شیخ زید بن سلطان کی 100ویں سالگرہ،پرویز مشرف کی بطورمہمان خصوصی شرکت #aajkalpk #international #dubai #sultan #shiekhzayadbin #perveezmusharaf تقریب میں اہم شخصیات کو مدعوکیاگیاجبکہ تقریب کے مہمان خصوصی سابق صدر پاکستان اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین سید پرویز مشرف تھے دوبئی/اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کے شیخ زید بن سلطان کی100سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی۔سابق صدر پاکستان اور اے پی ایم ایل کے چیئرمین سید پرویز مشرف نے تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور کیک کاٹا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شیخ زید بن سلطان کی 100ویں سالگرہ کی تقریب دوبئی میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں اہم شخصیات کو مدعوکیاگیاجبکہ تقریب کے مہمان خصوصی سابق صدر پاکستان اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین سید پرویز مشرف تھے۔تقریب میں پہنچنے پر سید پرویز مشرف کا والہانہ استقبال کیاگیا۔تقریب میں سید پرویز مشرف نے متحدہ عرب امارات کی اہم شخصیات کے ہمراہ سالگرہ کا کیک بھی کاٹاگیا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں یہ سال شیخ زید بن سلطان کے نام سے منسوب کیاگیا ہے۔
















