*وہ لہو بیچ کے میری خواہشیں خرید لاتا ہے* *باپ! اتنے احسان کیسے کر جاتا ہے* *درد مجھے ہے، آنسو وہ بہاتا ہے* *وہ اپنی ہر پریشانی کو مجھ سے چھپاتا ہے* *باپ! اتنے احسان کیسے کر جاتا ہے* *بیمار ہو تب بھی میرے لیے کمانے جاتا ہے* *وہ مجھے خود سے زیادہ کامیاب بناتا ہے* *باپ! اتنے احسان کیسے کر جاتا ہے* *مجھے یاد ہے، وہ آپ کا مجھے ہر چیز سکھانا* *ہر آنے والی برائی سے بچانا* *ایک شخص ہوتے ہوئے کئی شخصیت کے رنگ دکھاتا ہے* *باپ! اتنے احسان کیسے کر جاتا ہے* *ایک وقت تھا، برا لگتا تھا، ڈانٹنا ان کا، ٹوکنا ان کا* *دل آج ان لمحوں کو ترس جاتا ہے* *باپ! اتنے احسان کیسے کر جاتا ہے* *زندگی گزر جاتی ہے، ایک آنسو نہیں جھلکاتا ہے* *وہ مضبوط ہے، یا درد مجھ سے چھپاتا ہے* *باپ! اتنے احسان کیسے کر جاتا ہے* *وہ لہو بیچ کے میری خواہشیں خرید لاتا ہے* *باپ! اتنے احسان کیسے کر جاتا ہے* #IMissYouBABA @ghaffarramay @ghaffarulhaq (at رامے ولا) https://www.instagram.com/p/CQsiEGgF2ms/?utm_medium=tumblr













