دسویں کلاس کا ریاضی کا پرچہ دہلی ہریانہ سمیت کہیں بھی دوبارہ نہیں ہوگا:سی بی ایس ای
نئی دہلی: سینٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے اعلان کیا ہے کہ امتحان سے پہلے ہی افشا ہوجانے والے 10ویں جماعت کے ریاضی کے سوالنامہ کا دوبارہ امتحان نہیں کرایا جائے گا۔ اعلان میں مزیدکہاگیاکہ یہ قدم طلبا کے مفاد کو ذہن میں رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔ مرکزی ایجوکیشن سکریٹری انل سوروپ نے ٹ...











