جی آٹھ 9 ماہ پہلے کی بات ہے
میں نے نیا نیا موبائیل خریدا تھا نوکیا کا کوئی سادہ موبائیل تھا
غلطی سے ایک دن رونگ نمبر پے کال لگ گئ اور وہ اتفاق سے لڑکی کا نمبر تھا
آہستہ آہستہ بات بڑھنے لگی میں نے کافی دفعہ ملنے کی ضد کی اس نے کہا ملنا تو مشکل ہے پر ہم ایک دوسرے کو دیکھ ضرورو لیں گے میں نے بھی حامی بھر لی
میں سارا دن تیاری کرتا رہا ملنے کی خوشی بھی بہت تھی اور ڈر بھی لگتا تھا
میں نے ایک دوست کو کہا میرے ساتھ چلو دوست تھا آخر مان ہی گیا
ہم لوگ اسی دوست کی بائیک پر چل پڑے
مجھے اس وقت بائیک چلانی نہیں آتی تھی
. بائیک میرا دوست چلا رہا تھا.
اور ہم نکل پڑے میں نے لڑکی کو کال ملائی اس نے کہا 3 نمبر گلی 12 نمبر مکان
میں چھت سے آپ کو دیکھ لوں گی آپ مجھے دیکھ لینا
میں خیر خریت اور ہنسی خوشی اسے دیکھ کر واپس آگیا
شام کو میں نے اسے کال کی اور کہا آپ ماشاءاللہ بہت پیاری ہیں میں کیسا لگا آپ کو؟
اس نے کہا آپ بھی بہت پیارے ہیں لیکن آپ کے پیچھے بیٹھا لنگور کون تھا جو آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر دیکھ رہا تھا. مصلی کہیں کا. 😑😒😢
اس دن کے بعد ۔۔۔میں نے رابطہ نہیں کیا