موٹروے،میٹروبس کے کامیاب منصوبے کے بعد اورنج ٹرین مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی طرف سے عوام کیلئے تحفہ ہے ‘چوہدری سجاد احمد خاں #aajkalpk #pakistan #OrangeTrain #Shehbazshareef #Shujadahmed #GiftTRain مسلم لیگ( ن) نے ہمیشہ کارکنوں کو عزت دی ہے آئندہ عام انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے ایک بار پھر مسلم لیگ ن پر ہی اپنے اعتماد کا اظہار کریں گی کامونکے:موٹروے،میٹروبس کے کامیاب منصوبے کے بعد اورنج ٹرین مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی طرف سے عوام کیلئے تحفہ ہے ،ن لیگ نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کئے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین میونسپل کمیٹی کامونکے چودھری سجاد احمد خاں نے اپنے بیان میں کیا۔ چوہدری سجاد احمد خاں نےکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے کھوکھلے اور چلے ہوئے کارتوس تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کارکنوں کو عزت دی ہے آئندہ عام انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے ایک بار پھر مسلم لیگ ن پر ہی اپنے اعتماد کا اظہار کریں گے کیونکہ مسلم لیگ ن کی عوام دوست پالیسیوں اور ملکی تعمیر وترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کے لیے بھر پور اقدامات کیے ہیں جنہیں عوام کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے۔ چوہدری سجاد احمد خاں نے کہاکہ اگر مخالفین موجودہ حکمرانوں کو اپنی مرضی سے کام کرنے دیتے تو آج پاکستان کا نقشہ کچھ اور ہوتا تمام تر مخالفت کے باوجود میاں برادران نے ملکی تعمیر وترقی کے کام رکنے نہیں دیئے اور ہر وہ منصوبہ شروع کیا جس سے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔
















