صحافی مطیع اللہ جان لاپتہ ہو گئے
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) کے مطابق سینئر صحافی مطیع اللہ جان اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے ہیں اور اس بات کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے کی ہے۔دوسری جانب برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ اردو کے ساتھ گفتگو میں بھی صحافی کی اہلیہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے شوہر لاپتہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مطیع اللہ جان نے انہیں صبح اسکول چھوڑا تھا جس کے بعد ان کی گاڑی مل گئی ہے اور گاڑی میں چابی بھی لگی ہوئی ہے۔خیال رہے کہ مطیع اللہ جان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت پر از خود نوٹس زیر سماعت ہے جس کی سماعت رواں ہفتے ہوگی۔دریں اثنا اینکر پرسن نجم سیٹھی نے چینج ڈاٹ آرگ پر مطیع اللہ جان کی ’فوری رہائی‘ کے لیے ایک پٹیشن کا آغاز کردیا ہے۔ان کی گمشدگی کی اطلاعات دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور ٹوئٹر پر ان کے حوالے سے ٹاپ ٹرینڈ بن گئے جس میں انہیں واپس لانے اور ’رہائی‘ کا مطالبہ کیا گیا۔ Read the full article












