کیا وفاقی حکومت نے گورنر سندھ جنرل(ر)پاشا کو لگانے کا فیصلہ کرلیاہے؟
اسلام آباد(ابن سلطان سے)وفاق اور صوبہ سندھ کی جاری سیاسی کشیدگی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور اب بات نئے گورنر سندھ کی تعینات کی جانب جاتی دکھائی دے رہی ہے، سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں یہ آوازیں آنا شروع ہو گئی ہیں کہ وفاقی حکومت گورنر عمران اسماعیل کو تبدیل کرکے ان کی جگہ جنرل(ر)پاشا کو گورنر سندھ تعینات کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کر رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ دو روز سے قومی اسمبلی اور پھر سینیٹ میں شاہ محمود قریشی کی جانب سے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت پر شدید گولہ باری کی جا رہی ہے، گزشتہ روز تو شاہ محمود قریشی نے یہاں تک کہہ دیا کہ تیاری کرلو ہم سندھ میں آرہے ہیں، سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے مسلسل الزامات اور بیانات نے وفاقی حکومت کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے جبکہ سندھ سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کسی طرح بھی پیپلزپارٹی کی جانب سے کئے جانے والے پروپیگنڈہ کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہیں اور گورنر سندھ بھی پیپلزپارٹی کی سیاسی بصیرت کے سامنے زچ ہوچکے ہیں ان حالات کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت اپنا مضبوط نمائندہ جنرل(ر) پاشا کو بطور گورنر تعینات کرکے سندھ کو کنٹرول کرنے کی کوشش میں ہے۔ Read the full article















