMDIxMWI=













