مورخہ ۔ 2021۔06۔30 ساری بینکوئٹ لطیف آباد نمبر 2 بروس جاپان کی جانب سے حیدرآباد میں قائم پہلے جاپان لینگویج سینٹر میں زیر تعلیم طلباء کو جاپانی زبان سیکھنے کے کورس کی تکمیل اور امتحان پاس کرنے پہ تقسیم اسناد کی تقریب منعقد کی گئی جسکی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد جناب صائمہ فاطمہ تھیں۔ بروس جاپان کے CEO سید ریحان علی نے تقریب میں اپنے تعریفی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کے آج کا دن حیدرآباد کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کر رہا ہے۔ ہمیں فخر ہے حیدرآباد کے اس نوجوان سیاسی و سماجی رہنما جمشید علی شیخ پر جس نے ہماری ان کاوشوں کو جلا بخشی اور حیدرآباد کے متوسط گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو جاپان میں حصول روزگار کیلئے ہماری انتھک کوشیشوں کو عملی جامہ پہنایا اور انشاءلله وہ دن دور نہیں جب یہ طلباء جاپان جا کر اپنے ملک پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرینگے۔ تقریب کی مہمان خصوصی جناب صائمہ فاطمہ نے کہا کہ مجھے حیدرآباد کے ان طلباء پہ ناز ہے جنہوں نے دلچسپی اور اپنی صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوئے جاپانی زبان پہ عبور حاصل کیا۔ اسکے علاوہ انہوں نے جاپان لینگویج سینٹر کے اساتذہ جناب اقبال عزیز صاحب کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں جناب عاشق کھوسہ نے بھی شرکت فرمائی۔تقریب کی کمپئرنگ کے فرائض مہران TV کے دانش مہدی نے سر انجام دئیے۔ حیدرآباد کے متوسط گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو جاپان میں بہترین روزگار کے مواقع حاصل کرنے کی غرض سے سمتبر 2020 کو حیدرآباد میں بروس جاپان کے CEO سید ریحان علی اور سیاسی و سماجی رہنما جمشید علی شیخ کی وساطت سے حیدرآباد کے نوجوانوں کے لیے پہلا جاپانی لینگویج سینٹر قائم کیا گیا۔ اچھی سوچ ، کچھ کرنے کی لگن، بے لوث خدمت کی بدولت ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوے۔ حیدرآباد کی تاریخ میں ایک عظیم دن کا اضافہ ہوا جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہوگا۔ نوجوانوں کو جاپانی زبان پر عبور حاصل کرنے پر جاپانی کونسلیٹ کی طرف سے تصدیقی اسناد سے نوازا گیا۔ #BrosJapan #nihongo #JLCT #N5 #Hyderabad https://www.instagram.com/p/CQ1GQfrDysm/?utm_medium=tumblr













