چونڈہ اور اس کے گرد ونواح میں غرباء میں امداد کی تقسیم نمائندہ جی این سی چونڈہ محمد ریاض) احساس کفالت پروگرام کے تحت چونڈہ اور اس کے گرد ونواح میں غرباء میں 12000 ہزار روپے امداد کی تقسیم کی جارہی ہے۔جہاں پر لاک ڈائون کی وجہ سے متاثر ہونے والے افراد میں یہ رقم تقسیم کی جارہی ہے۔اسی امدادی کیمپ پر کل پاکستان آ رمی کے جوان بھی گزشتہ روز ان غرباء میں فری راشن تقسیم کرکے گئے تھے۔ یہاں پر social distance کابھی خیال رکھا جارہاہے کہ کوئی شخص کرونا وائرس کا شکار نہ ہوجائے۔














