حیات بلوچ کا قتل ناقابل قبول ہے، جرم کرنے والوں کو سزا ضرور ملنی چاہیے، شیریں مزاری وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے بلوچستان میں فرنٹیئر کور (ایف سی) اہلکار کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والے نوجوان حیات بلوچ کے معاملے پر کہا ہے کہ لوگوں پر اس طرح کا تشدد کرنا اور مارنا جمہوریت میں ناقابل قبول ہے اور اس طرح کا جرم کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔













