غریب کیلئے روٹی نان بھی مہنگا
لاہور(جی سی این رپورٹ)صوبائی دارالحکومت لاہور میں تندور مالکان نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کے باعث روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔صدر تندور ایسوسی ایشن آفتاب گل نے روٹی اور نان کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ لاہور میں سادہ روٹی کی قیمت 8 روپے جبکہ خمیری روٹی اور نان کی قیمت 12 روپے مقرر کی گئی ہے۔صدر تندور ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے روٹی اور نان کے نرخ بڑھا دیئے ہیں، جس قیمت پر آٹا ملے گا، اسی پر روٹی اور نان فروخت کریں گے ۔یاد رہے 02 جولائی کو پنجاب کابینہ کے اجلاس میں 20 کلو آٹے کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی گئی تھی۔20 کلو آٹے کی تھیلے کی قیمت 805 سے بڑھا کر 850 کر دی گئی جبکہ فلور ملز کو سرکاری گندم کا کوٹہ قبل ازوقت ریلیز کرنے کی منظوری دے دی گئی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں آٹے کی نئی قیمت کی منظوری دے دی گئی، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 850 روپے مقررکردی گئی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فلور ملز کو قبل ازوقت گندم ریلیز کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی گندم کی عبوری پالیسی کی 2 ماہ کے لیے منظوری دی گئی.صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فلورملزکوایک ہزار475 روپے فی من کے حساب سے گندم فراہم کرے گی ویٹ پالیسی منظور ہونے سے 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے سے 850 روپے پرآگیا گزشتہ ماہ 23 جون کی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ پنجاب کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں. Read the full article
















