اردو مجھے کہتے ہیں میرے بولنے والے
اردو مجھے کہتے ہیں میرے بولنے والے جھرنوں کی حلاوت سا میرا اندازِ بیاں ہے ہے مجھ میں بہت سی زبانوں کی ملاوٹ ہر رنگ محبت کا مجھ ہی میں پنہاں ہے ہوں رنگ و نسل ذات مذہب سے میں مبّرا پر دیکھو تو سب کا ہی خدا مجھ میں چھپا ہے اردو مجھے کہتے ہیں میرے بولنے والے جھرنوں کی حلاوت سا میرا اندازِ بیاں ہے (17 دسمبر 2014)










