شبِ قدر
*“وما أدراك ما” — مجہول کی ترکیبِ نحوی*
قبل اس کے کہ ہم جانیں کہ لیلة القدر کیا ہے، ضروری ہے کہ اس بلاغی ترکیب پر توقف کریں جو اس کا تعارف کراتی ہے۔سورۃ القدر کی دوسری آیت — وما أدراک ما ليلة القدر — “اور تمہیں کیا معلوم کہ شبِ قدر کیا ہے؟” — ایک خاص اور پہچانی جانے والی قرآنی ترکیب ہے۔ یہ استفہامی جملہ، وما أدراک ما، ابتدائی مکی سورتوں میں بار بار آتا ہے اور ایک لسانی اشارہ ہے کہ آگے آنے والا لفظ وضاحت کا محتاج ہے، کیونکہ سامعین کے لیے وہ نایاب، غیر مسبوق یا اصطلاحی اعتبار سے مبہم ہے۔
عمران البدوي نے سورۃ القدر کے ترجمے پر اپنی لسانی بحث میں اس ترکیب کی قرآن میں موجودگی کی طرف توجہ دلائی ہے: 69:3، 74:27، 77:14، 82:17، 19–83:8، 86:2، 90:12، 10-101:3، اور 104:5 ہر مقام پر یہ ترکیب کسی ایسے لفظ یا اصطلاح سے پہلے آتی ہے جس کے مفہوم کو سامعین متن کی داخلی توضیح کے بغیر نہیں جان سکتے۔ یہ ایک نہایت اہم مشاہدہ ہے، جسے اکثر مناسب وزن نہیں دیا گیا۔ اگر لیلة القدر قبل از اسلام مکی مذہبی منظر نامے میں معروف ہوتی — اگر یہ محض “شبِ تقدیر” کے معنوں میں ثقافتی طور پر شفاف ہوتی، جیسا کہ روایتی اسلامی تفسیر فرض کرتی ہے — تو قرآن 97:2 کا استفہامی سوال معنوی طور پر زائد اور کچھ بے محل ہوتا۔ اس ترکیب کی موجودگی خود اس لفظ کی اجنبیت کا اعلان کرتی ہے۔ یہ گویا کہہ رہا ہے: یہ لفظ وضاحت کا محتاج ہے، کیونکہ اس کا مفہوم تمہارے لیے نیا ہے۔
حسن عدنان اسی نکتے کو واضح کرتے ہیں: “قرآن کی یہ آیت اس اصطلاح کی پراسرار اور اجنبی نوعیت کی طرف توجہ دلاتی ہے، ایک ایسا مفہوم جو منفرد اور بے مثال ہے۔” یہ کوئی ایسی سورت نہیں جو مانوس حقیقت کو بہتر انداز میں بیان کر رہی ہو، بلکہ یہ ایک اجنبی حقیقت متعارف کراتی ہے، ایک ایسی چیز جو سامعین کی معمول کی لغت سے باہر سے آئی ہے اور جسے انہیں کھول کر سمجھنا پڑے گا۔
یہ مشاہدہ روایتی اسلامی فہم کو پیچیدہ کرتا ہے: اگر لیلة القدر مکی مذہبی منظرنامے میں پہلے سے معروف ہوتی، تو قرآن 97:2 خود اپنی اجنبیت کیوں دکھاتا؟ یہ ترکیب گویا اعتراف ہے کہ سورت کچھ نیا متعارف کرا رہی ہے، ایک مفہوم جو وضاحت کا طلبگار ہے،ایک بلاغتی حاشیے یا توضیحِ اضافی کے طور پر۔
قرآن مجید کا بنیادی لسانی مسئلہ سورۂ قدر میں اسمِ قدر ہے۔ سب کچھ اسی پر منحصر ہے۔ رات جس کا نام لیلة القدر رکھا گیا ہے، اور جب تک ہم یہاں قدر کے مفہوم کو نہ سمجھیں — بعد کی عربی لغت میں ، نہ جذر کے معنوی دائرے میں، بلکہ اسی متن میں، اسی عہدِ متأخرِ قدیم کی عربی ترکیب میں — ہم نہیں جان سکتے کہ کون سی رات منائی جا رہی ہے، اس میں کیا نازل ہوا، اور یہ ہزار مہینوں کے معمولی وقت سے کیوں زیادہ عظمت رکھتی ہے۔
قدر کے تراجم، جو صدیوں سے اسلامی تفاسیر اور جدید مغربی تحقیق میں ہوئے، خود اس لفظ کی معنوی وسعت اور تعبیر کی پیچیدگی کا مظہر ہیں۔
The triliteral root ق-د-ر conveys “to measure, determine, decree, have power over, or confer honor/value.”
Traditional exegesis therefore oscillate between (or combine) three core senses:
1)Decree / Destiny / Predestination (taqdīr, ḥukm, qadar as divine determination of the year’s affairs — rizq, ajal, events).
2)Power / Might / Grandeur (quwwa, ʿazama, manzila — the night’s overwhelming spiritual potency or honor because of the Quran’s descent and angelic activity).
3)Value / Measure / Glory (the night’s inestimable worth, making one night surpass a thousand months of ordinary worship).
*Early Exegesis (Sahaba & Tabiʿun, 1st–2nd centuries AH)*
The foundational layer comes through Ibn ʿAbbās (d. 68 AH), the “translator of the Quran,” transmitted by Ikrimah, Saʿīd b. Jubayr, Mujāhid, and others. Tabari records the near-consensus view:
“The Quran was sent down all at once (jumlatan wāḥidatan) to the lowest heaven on Laylat al-Qadr in Ramadan; thereafter it was revealed piecemeal to the Prophet over twenty-three years according to events.”
Mujāhid and others gloss Laylat al-Qadr explicitly as “the Night of Decree / Judgment” (laylat al-ḥukm) — the night Allah decrees the affairs of the coming year. Some early voices add the honor motif: “It is called al-Qadr because of its exalted status (li-ʿaẓami qadrihā).
*Classical Arabic Tafsīr (3rd–8th centuries AH)*
1)Al-Ṭabarī (d. 310 AH) — the foundational comprehensive tafsīr — devotes pages to the variants but privileges the taqdīr sense:
“It is the night of decree (laylat al-ḥukm) in which Allah decides the decree (qaḍāʾ) of the year… from the saying ‘qadara Allāhu ʿalā hādhā al-amr’ (Allah decreed this matter).”
He also records the honor interpretation and the collective descent to Bayt al-ʿIzza (“House of Honor/Power”).
2)Ibn Kathīr (d. 774 AH) synthesizes hadith and earlier views:
Whole Quran descends from al-Lawḥ al-Maḥfūẓ to Bayt al-ʿIzza in the lowest heaven on this night (citing Ibn ʿAbbās).
Angels and the Spirit (Jibrīl) then descend yearly with “every matter” (min kulli amr) — i.e., the annual decrees.
The night is both mubāraka (blessed, cf. 44:3) and superior in power/value.
3)Al-Qurṭubī and al-Baghawī echo this: the night is named al-Qadr “because Allah decrees (yuqaddir) therein the lifespans, provisions, and fates until the next year.” Yet they also note the grandeur: “Its qadr (honor) is immense.”
4)Tafsīr al-Jalālayn (15th cent.) is concise but retains both: “the Night of Decree (taqdīr) and of great honor.”
*English & Western Scholarship*
1)Muḥammad Asad (The Message of the Quran, 1980): “the Night of Destiny” — foregrounds qadar as predestination/fate, consistent with his rationalist-Muʿtazilī-leaning hermeneutic.
2)Rudi Paret (German): Bestimmung (“determination, designation, decree”) — philological precision, stressing the root’s “measuring out” sense.
3)Arthur Arberry (The Koran Interpreted, 1955) and Yusuf Ali (The Holy Qurʾan, 1934): “the Night of Power” — emphasizing miraculous potency and spiritual might.
4)M. Pickthall (The Meaning of the Glorious Koran, 1930): “the Night of Power”
M. Sarwar: “Destiny” — again the predestinarian pole.
Shakir: “the Grand Night” — highlighting grandeur/honor (ʿazama).
*وہ کلمہ جس کا کوئی ہم معنی نہیں: قدر اور اس کے معانی کا محیط*
جدید revisionist روایت جسے معروف لیکن غلط طور پر کرسٹوف لگزنبرگ کے ساتھ جوڑا جاتا ہے ( کرسٹوف غالباً کسی مشتبہ گوشہ نشین کا قلمی نام ہے جو صحیح معنوں میں اکیڈمک اپروچ بھی نہیں رکھتا لیکن گلیوم ڈائے، نیکولائی سینائی، اور حال ہی میں ڈینیئل بیک نے اس کی توضیح و تصحیح کی ہے ) یہ دلیل دیتے ہیں کہ روایتی تراجم میں سے کوئی بھی مکمل طور پر درست نہیں ہے — یا درست تر یہ کہ ہر ایک ترجمہ اُس خاص فنی مفہوم سے غافل ہے جس میں قدر قرآن کی اس سورۃ میں استعمال ہوئی ہے۔ ان کے دلائل کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اس لفظ کے قرآن کےدیگر مقامات پر استعمال، اس کے عربی لسانی جذر، اور آرامی ہم معنی (مترادفات) کا مطالعہ کریں۔
جیسا کہ بیک مشاہدہ کرتے ہیں، ثلاثی جذر ق-د-ر قرآن میں سب سے زیادہ اندازه گیری، محدودیت، یا تعین کے سیاق میں آتا ہے۔ فعل' صیغہ اول میں اس کا مفہوم ہے: محدود کرنا، قابو پانا، اختیار رکھنا، یا ناپنا۔ اسم مصدر کی صورت میں دیگر مقامات پر، جیسے قرآن ۶:۹۱ اور ۳۹:۶۷ میں یہ تخمینہ یا قیمت (تقدیر، قضاوت) کے معنوں میں، قرآن ۲۲:۷۴ میں تخمینہ، اور قرآن ۶۵:۳ میں میزان (ماپ) کے معنوں میں آتا ہے۔ بیک اس بات پر زور دیتے ہیں کہ: "اگرچہ یہ جذر قرآن (۹۷) کے تراجم میں کثرت سے آتا ہے، لیکن شاذ و نادر ہی قرآن اس سے مشتق کو 'حکم' کے مفہوم میں استعمال کرتا ہے۔" بنیادی طور پر یہ جذر تحدی ( قوت کی ) اور پیمائش کے عمل کو بیان کرتا ہے یعنی کہ بے حد کو قالب میں ڈالنا، بے پایاں کو شکل دینا۔
ڈینیئل برنسٹیل، جو جو عمومی طور پر روایتی اسلامی تفسیر کے زیادہ موافق موقف سے دلیل دیتے ہیں، بالآخر اسی لسانی نتیجے پر پہنچتے ہیں اور نوٹ کرتے ہیں کہ قدر مصدر (maṣdar) ہے اور "بنیادی طور پر ایک عمل کی علامت ہے"، اور "اس کا اصل معنٰی 'ماپنا' قرآن میں اب بھی واضح طور پر نمایاں محسوس ہوتا ہے۔" بیک اس اقرار پر باریکی سے قائل ہوتے ہوئے زور دیتے ہیں: بالکل، قدر اس مقدس ترین رات میں لامحدود کو محدود کرنے کے عمل کا نام ہے۔
یہ تفسیر وہ دروازہ کھولتی ہے جو روایتی تراجم نے بند رکھا ہوا تھا۔ اگر قدر کا مفہوم "تقدیر" یا "حکم" نہ ہو بلکہ "تحدّی" یا "ماپنا" ہو — یعنی لامحدود کو محدود میں ڈھالنے کا عمل — تو پھر سوال پیدا ہوتا ہے کہ لیلة القدر میں کیا محدود کیا گیا؟ کون سی لامحدود شے paradoxically ہمارے مادی جہان میں داخل ہوئی؟
یہی وہ مقام ہے جہاں بیک کا استدلال سب سے جراتمندانہ اور فکری طور پر قابلِ غور بنتا ہے۔ وہ پیش کرتے ہیں کہ قرآن (۹۷) میں قدر مُجسّد ہونے، یعنی لامتناہی الہی کلام کے محدود ظرف میں نزول کی علامت ہے، جو کنواری مریم کے رحم میں اترا۔ لامحدود خدا کی paradoxical محدودیت اور finite میں ڈھلنا، سریانی مسیحی الہیات میں مُجسّد مجسّم ہونے کی ایک معروف (stereotypical)تشریح ہے، اور قدر، اپنے مخصوص معنی کے ساتھ کہ ناقابلِ پیمائش کو ناپا جا رہا ہے، عربی اصطلاح کے طور پر سب سے موزوں ہے۔ بیک لکھتے ہیں کہ "انگریزی میں اس کے برابر کوئی دقیق اصطلاح موجود نہیں"، اور اس سے اتفاق کرنا پڑتا ہے۔
کون سی لامحدود حقیقت نے مادی عالم میں محدود ہونے کا معجزانہ عمل سہا؟
*روشنی زا تاریکی* عمران البدوی
بیک کی سریانی مسیحی قرائت ہی واحد جدید توسیعی (ریویژنسٹ) موقف نہیں ہے۔ عمران البداوی قدر کے لفظ کو ایک مختلف لسانی زاویے سے دیکھتے ہیں اور اسے یوں ترجمہ کرتے ہیں: “شبِ سیہ”۔
ان کا استدلال قَدَر کے سریانی-آرامی ہم معنی لفظ qedra (קדרא) پر مبنی ہے، جس کے معنی وہ دیتے ہیں: “دیگ (پکانے کا برتن)کی کالک”۔ یہ جڑ کئی قدیم مشرقِ نزدیک کے ماخذوں میں محفوظ ہے: تیمانی خطوص، ترگم یویل 2:6، بابا بطرا (Bava Batra) 24b:24، اور دیگر تلمودی متون۔ اس آرامی روایت میں ق-د-ر طاقت، تقدیر یا حکم کی علامت نہیں بلکہ سیاهی، کالا پن، ایک استعمال شدہ دیگ کی سیاہی کا مفہوم رکھتی ہے۔
البداوی بتاتے ہیں کہ یہ جڑ عربی لفظ قِدر (بمعنی پکانے کا برتن) کی بنیاد بھی ہے، جو اس معنوی دائرے کو مادی، گھریلو اور کائناتی طور پر جوڑ دیتا ہے۔ سریانی فعل میں معنی ہے “سیاہ ہونا، تاریک کرنا”۔ قدیم آرامی تعویذی کاسہ جات میں یہ جڑ شکار و سعد ستارگان (دبِ اکبر و دبِ اصغر) سے منسلک پائی جاتی ہے، یعنی سیاهی صرف گھریلو استعارہ نہیں بلکہ فلکی کیفیات، رات کے آسمان کی مقدس تاریکی، ستاروں کے وجود کی زمین سے تعلق رکھتی ہے۔ حسن عدنان کے حواشی اسی فہم کا خلاصہ کرتے ہیں۔
یہ قابل توجہ نکتہ ہے کہ قدر کی سیاهی منفی یا گناہ کی تاریکی نہیں، جیسا بعد کے مدنی سورہ جات میں ظلمات سے مراد ہے، بلکہ مقدس، فلکیاتی، ستاروں سے بھری تاریکی ہے، جو بابرکت ہے۔ اور، جیسا البداوی نوٹ کرتے ہیں، لیلة القدر کی تاریکی سورہ 44:3 کے "شبِ مبروک" کے تصور سے بھی مطابقت رکھتی ہے۔
El-Badawi's translation of Q97 reads:
1. We descended it (anzalnah) in the night of darkness (laylat al-qadr).
2. And what do you know about the night of darkness?
3. The night of darkness brightens to more than a thousand moons (khayr min alf shahr)...
4a. The angels and spirit descend into it (tanazzal al-ma'ikah wal-ruh fih)
4b. by permission of their lord's every word (kul amr)
5. It is perfection (salam) until the rise of dawn (al-fajr).
آیت 3 میں البداوی کا نقطہ نظر شگفت انگیز ہے: لفظ خير، جو اکثر “بہتر” کے لیے ترجمہ ہوتا ہے، وہ سریانی-آرامی hayra (חירא) سے جڑا ہے، جس کا مانڈائیک میں معنی ہے “سفیدی”۔ یوں، پہلی آیت میں سیاهی کے مقابل، شبِ تار سپیدہِ سحر کا منظر پیش کرتی ہے اور ہزار چودھویں کے چاندوں سے بھی زیادہ روشن ہو جاتی ہے۔ لفظ شهر، جو عام ترجمہ میں “مہینے” لیا جاتا ہے، البداوی کے مطابق sahra (שהרא) ہے، یعنی “چاند”۔
حسن عدنان نوٹ کرتے ہیں:
“‘خير’ سریانی-آرامی khayra/khawra سے ہے، جس کے معنی ہیں ‘سفیدی’، جو پہلی آیت کی سیاهی کے بالکل مخالف ہیں۔۔۔۔الخ۔”
یوں سورت کی پہلی تین آیات میں ایک کائناتی منظر بیان ہوتا ہے: ایک مقدس تاریک رات، جو اندر سے روشن ہے، ستاروں والی ہے، اور کسی چیز کے نزول سے سفید اور تابان ہو جاتی ہے۔
*کلاسیکی تعبیرات اور ان کی مشکلات*
جدید توسیعی یا تجدیدی قراءتوں میں مزید آگے بڑھنے سے پہلے ضروری ہے کہ سورۂ قدر (97) کی روایتی اسلامی تعبیر کا ایک منصفانہ بیان پیش کیا جائے، اور اسی کے ساتھ ان اہم دشواریوں کا بھی ذکر کیا جائے جو اس تعبیر کے ضمن میں سامنے آتی ہیں۔
روایتی اسلامی تفسیر — جیسا کہ کلاسیکی تفسیری ادب میں محفوظ ہے، خصوصاً ابن کثیر کی معروف تفسیر — سورۂ قدر کو اس واقعے سے متعلق سمجھتی ہے جب قرآن پہلی بار مکہ میں رسول محمد ﷺ پر فرشتہ جبرائیل کے ذریعے نازل ہوا۔ “لیلۃ القدر” کو رمضان کے آخری عشرے کی ایک رات قرار دیا جاتا ہے؛ روایتی طور پر ستائیسویں شب کو اس کا قوی احتمال سمجھا جاتا ہے، اگرچہ اسلامی روایت میں اس کے تعین کے بارے میں اختلاف بھی ملتا ہے، اور بعض روایات اسے اکیسویں، تیئیسویں، پچیسویں یا انتیسویں رات سے بھی متعلق کرتی ہیں۔ تیسری آیت میں مذکور “ہزار مہینے” کو اس شب کی عبادت کی بے مثال روحانی فضیلت کا استعارہ سمجھا جاتا ہے، یعنی اس رات کی عبادت عام عبادت کے مقابلے میں کہیں زیادہ اجر رکھتی ہے۔چوتھی آیت میں فرشتوں اور روح کے نزول سے مراد الٰہی برکتوں اور وحی کا نزول لیا جاتا ہے، اور پانچویں آیت کی “سلامتی” اس مقدس اور بابرکت رات کی سکینت و طمانینت کو ظاہر کرتی ہے۔
یہ تعبیر اپنی ساخت میں مربوط اور دینی حسّاسیت سے بھرپور ہے، اور صدیوں سے مسلمانوں کی روحانی زندگی اور عبادت کی روایت کو تقویت دیتی آئی ہے۔ تاہم اس کے ساتھ جو مسائل پیدا ہوتے ہیں وہ عقیدے کی سطح کے نہیں بلکہ تاریخی اور متنی نوعیت کے ہیں۔ جن محققین نے ان مسائل کی نشاندہی کی ہے انہوں نے یہ کام کسی تخریبی یا معاندانہ جذبے کے تحت نہیں بلکہ خالص لسانی و تحقیقی جستجو کے طور پر کیا ہے۔
پہلی دشواری خود اسلامی روایت کے اندر موجود ہے۔ قرآن کا نزول رسول محمد ﷺ پر ایک ہی رات میں نہیں ہوا بلکہ تقریباً بیس برس کے عرصے میں تدریج کے ساتھ ہوا — پہلے مکہ میں اور پھر مدینہ میں۔ قرآن کی متعدد آیات خود اس تدریجی نزول کی صراحت کرتی ہیں، مثلاً 17:106 میں کہا گیا ہے کہ ہم نے اسے اس لیے جدا جدا کیا تاکہ تم اسے لوگوں کو وقفوں کے ساتھ سناؤ؛ اسی طرح 25:32 اور 76:23 بھی اسی تدریجی نزول کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ اگر سورۂ قدر قرآن کے نزول کا بیان ہے تو پھر یہ کس معنی میں کہا گیا کہ قرآن ایک ہی رات میں نازل ہوا؟ اس اشکال کو حل کرنے کے لیے کلاسیکی مفسرین نے یہ توضیح پیش کی کہ قرآن پہلے ایک ہی رات میں قریب ترین آسمان پر ایک مقام — بیت العزہ — میں مکمل طور پر نازل ہوا، اور اس کے بعد وہاں سے حالات و واقعات کے مطابق تدریجاً رسول ﷺ پر نازل ہوتا رہا۔ جیسا کہ بعض جدید محققین نے نوٹ کیا ہے، یہ ایک نسبتاً ثانوی اور توضیحی تعبیر ہے جس کا مقصد سورۂ قدر کو قرآن کے تدریجی نزول کے عمومی بیان سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
دوسری دشواری اس منظرنامے سے متعلق ہے جس کا اشارہ سورۂ قدر میں ملتا ہے۔ اس سورت میں بظاہر ایک مخصوص شب بیداری کا ذکر ہے — ایسی رات جس میں عبادت غیر معمولی فضیلت رکھتی ہے اور جو طلوعِ فجر تک سلامتی اور سکون میں بسر ہوتی ہے۔ تاہم اسلامی روایت میں ایسا کوئی قدیم عبادتی نظام واضح طور پر محفوظ نہیں جس کی تفصیل اسی بیان کے مطابق ہو۔ بعد کی اسلامی روایت میں لیلۃ القدر کے حوالے سے جو عبادات ملتی ہیں وہ نسبتاً محدود اور تاریخی طور پر ثانوی معلوم ہوتی ہیں؛ گویا وہ اس سورت کی تفسیر کے نتیجے میں مرتب ہوئی ہوں، نہ کہ پہلے سے موجود کوئی رسم جس کی وضاحت کے لیے یہ سورت نازل ہوئی ہو۔ اسی پہلو کو بعض جدید محققین نے خاص طور پر قابلِ توجہ قرار دیا ہے۔
تیسری دشواری چوتھی آیت میں مذکور روح کے کردار سے متعلق ہے۔ روایتی اسلامی تفسیر میں یہاں روح سے مراد فرشتہ جبرائیل لیا جاتا ہے۔ تاہم یہ تعین دراصل ایک تفسیری تشریح ہے، کیونکہ متن خود صرف یہ کہتا ہے کہ “فرشتے اور روح نازل ہوتے ہیں”؛ اس میں روح کو جبرائیل کے طور پر صراحت کے ساتھ متعین نہیں کیا گیا۔ قرآن میں دیگر مقامات پر بھی روح ایک نہایت پراسرار اور دقیق مفہوم کے ساتھ آتی ہے۔ مثال کے طور پر 17:85 میں کہا گیا ہے: “وہ تم سے روح کے بارے میں پوچھتے ہیں؛ کہہ دو کہ روح میرے رب کے امر میں سے ہے، اور تمہیں علم میں سے بہت ہی کم دیا گیا ہے۔”
روح کی ماہیت کے بارے میں یہ نمایاں ابہام — اس کا فرشتوں سے الگ ذکر اور اس کی ایک طرح کی مستقل حیثیت — بعض اہلِ تحقیق کو اس نتیجے تک لے گیا ہے کہ ابتدائی قرآنی استعمال میں روح کا تصور کسی حد تک مسیحی الٰہیات کے ساتھ بھی ہم آہنگ ہو سکتا ہے؛ یعنی روح القدس، جو مسیحی عقیدے میں تثلیث کا تیسرا رکن سمجھا جاتا ہے اور حضرت مسیح کے تجسد کے بیان میں مرکزی کردار رکھتا ہے۔
*علمی مناقشہ: لگزنبرگ، ڈائے، سینائی اور مسئلۂ کرسمس*
سورۂ قدر (97) کے بارے میں جدید توسیعی یا تجدیدی مباحث کا آغاز عملاً Christoph Luxenberg سے ہوتا ہے۔ ان کی سنہ 2000 کی تصنیف Die syro-aramäische Lesart des Koran (جسے بعد میں جزوی طور پر “Christmas and the Eucharist in the Qur'an” کے عنوان سے بھی شائع کیا گیا) میں سورہ کی ایسی قراءت پیش کی گئی جو سریانی زبان کے تناظر میں سمجھی گئی ہے اور جس کا نتیجہ ایک ایسا ترجمہ ہے جو عیسائی روایتِ میلاد کے گرد مرکوز ہے۔ لگزنبرگ کے نزدیک “لیلۃ القدر” دراصل سریانی تعبیر leyla d-helqa کا مترادف ہے، جس کے معنی “شبِ طالع” ہیں، اور ان کے مطابق یہ دراصل حضرت مسیح کی ولادت کی طرف اشارہ ہے: یعنی وہ رات جب کلمہ نازل ہوا، جب فرشتے نغمۂ حمد کے ساتھ اترے، اور جب فجر تک سلامتی چھائی رہی۔
بعد ازاں Guillaume Dye نے اپنے 2012 کے مقالے “La nuit du Destin et la nuit de la Nativité” میں لگزنبرگ کے استدلال کو کہیں زیادہ وسعت اور علمی ضبط کے ساتھ پیش کیا۔ ڈائے نے ان کے بہت سے منہجی طور پر کمزور پہلوؤں کی تصحیح کرتے ہوئے بنیادی نتیجے کو بڑی حد تک برقرار رکھا۔ انہوں نے سریانی اور بائبلی متون کا وسیع تر تقابلی مطالعہ پیش کیا اور خاص طور پر یہ دکھایا کہ سورۂ قدر اور Ephrem the Syrian کے حمدیہ میلاد (Nativity Hymn) نمبر 21 کے درمیان حیرت انگیز مماثلتیں پائی جاتی ہیں۔ مزید یہ کہ ڈائے نے یہ احتمال بھی ظاہر کیا کہ آیت 4 میں آنے والا لفظ “امر” شاید اصل میں سریانی مادہ zmr (جس کے معنی “نغمہ” یا “حمد” ہیں) کی کسی شکل کا بدل ہو۔ اگر یہ قراءت قبول کی جائے تو آیت کا مفہوم — “ہر امر کے سبب فرشتے اترتے ہیں” — کی بجائے یہ بن جاتا ہے کہ “ہر نغمۂ حمد کے لیے فرشتے اترتے ہیں”؛ اور یوں سورۂ قدر ایک ایسی شب بیداری کی تصویر بن جاتی ہے جس میں آسمانی ملائکہ زمینی حمد خوانوں کے ساتھ شریک ہوتے ہیں۔
اسی موضوع پر Nicolai Sinai کا 2012 کا مقالہ
“Weihnachten im
Koran oder Nacht der Bestimmun?”
سامنے آیا، جس میں انہوں نے لگزنبرگ کی متعدد سریانی قراءتوں پر سخت تنقید کی، اگرچہ انہوں نے اس سورہ کی واقعی پر اسرار نوعیت کا اعتراف بھی کیا۔ سینائی کے مطابق سورۂ قدر کو ایک مفروضہ قدیم عربی “شبِ تقدیر” (altarabische Schicksalnacht) کی اسلامی صورت کے طور پر سمجھا جانا چاہیے، جس میں بعد میں قرآنی وحی کو مرکزی حیثیت دے دی گئی۔ وہ اسے ایک طرح کا “اینٹی کرسمس” (Gegen-Weihnachten) قرار دیتے ہیں اور اس کی نسبت اوائل مکی دور کے اواخر سے کرتے ہیں۔ سینائی کے خیال میں یہاں ایک طرح کی قرآنی “اوور رائٹنگ” یا معنوی بازنویسی ہوئی ہے۔ تاہم بعض دیگر محققین کے نزدیک یہ بازنویسی اصل تصنیف کے وقت نہیں بلکہ بعد کی تعبیر و توضیح کے مرحلے میں واقع ہوئی۔
اسی سلسلے میں Daniel Birnstiel کا مقالہ
“Illibration or Incarnation?”
بنیادی طور پر لگزنبرگ کے لسانی استدلال کی تردید پر مرکوز ہے اور عمومی طور پر سینائی کی تعبیر کی طرف مائل دکھائی دیتا ہے۔ اگرچہ لگزنبرگ کی بعض سریانی قراءتوں پر برنسٹیل کی تنقید مؤثر ہے، لیکن یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ انہوں نے ڈائے کے 2012 کے مقالے سے سنجیدہ تعامل نہیں کیا اور نہ ہی افرائیم کے اناشیدِ میلاد کے ساتھ مماثلتوں کا گہرا جائزہ لیا — حالانکہ یہی مماثلتیں سورۂ قدر اور سریانی مسیحی روایت کے تعلق کے حق میں سب سے مضبوط دلیل سمجھی جاتی ہیں۔
دوسری طرف Emran El‑Badawi کا موقف کسی حد تک زیادہ خود آگاہ اور منہجی طور پر واضح ہے۔ وہ اپنے بیانات میں صراحت سے کہتے ہیں کہ ان کی قراءت نہ تو روایتی مسلم ترجمہ کی تائید کرتی ہے (جس کی مثال وہ محمد اسد کے ترجمے سے دیتے ہیں) اور نہ ہی مسیحی تجدیدی تعبیر کی (جیسا کہ لگزنبرگ کے ہاں ملتی ہے)؛ بلکہ وہ اسے عہدِ قدیمِ متاخر اور عربی معاشرت کے سیاق میں سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کے نزدیک ضروری ہے کہ سریانی کلیسائی مصنفین کے ساتھ ساتھ مانڈائی، تلمودی اور قدیم بین النہرینی متون کو بھی اس تحقیق میں شامل کیا جائے۔ اس طرح وہ تعبیر کا دائرہ اس حد تک وسیع کر دیتے ہیں جسے نہ روایتی اسلامی تفسیر نے پوری طرح کھولا تھا اور نہ ہی سریانی-مسیحی تجدیدی قراءت نے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ قدر کے بارے میں بعض جدید آراء — مثلاً ایک طرف وہ تعبیر جو اسے تجسدِ الٰہی (Incarnation) سے جوڑتی ہے، اور دوسری طرف وہ قراءت جو اسے مقدس تاریکی سے وابستہ کرتی ہے — بظاہر متضاد ہونے کے باوجود مکمل طور پر متنافی نہیں۔ سریانی مسیحی الٰہیات میں لامحدود الوہیت کا محدود انسانی قالب میں نزول دراصل اسی بات کی علامت ہے کہ ازلی نور مادی عالم کی تاریکی میں داخل ہوتا ہے۔ لامحدود کلمہ مریم کے رحم کی تاریکی میں اترتا ہے اور اسی تاریکی سے ایک نور پیدا ہوتا ہے۔ اس طرح ایک قراءت میں جو کائناتی حرکت بیان ہوتی ہے — تاریکی کا منور ہونا، رات کا ہزار چاندوں سے زیادہ روشن ہو جانا — وہ دوسری قراءت کی الٰہیاتی حرکت کے ساتھ حیرت انگیز طور پر ہم آہنگ دکھائی دیتی ہے: لامحدود کا نزول اور تاریک عالم کا کلمۂ مجسم سے روشن ہو جانا۔ شاید یہ دونوں تعبیرات دراصل اسی قدیم وجدان کے دو مختلف رخ ہوں جو اس مقدس رات کے راز کو سمجھنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔
*الحاقِ متنی اور اس کی الٰہیاتی جہت*
سورۂ قدر (97) کے مطالعے میں ایک اور پہلو بھی اہلِ تحقیق کی خاص توجہ کا مرکز رہا ہے۔ یہ پہلو اس امر پر روشنی ڈالتا ہے کہ قرآنی تالیف کے عہد ہی میں اس سورت کے مفہوم کو کس طرح سمجھا جا رہا تھا اور اس فہم کی سمت کو کس انداز سے متعین یا محدود کیا جا رہا تھا۔ بالفاظِ دیگر، متن کے اندر موجود بعض قرائن اس بات کی شہادت دیتے ہیں کہ سورت کے الفاظ کے ساتھ ساتھ ان کی تعبیر و تاویل بھی اسی دور میں ایک مخصوص الٰہیاتی نظم کے تحت مرتب کی جا رہی تھی۔
بعض محققین — خصوصاً سینائی اور ڈائے — اس رائے کی طرف مائل ہیں کہ سورۂ قدر کی چوتھی آیت میں بعد کا ایک الحاق (اضافۂ متنی) موجود ہے۔ موجودہ متن میں آیت یوں ہے:
تَنَزَّلُ ٱلْمَلَٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِم مِّن كُلِّ أَمْرٍ
اس میں جو فقرہ “بِإِذْنِ رَبِّهِم” (اپنے رب کی اجازت سے) آیا ہے، وہ آیت کے وزن اور آہنگ کو اس طرح توڑ دیتا ہے کہ پوری سورت کے باقی چاروں فقروں میں ایسی شکستگی نہیں پائی جاتی۔ اگر یہ فقرہ حذف کر دیا جائے تو سورت کی تمام آیات تقریباً ایک ہی طول اور ایک ہی قافیہ بندی رکھتی ہیں:
قَدْر — قَدْر — شَهْر — أَمْر — فَجْر
جبکہ یہ زائد فقرہ چوتھی آیت کے وسط میں داخل ہو کر نہ صرف اس کے آہنگ کو توڑ دیتا ہے بلکہ اس کے وزن کو بھی بڑھا دیتا ہے، یوں وہ سورت کے عمومی شعری و صوتی نظام سے قدرے باہر معلوم ہوتا ہے۔
سینائی کے نزدیک “بِإِذْنِ رَبِّهِم” جیسی ترکیب زیادہ تر مدنی سورتوں کے اسلوب سے تعلق رکھتی ہے اور قرآن کے متنی ذخیرے میں ابتدائی مکی مرحلے سے پہلے کم نظر آتی ہے۔ ان کے مطابق یہ فقرہ دراصل قرآن کے اندر ایک خاص الٰہیاتی مہم جوئی کا حصہ ہے — یعنی شرک کی نفی اور اس احتمال کا سدِّ باب کہ کوئی اور ہستی بھی الٰہی اختیار میں شریک سمجھی جائے۔ جب آیت میں کہا جاتا ہے کہ فرشتے اور روح اپنے رب کی اجازت سے نازل ہوتے ہیں تو گویا اس امر پر زور دیا جا رہا ہے کہ ان کی کوئی مستقل یا خودمختار قدرت نہیں؛ وہ صرف حکمِ الٰہی کے تابع ہیں۔ دوسرے لفظوں میں انہیں ایسے خودمختار الوہی مظاہر کے طور پر نہیں سمجھا جا سکتا جیسا کہ مسیحی عقیدۂ تثلیث میں الوہیت کے مختلف اقانیم کا تصور پایا جاتا ہے۔
اس اسلوب کی ایک واضح مثال Qur'an 3:49 میں بھی ملتی ہے، جہاں حضرت عیسیٰؑ کے معجزات کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ “بِإِذْنِ ٱللَّهِ” (اللہ کے اذن سے) واقع ہوئے۔ اس تعبیر کا مقصد یہی ہے کہ معجزات کو حضرت عیسیٰؑ کی مستقل الوہی قدرت کا مظہر نہ سمجھا جائے بلکہ انہیں محض اللہ کی قدرت کا اظہار قرار دیا جائے۔ اس طرح “باذن اللہ” یا “باذن ربهم” جیسی ترکیب دراصل ایک حفاظتی الٰہیاتی تدبیر ہے جس کے ذریعے متن کو ایسے فہم سے محفوظ رکھا جاتا ہے جو سامع کو کسی تعددِ الوہیت یا تثلیثی مفہوم کی طرف لے جا سکتا ہو۔
یہاں بیک کا تجزیہ خاصا باریک بین ہے۔ وہ یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ آخر کسی ناظمِ متن کو یہ وضاحت شامل کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی کہ فرشتوں اور روح کا نزول اللہ کی اجازت سے ہوتا ہے؟ اگر اس وضاحت کی ضرورت محسوس ہوئی تو اس کا مطلب یہی ہو سکتا ہے کہ متن کو اس طرح بھی سمجھا جا رہا تھا جس میں ان ہستیوں کی کسی حد تک خودمختار الٰہی اور مابعد الطبیعی کارفرمائی کا احتمال پیدا ہو جاتا تھا۔ اس طرح یہ اضافہ ایک طرح کا اعتراف بھی بن جاتا ہے: یعنی سورۂ قدر کو بعض حلقوں میں اس طرح پڑھا جا رہا تھا کہ گویا روح اور فرشتوں کا نزول ایک خودمختار ماورائی فعل ہو۔
حسن عدنان کی تحقیق کے مطابق یہ سورت دراصل ایک ایسے مذہبی ماحول سے تعلق رکھتی ہے جس میں الہامی تجربے کو ایک مقدس زمان میں رسوم و عبادات کے ساتھ نتھی کیا جاتا تھا۔ ان کے خیال میں ابتدائی دور میں “لیلۃ القدر” ماہِ رجب کے اندر منائی جاتی تھی، جو قبل از اسلام عربی تقویم میں ایک مقدس مہینہ تھا۔ بعد میں مدنی دور کی تقویمی اصلاح کے نتیجے میں اسے رمضان کے ساتھ مربوط کر دیا گیا۔ اس طرح سورت کا ابتدائی سیاق ایک ایسا مذہبی اور کونیاتی ماحول تھا جس میں عربی رسومِ تقدیس، سریانی مسیحی عبادات اور قدیم مشرقِ نزدیک کی فلکیاتی مذہبیت کے درمیان حدیں ابھی پوری طرح واضح نہیں ہوئی تھیں۔
کلمہِ مجسّم، جسمِ متکلّم — افریم، بشارت، اور الٰہیاتِ نزول
چوتھی صدی عیسوی میں کہیں/Nisibis and later Edessa/ کے شہروں میں جو رومی اور ایرانی سلطنتوں کے سرحدی علاقے تھے—ایک سریانی شماس، افریم السریانی، جسے بعد میں قدیس افریم اور پھر روحُ القدس کی بربط/چنگ کہا گیا، اپنے ایمان کے مرکزی paradox کو بیان کرنے کے لیے ایک ترانہِ حمد تصنیف کرنے بیٹھا۔
یہ ترانہ عیدِ میلاد کی شب بیداری میں گایا جانا تھا—وہ پوری رات کی نگہبانی جو صبحِ میلاد کی افخارستی لِتورجیا (مناجاتی/ دعائیہ عبادات)سے پہلے ہوتی تھی۔ جدید تنقیدی ترتیب میں اسے ترنیمۂ میلاد نمبر ۲۱ کا نام دیا گیا ہے، اور ادبی معیار کے لحاظ سے یہ غیر معمولی حسن اور گہرے الٰہیاتی ارتکاز کا حامل متن ہے۔
اس ترانے کا مرکزی موضوع وہ نہیں جس کی عام طور پر میلاد کے ترانوں سے توقع کی جاتی ہے، یعنی بیت اللحم کی چرنی میں عیسیٰؑ کی جسمانی ولادت۔ افریم کی دلچسپی نہ اصطبل میں ہے، نہ چرواہوں میں، نہ ستارے میں؛ بلکہ وہ ان سب کی تہہ میں کارفرما ایک حقیقت پر متوجہ ہے—ایسی حقیقت جو ولادت سے پہلے کی ہے اور ایمان کے لیے زیادہ بنیادی ہے:
وہ لمحہ جب لامحدود خدا—وہ قدرت جو تمام مخلوق پر حکومت کرتی ہے—اپنی مرضی سے ایک چھوٹے انسانی رحم کی تحدید کو قبول کرتا ہے۔
*ترنیمۂ میلاد نمبر ۲۱ کی قرأت*
یہ سمجھنے کے لیے کہ ڈائے ، سینائی اور بیک جیسے محققین کیوں اس نتیجے پر پہنچے کہ سورۃ القدر (Q97) کا افریم السریانی کے ترنیمۂ میلاد نمبر ۲۱ سے گہرا تعلق ہے، ضروری ہے کہ اس ترانے کو قدرے غور سے پڑھا جائے۔ خود بیک نے اپنے مقالے کے آخر میں اس کا مکمل ترجمہ شامل کیا ہے۔ ڈائے، سینائی اور بیک تینوں بظاہر ایک دوسرے سے آزادانہ طور پر اس نتیجے تک پہنچے، جو بذاتِ خود اس مماثلت کی وضاحت کا ثبوت ہے۔
یہ ترانہ صرف ایک تاریخی یا متنی ماخذ نہیں بلکہ ایک ادبی اور الٰہیاتی بصیرت بھی ہے۔ اس میں پیش کیا گیا کائناتی و مذہبی تصور ایسے پہلو روشن کرتا ہے جو محض لغوی یا فلولوجیکل تحقیق سے واضح نہیں ہوتے۔
ترانے کی ابتدا عیدِ میلاد المسیح کی شب بیداری (Christmas vigil) کے نگہبانوں کو خطاب سے ہوتی ہے، اور فوراً یہ واضح کر دیا جاتا ہے کہ یہ کوئی معمولی رات نہیں۔ دوسرے بند میں کہا گیا ہے:
ہماری یہ شب بیداری عام راتوں کی طرح نہ سمجھی جائے؛
یہ عید کی رات ہے جس کا اجر سو گنا بڑھ جاتا ہے۔
یہ وہ عید ہے جو اپنی بیداری سے نیند پر حملہ کرتی ہے،
اور اپنی آواز سے غفلت کو توڑ دیتی ہے۔
یہ سب بھلائیاں سمیٹ لیتی ہے؛
یہ تمام عیدوں اور تمام خوشیوں کی سردار ہے۔
یہاں وہی بنیادی دعویٰ سامنے آتا ہے جو Q97:3 میں بیان ہوا ہے: یعنی اس رات کی عبادت عام عبادت سے بے حد برتر ہے۔ سریانی مسیحی روایت میں میلاد کی شب کو "تمام عیدوں کی سردار" کہا گیا ہے اور اس کا اجر "سو گنا بڑھ جاتا ہے"۔ اسی طرح قرآن کہتا ہے کہ لیلۃ القدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے — یا البدوی کی قرأت کے مطابق ہزار چاندوں سے زیادہ روشن۔
الٰہیاتی اور خطیبانہ ساخت دونوں جگہ ایک جیسی ہے:
یہ رات دوسری تمام راتوں سے کلی طور پر برتر ہے، اور جو عبادت گزار اس رات بیدار رہتا ہے وہ ایک ایسے مقدس وقت میں شریک ہوتا ہے جو عام انسانی زمانے سے بلند تر ہے۔
تیسرے بند میں ملائکہ اور مقرب فرشتوں کے نزول کا ذکر آتا ہے:
آج فرشتے بلکہ مقرب فرشتے بھی اتر آئے
تاکہ زمین پر ایک نیا ترانۂ حمد گائیں۔
اس راز کے سبب وہ اترتے ہیں
اور بیدار عبادت گزاروں کے ساتھ خوشی مناتے ہیں۔
جب وہ حمد گاتے تھے تو زمین کفر سے بھر گئی تھی؛
مبارک ہے وہ ولادت جس پر نسلوں نے ہَلِّلُویاہ کی گرج کے ساتھ حمد کی۔
یہاں واضح مماثلت Q97:4 سے ہے:
"تنزل الملائکۃ والروح فیہا" — یعنی اس رات ملائکہ اور روح نازل ہوتے ہیں۔
افریم کے ترانے میں بھی فرشتے نازل ہوتے ہیں۔ سریانی فعل naḥḥet (اترنا) وہی مفہوم رکھتا ہے جو عربی نزل / تنزل میں ہے۔ وہ زمین پر اس لیے اترتے ہیں کہ عبادت گزاروں کے ساتھ حمد و ثنا میں شریک ہوں اور شب بیداری کی عبادت میں حصہ لیں۔
یہاں تجسّد (Incarnation) کا راز — یعنی لامحدود کا محدود میں آنا — آسمانی لشکروں کو زمین کی طرف کھینچ لاتا ہے۔ یہی حرکت Q97 میں بھی نظر آتی ہے: لیلۃ القدر وہ مقدس لمحہ ہے جس کے سبب ملائکہ اور روح کا نزول ہوتا ہے۔
چوتھا بند اس امتزاج کو مزید واضح کرتا ہے:
یہ وہ رات ہے جو آسمانی نگہبانوں کو زمینی شب زندہ باشوں کے ساتھ ملا دیتی ہے۔
نگہبان اس لیے آیا کہ مخلوق میں نگہبان پیدا کرے۔
دیکھو، بیدار عبادت گزار آسمانی نگہبانوں کے شریک ہو گئے؛
حمد کرنے والے سرافیم کے ساتھی بن گئے۔
مبارک ہے وہ جو تیری حمد کے لیے ایک ساز بن گیا،
اور جس کا اجر تیری رحمت بنی۔
یہ دراصل کرسمس کی شب بیداری کی رسمی الٰہیات ہے:
اس رات آسمان اور زمین کی سرحد مٹ جاتی ہے۔ دروازے کھول دیے جاتے ہیں ۔ انسانی عبادت گزار آسمانی مخلوقات کے ہم نشین بن جاتے ہیں، اور حمد و ثنا کی آواز ملائکہ کی عبادت میں شریک ہو جاتی ہے۔
بِیک کے مطابق یہی وہ تصور ہے جسے Q97:4 محفوظ رکھتا ہے — یا کم از کم ابتدا میں محفوظ رکھتا تھا۔ اگر دائی کی قرأت درست ہو کہ اصل لفظ zmr (ترانہ / حمد) تھا، تو مطلب یہ بنتا ہے کہ شب بیداری میں گایا جانے والا ہر ترانہ آسمانی لشکروں کو نیچے کھینچ لاتا ہے۔
یوں انسان اور فرشتے ایک ہی حمد میں بہم متحد ہو جاتے ہیں۔ یہاں تجسّد/تجسم کی صرف یاد آوری نہیں ہوتی بلکہ عملی اقرار ہوتا ہے۔
ترانے کے چھٹے، ساتویں اور آٹھویں بند اس کے الٰہیاتی قلب ہیں، جہاں تجسّد کو حد بندی اور پیمائش کے عمل کے طور پر بیان کیا گیا ہے:
وہ قدرت جو سب پر حکومت کرتی ہے ایک چھوٹے رحم میں بسی۔
وہاں رہتے ہوئے بھی وہ کائنات کی باگیں تھامے ہوئے تھی۔
آسمان اور تمام مخلوقات اسی نور سے بھرے ہوئے تھے۔
سورج رحم میں داخل ہوا، اور اس کی کرنیں بلندی اور پستی ؛ اونچائی اور گہرائی دونوں میں تھیں۔
اس نے تمام مخلوقات کے وسیع ارحام میں بسنا چاہا ،
پھر بھی وہ سب اس کی عظمت کے لیے تنگ تھے۔
تو پھر کنواری مریم کا وہ چھوٹا سا رحم اسے کیسے سمو سکا؟
یہ حیرت کا مقام ہے۔
یہی وہ تصور ہے جسے بِیک قَدَر کی تشریح میں بیان کرتے ہیں:
یعنی لامحدود کا محدود مادی صورت میں ناپا جانا اور مقید ہونا۔
یہی وہ لمحہ ہے جہاں قَدَر واقع ہوتی ہے —
لامحدود محدود ہوتا ہے، بے کنار حد میں آ جاتا ہے۔
ترانے کا مرکزی مصرع اس حقیقت کو نہایت اختصار سے بیان کرتا ہے:
مبارک ہو وہ جو بے اندازہ فروتن ہوا
تاکہ ہمیں بے اندازہ عظمت عطا کرے۔
یہ تجسّد کے مقصد کی سب سے جامع تعبیر ہے۔
بارہواں بند اس تبادلے کی تکمیل بیان کرتا ہے:
خدا نے دیکھا کہ انسان مخلوق کی عبادت کرتا ہے؛
اس نے مخلوق کا جسم اختیار کیا تاکہ ہمارے طریقے میں ہمیں اپنی طرف کھینچ لے۔
دیکھو! ہماری ہی صورت میں اس نے ہمیں شفا دی،
اور اسی صورت میں ہمارے خالق نے ہمیں زندگی بخشی۔
اس نے ہمیں جبر سے نہیں بلایا:
مبارک ہے وہ جو ہماری صورت میں آیا
اور ہمیں اپنی صورت میں شامل کر لیا۔
یہ تجسّد کا سب سے گہرا تحفہ ہے:
صرف یہ نہیں کہ خدا انسانی صورت میں آیا، بلکہ یہ کہ اس نے انسان کو بھی اپنی الٰہی حقیقت میں شریک کر لیا۔
یہی وہ الٰہیات ہے جسے لیلۃ القدر کی مقدس شب بیداری منانے کے لیے وضع کیا گیا تھا — اور بیک کے مطابق یہی وہ تصور ہے جسے بعد میں آیت میں شامل ہونے والے فقرے "بِإِذْنِ رَبِّهِم" کے ذریعے محدود کرنے کی کوشش کی گئی، تاکہ انسان اور خدا کے اس قرب میں ایک محتاط فاصلہ رکھا جائے ۔
*سریانی مسیحیت میں بشارت : پچیس مارچ اور نو ماہ کی رات*
اب اس سے پہلے کہ ہم سورۃ القدر (Q97) کے تجسّد کی روایت سے تعلق کو پوری طرح سمجھ سکیں، ضروری ہے کہ یہ متعین کریں کہ یہ سورت دراصل اس روایت کے کس مرحلے کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ جیسا کہ بیک نے زور دے کر واضح کیا ہے، Q97 کے بارے میں علمی بحث ایک بار بار ہونے والے خلط سے متاثر رہی ہے—یعنی تین جدا مگر باہم مربوط واقعات کو گڈمڈ کر دینا: بشارت، تجسّد، اور میلاد۔
بشارت وہ لمحہ ہے جو انجیلِ لوقا (38-1:26) میں بیان ہوا ہے، جب فرشتہ جبریل مریم کے پاس آتا ہے، اسے خبر دیتا ہے کہ وہ روحُ القدس کے وسیلے سے ایک بیٹے کو حاملہ ہوگی، اور وہ قبول کرتی ہے:
“دیکھ، میں خداوند کی بندی ہوں؛ تیرے کلام کے مطابق میرے لیے ہو۔”
تجسّد وہ الٰہیاتی واقعہ ہے جسے بشارت بیان کرتی ہے:
یعنی وہ لمحہ جب الٰہی کلمہ—تثلیث کا دوسرا اقنوم—مریم کے رحم میں اترا اور انسانی جسم اختیار کیا۔
سریانی مسیحی الٰہیات میں یہ واقعہ ولادت کے وقت نہیں بلکہ اسی لمحۂ بشارت میں وقوع پذیر ہوتا ہے۔
یہی تجسّد ہے:
یعنی الٰہی کا محدود ظرف میں مقید ہونا—
اور یہی قَدَر ہے۔
یہ واقعہ کرسمس سے نو ماہ پہلے، ۲۴ اور ۲۵ مارچ کی رات کو پیش آیا۔
ولادت اس کے نو ماہ بعد کرسمس کی رات کو ہونے والی جسمانی پیدائش ہے۔ عام ثقافتی روایات میں اسی کو اصل واقعہ سمجھا جاتا ہے، مگر سریانی مسیحی فکر میں یہ صرف اس حقیقت کا ظہور ہے جو بشارت کے لمحے میں مکمل ہو چکی تھی۔ یعنی عیسیٰؑ اپنے تصور کے لمحے ہی سے مکمل طور پر مجسّم تھے۔
سریانی مسیحیت میں عیدِ بشارت کو سوبورو / سوبارا کہا جاتا ہے، جس کے معنی ہیں: “اعلان/منادی”۔
یہ سالانہ بارہ بڑے مذہبی تہواروں میں سے ایک ہے، اور اسے ایک شبانہ عبادت کے طور پر منایا جاتا ہے:
۲۴ مارچ کی شام سے شروع ہو کر ۲۵ مارچ کی صبح کی افخارستی لِتورجیا پر ختم ہوتی ہے—یعنی بالکل نو ماہ پہلے ۲۵ دسمبر (کرسمس) سے۔
یہ طریقہ اس قدیم یہودی روایت کے مطابق ہے جس میں دن کا آغاز غروبِ آفتاب سے شمار ہوتا ہے؛ اس طرح یہ تہوار عملاً ۲۵ مارچ کی رات کے اندھیرے میں شروع ہوتا ہے۔
ابتدا میں بشارت کو الگ عید کے طور پر نہیں منایا جاتا تھا بلکہ اسے عیدِ ظہور (Epiphany) کے آٹھ روزہ جشن کا حصہ سمجھا جاتا تھا—۶ جنوری کی وہ عید جو مسیح کی الوہیت کے اولین ظہور کی یادگار ہے۔
اسی طرح بشارت اور تجسّد کے واقعات خود عیدِ میلاد کے اندر بھی شامل تھے، کیونکہ وہ اسی کی بنیادی کہانی تشکیل دیتے ہیں۔ ابتدائی روایت میں یہ سب عیدیں ایک دوسرے میں بہم پیوست تھیں۔
اس تناظر میں، بیک یہ استدلال پیش کرتا ہے کہ Q97—جس میں ایک مقدس رات کا ذکر ہے جس میں ملائکہ اور روح نازل ہوتے ہیں، جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے، اور جو طلوعِ فجر تک سلامتی ہے—سب سے زیادہ فطری طور پر عیدِ بشارت کی عربی تعبیر معلوم ہوتی ہے۔
عبادت گزار پوری رات بیدار رہتے، ان کی حمد و ثنا ملائکہ کو اپنی طرف کھینچتی ہے، یہاں تک کہ صبح کی افخارستی عبادت پر یہ مقدس رسم اختتام پر پہنچتی ہے۔
ایک تاریخی نکتہ بھی قابلِ ذکر ہے:
آج کے لبنانی مسیحی عیدِ ظہور سے پہلی رات کو بھی لیلۃ القدر کہتے ہیں۔
عیدِ ظہور اس لمحے کی یاد ہے جیسا کہ یسوعؑ کے بپتسمہ کے وقت دریائے اردن میں ہوا، جہاں روحُ القدس کبوتر کی شکل میں اتری اور آسمان سے آواز آئی: "یہ میرا پیارا بیٹا ہے۔"
چنانچہ اس سے پہلے کی شب بیداری کو اسی عربی نام سے پکارا جاتا ہے جو Q97 میں آیا ہے۔
اور جیسا کہ بیک لکھتا ہے:
یہ ایک طرح کی الٹی ارتقائی صورت ہے—جس میں عربی تعبیر دوبارہ اپنے پرانے اور کم متکلف الٰہیاتی معنی کی طرف لوٹ آئی۔
حاشیہ :
لبنان کے مسیحی (خاص طور پر مارونی اور دیگر مشرقی روایات والے) عیدِ ظہور (عید الغطاس یا عید الدنح، جو ۶ جنوری کو منائی جاتی ہے) سے پہلی رات کو لیلۃ القدر ہی کہتے ہیں۔ یہ ایک قدیم اور زندہ عوامی روایت ہے جسے وہ "Night of Destiny" یا "Laylat al-Qadr" کے نام سے پکارتے ہیں۔
اس رات کو وہ شب بیداری، دعا اور استغفار میں گزارتے ہیں، کیونکہ اس رات کو وہ یقین رکھتے ہیں کہ آسمان کے دروازے کھلتے ہیں، فرشتے نازل ہوتے ہیں، اور روحُ القدس کی برکت برستی ہے—جیسا کہ یسوعؑ کے بپتسمہ کے وقت دریائے اردن میں ہوا، جہاں روحُ القدس کبوتر کی شکل میں اتری اور آسمان سے آواز آئی: "یہ میرا پیارا بیٹا ہے۔"
یہ روایت لبنان میں اتنی پرانی اور گہری ہے کہ کئی مسیحی مورخین اور محققین (جیسے ڈاکٹر Lwiis Saliba*) اس کا اسلامی لیلۃ القدر سے براہِ راست موازنہ کرتے ہیں۔ لبنانی مسیحی اسے "الدايم دايم" بھی کہتے ہیں، مگر لیلۃ القدر کا نام اب بھی عام لوگوں میں زندہ ہے۔
* https://darbyblion.com/?p=2324&utm_
*بشارت کے چار بیانات : قرآنی الٰہیاتِ نزول*
سورۃ القدر (Q97) کو واقعۂ بشارت سے مربوط سمجھنے کی بنیاد صرف افریم السریانی کے ترانے سے مماثلت پر نہیں ہے؛ اس کی دوسری بڑی بنیاد خود قرآن میں منتشر وہ چار مقامات ہیں جہاں مریم کے معجزانہ حمل کا ذکر آتا ہے۔ ان میں ہر مقام اپنی جدا الٰہیاتی جہت رکھتا ہے، اور ہر ایک اس تدریجی مرحلے کی نمائندگی کرتا ہے جسے ایک محقق نے “اہم لفظی انتقال” کہا ہے—یعنی تجسّد کی الٰہیات سے اسلامی وحی کی الٰہیات کی طرف حرکت۔
یہ چار مقامات ہیں:
Q 3:42–47، Q 19:16–22، Q 21:91، اور Q 66:12
یہ سب مل کر ایک زمانی نقشہ (diachronic map) بناتے ہیں کہ ابتدائی قرآنی روایت نے مسیحیت کے ساتھ اپنے تعلق کے سب سے نازک مرحلے—یعنی وہ لمحہ جب روح مریم کے جسم میں داخل ہوئی اور کلمہ جسم بنا—کو کس طرح برتا۔
سب سے قدیم انداز کے بیانات Q 21:91 اور Q 66:12 میں ملتے ہیں، جو مختصر “یاد دہانی” کی صورت رکھتے ہیں۔
ا)Q 21:91:
“اور وہ (عورت) جس نے اپنی عصمت کی حفاظت کی—تو ہم نے اس میں اپنی روح میں سے پھونک دی، اور اس کے بیٹے کو جہانوں کے لیے نشانی بنا دیا۔”
ب)Q 66:12:
“اور مریم بنتِ عمران، جس نے اپنی عصمت کی حفاظت کی—تو ہم نے اس میں اپنی روح میں سے پھونک دی، اور اس نے اپنے رب کے کلمات اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی، اور فرمانبرداروں میں سے ہو گئی۔”
یہ صیغے دراصل—جیسا کہ نشان دہی کی گئی ہے—انجیلِ لوقا اور Protoevangelium of James کے بیانات کے قریب قریب عربی مفہوم میں خلاصے ہیں۔ یہاں حمل کا بیان براہِ راست اور جسمانی انداز میں ہے:
خدا اپنی روح مریم کے جسم میں “پھونکتا” ہے—اور اسی سے عیسیٰؑ کا حمل ٹھہرتا ہے۔
الٰہیاتی اعتبار سے یہ قرآن کا سب سے زیادہ (Incarnational) اسلوب ہے:
خدا کی روح براہِ راست مریم کو حاملہ بناتی ہے۔
یہ بیان حیاتیاتی اور جسمانی تعبیر کے قریب ہے—ایسی تعبیر جو بعد کی اسلامی الٰہیات کے لیے مشکل اور حساس تھی۔ اسی لیے یہ مقامات مختصر ہیں، تفصیل سے خالی—گویا ایک معروف روایت کی طرف صرف اشارہ کیا گیا ہو، نہ کہ اس کی تفصیل بیان کی گئی ہو۔
اس کے مقابلے میں Q 19:16–22 ایک زیادہ ترقی یافتہ اور بدلی ہوئی صورت پیش کرتا ہے۔
آغاز نہایت ادبی ہے:
“اور کتاب میں مریم کا ذکر کرو، جب وہ اپنے گھر والوں سے الگ ہو کر مشرقی مقام کی طرف ہٹ گئی۔”
یہاں خدا اپنی روح کو بھیجتا ہے، مگر اب وہ روح ایک انسانی صورت والے رسول (پیامبر) کی شکل اختیار کرتی ہے، جو کہتا ہے:
“میں تو تیرے رب کا بھیجا ہوا ہوں، تاکہ تجھے ایک پاکیزہ بیٹا عطا کروں۔”
جب مریم اپنی پاکدامنی کا ذکر کرتی ہے تو جواب ملتا ہے:
“یوں ہی ہوگا؛ تیرے رب نے فرمایا: یہ میرے لیے آسان ہے، اور تاکہ ہم اسے لوگوں کے لیے نشانی اور اپنی طرف سے رحمت بنائیں—اور یہ ایک طے شدہ امر ہے۔”
پھر آتا ہے:
“پس وہ اس سے حاملہ ہو گئی۔”
یہاں تبدیلی نہایت باریک مگر نہایت اہم ہے:
پہلے جہاں روح براہِ راست داخل ہوتی تھی، اب وہ ایک واسطہ (رسول) بن گئی ہے—جو خود حمل کا سبب نہیں بلکہ صرف اس کی خبر دیتی ہے۔
اور حمل کا اصل سبب اب امرِ الٰہی (amr) ہے—ایک ایسا لفظ جس میں قانونی و حکمی پہلو غالب ہے، نہ کہ کائناتی و جسمانی۔
یوں روح کا جسمانی کردار کم ہو کر ایک لفظی حکم میں منتقل ہو جاتا ہے۔
سب سے زیادہ ترقی یافتہ اور محتاط بیان Q 3:42–47 میں ملتا ہے۔
یہاں پہلے متعدد فرشتے مریم کو منتخب ہونے کی خوش خبری دیتے ہیں، پھر کہتے ہیں:
“اے مریم! اللہ تمہیں اپنی طرف سے ایک کلمہ کی بشارت دیتا ہے، اس کا نام مسیح عیسیٰ ابنِ مریم ہے…”
جب مریم سوال کرتی ہے تو جواب آتا ہے:
“ایسا ہی ہوگا؛ اللہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ جب وہ کسی امر کا فیصلہ کرتا ہے تو بس کہتا ہے: ‘ہو جا’—تو وہ ہو جاتا ہے۔”
یہاں روح کا ذکر سرے سے غائب ہو گیا ہے۔
“کلمہ” کا تصور—جو انجیلِ یوحنا کی ابتدا (“ابتدا میں کلمہ تھا”) کی یاد دلاتا ہے—اب بھی موجود ہے، مگر حمل کا واقعہ مکمل طور پر امرِ الٰہی کے ذریعے انجام پاتا ہے:
کن فیکون۔
یہاں تجسّد کی زبان گویا مکمل طور پر قانونی و حکمی قالب میں منتقل ہو چکی ہے۔
ان چاروں بیانات کو سامنے رکھ کر ایک واضح تدریجی حرکت نظر آتی ہے:
پہلے مرحلے میں:
خدا کی روح کا براہِ راست جسم میں داخل ہونا (Q 21، Q 66)
دوسرے مرحلے میں:
روح کا انسانی قاصد بن جانا (Q 19)
آخری مرحلے میں:
روح کا مکمل غائب ہو جانا، اور صرف امرِ الٰہی کا باقی رہنا (Q 3)
یہی وہ تدریجی عمل ہے جس کے ذریعے—اس تحلیل کے مطابق—سورۃ القدر (Q97) کی ابتدائی تجسّدی الٰہیات کو قرآنی متن کے اندر رفتہ رفتہ بدلا گیا۔
ابتدائی صورت میں یہ سورت اس رات کی یاد تھی:
جب روح نازل ہوئی،
اور کلمہ انسانی جسم میں محدود ہوا—
یعنی قَدَر واقع ہوئی۔
مگر جیسے جیسے ابتدائی مؤمنین سخت تر توحید کی طرف بڑھے اور شرک کے خلاف موقف واضح ہوا، یہ تصور مشکل ہوتا گیا:
کیا روح ایک خودمختار الٰہی قوت ہے؟
کیا مریم کا رحم ایک الٰہی ظرف ہے؟
کیا مجسّم کلمہ خدا کا بیٹا ہے؟
ان تمام مضمرات کو بتدریج ختم کرنا ضروری سمجھا گیا۔
اور یہی عمل ہمیں ان بیاناتِ بشارت میں دکھائی دیتا ہے—
جہاں ہر اگلا بیان تجسّد کی اصل الٰہیات سے ایک قدم اور دور جاتا ہے۔
*روح اور اس کی مضطرب تاریخ*
روح—یعنی روحِ الٰہی، نفخۂ ربّانی—قرآنی متن میں سب سے زیادہ نازک اور حساس اصطلاحات میں سے ایک ہے، اور اس کی یہی حساسیت اس تدریجی عمل سے براہِ راست جڑی ہوئی ہے جس کی طرف بیک اشارہ کرتا ہے۔
۔ Q 17:85–86 میں شاید قرآنی الٰہیات کی سب سے غیر معمولی جھلک سامنے آتی ہے:
“اور وہ تم سے روح کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ کہہ دو: روح میرے رب کے امر میں سے ہے۔ اور تمہیں علم میں سے بہت ہی تھوڑا دیا گیا ہے۔ اور اگر ہم چاہیں تو جو ہم نے تمہاری طرف وحی کی ہے اسے لے جائیں، پھر تم اپنے لیے ہمارے مقابلے میں کوئی مددگار نہ پاؤ گے۔”
یہ مقام غیر معمولی ہے۔ کوئی—غالباً ابتدائی مؤمنین میں سے—روح کے بارے میں سوال کر رہا ہے۔ مگر جو جواب دیا جاتا ہے وہ وضاحت نہیں بلکہ گریز ہے۔
خطیبانہ اعتبار سے یہ ایک ایسا جواب ہے جو مزید سوال کرنے سے باز رہنے کے لیے دیا گیا ہے۔ روح ایک ایسا موضوع بن چکی ہے جو خطرناک ہے، کیونکہ وہ ایسے نتائج کی طرف لے جا سکتی ہے جو توحید کے لیے مشکل ہوں۔ خصوصاً سریانی مسیحی پس منظر میں—جہاں سے اس طرح کی تعبیرات آئی تھیں—روح تثلیث کا تیسرا اقنوم ہے، تجسّد کا عامل، وہ قوت جو مریم کے رحم کو الٰہی ظرف بناتی ہے۔
اسی لیے یہاں ایک واضح جھجک محسوس ہوتی ہے۔
جیسا کہ کہا گیا ہے، یہ وہی فکری حرکت ہے جو بیاناتِ بشارت اور Q97 کی تعبیر میں بھی دیکھی جا سکتی ہے—ایک ایسا عمل جس میں ایک پہلے سے موجود الٰہیاتی ورثے کو سنبھالتے ہوئے اس کے مشکل مضمرات سے پہلو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
روح کو قرآن سے نکالا نہیں جا سکتا تھا—وہ روایت میں بہت گہرائی سے پیوست تھی اور ان مقدس واقعات سے جڑی ہوئی تھی جن کا بیان کیا جا رہا تھا۔ لیکن اسے محدود کیا جا سکتا تھا:
اس کی خودمختاری کم کی گئی،
اسے خدا کے امر کے تابع بنایا گیا،
اور اس کی مستقل الٰہی حیثیت سے انکار کیا گیا۔
چنانچہ اب وہ صرف “رب کے حکم سے” عمل کرتی ہے، اس کی کوئی مستقل خدائی ایجینسی نہیں۔
یہ دکھاتا ہے کہ ابتدائی قرآنی روایت اپنے اندر ایک حقیقی فکری کشمکش رکھتی تھی۔ یہ کوئی یکساں اور جامد ساخت نہیں، بلکہ ایک جاری مکالمہ ہے—ایسے متون کا مجموعہ جو مختلف زمانوں اور سیاقوں میں سامنے آئے، اور ہر ایک نے اس مشکل سوال سے نمٹنے کی کوشش کی کہ:
کیسے ایک موروثی مذہبی زبان کو برقرار رکھا جائے،
اور ساتھ ہی اس کے نتائج کو ایک نئی توحیدی سمت دی جائے۔
(کلمہ سے کلام)
16:102 میں پھر یہی روح قرآنی وحی کے کر آتی ہے:
“کہہ دو: روحُ القدس نے اسے تمہارے رب کی طرف سے حق کے ساتھ نازل کیا ہے، تاکہ ایمان والوں کو ثابت قدم کرے…”
*جبریل*
قرآن میں کوئی اور شخصیت ایسی نہیں جو تجسّد کی الٰہیات سے اسلامی وحی کی الٰہیات تک کے انتقال کو اتنی وضاحت سے ظاہر کرتی ہو جتنی جبریل—جو عبرانی Gabriel کی عربی صورت ہے اور بشارت دینے والا فرشتہ ہے۔
مسیحی روایت میں جبریل وہ فرشتہ ہے جو مریم کے پاس آتا ہے، انہیں حمل کی خبر دیتا ہے، اور یوں تجسّد کے واقعے کا آغاز کرتا ہے۔ اسلامی روایت میں جبریل وہ فرشتہ ہے جو محمد تک قرآن پہنچاتا ہے، یعنی وحی کا واسطہ ہے ۔
یہ دونوں کردار—تجسّد کا اعلان کرنے والا اور قرآن کو منتقل کرنے والا—بظاہر مختلف معلوم ہوتے ہیں، لیکن بیک کے تجزیے کے مطابق دوسرا کردار پہلے سے ہی ایک تدریجی الٰہیاتی تبدیلی کے ذریعے پیدا ہوا ہے۔
اس کی سب سے نمایاں دلیل قرآن میں جبریل کے صریح ذکر کی کمی ہے: اس کا نام براہِ راست صرف تین مقامات پر آتا ہے (Q 2:97–98، Q 66:4)، اور ہمیشہ وحی کے ساتھ ، کبھی بھی صراحتاً بشارت کے ساتھ نہیں۔
یہ بات غیر معمولی ہے۔ Q 19:17 میں خدا کی روح مریم کے سامنے ایک مکمل انسان کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے اور بشارت دیتی ہے، مگر اس کا نام نہیں بتایا جاتا۔ Q 3:42–47 میں کئی بے نام فرشتے یہ پیغام دیتے ہیں، مگر کوئی شناخت نہیں دی جاتی۔ حتیٰ کہ زکریا کی بشارت میں بھی، جہاں انجیلِ لوقا میں فرشتہ جبریل کا نام آتا ہے، قرآن اسے نامزد نہیں کرتا۔
یوں قرآن شعوری طور پر جبریل کو مریم کی بشارت کے ساتھ جوڑنے سے گریز کرتا ہے۔
اس لیے کہ یہ نسبت الٰہیاتی طور پر خطرناک تھی۔ اگر جبریل مریم کو بشارت دینے والا ہے، تو وہ تجسّد کا عامل بھی ٹھہرتا ہے—وہ ہستی جس کے ذریعے روحِ الٰہی مریم کے رحم میں داخل ہوئی اور کلمہ گوشت بنا۔ اس صورت میں جبریل محض قاصد نہیں رہتا بلکہ تجسّد کا ایک الٰہی عامل بن جاتا ہے، جو بعض ابتدائی مسیحی تصورات میں روحُ القدس کے کردار کے قریب پہنچ جاتا ہے۔
اسی لیے اس تعبیر کے مطابق، قرآن کا یہ ابہام ایک شعوری احتیاط ہے—وہی احتیاط جو Q97:4 میں اضافے اور Q 17:85 میں گریز کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔
بیک اس بات کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے کہ Q 66:4 میں جبریل کا ذکر اس انداز میں آتا ہے کہ وہ عام فرشتوں سے کچھ مختلف دکھائی دیتا ہے: “جبریل اور صالح مؤمنین” ایک ساتھ ذکر ہوتے ہیں، جس سے اس کی حیثیت کی حساسیت ظاہر ہوتی ہے۔
۔Q 26:193–194 میں ایک اہم تعبیر ملتی ہے: “روحِ امین نے اسے تمہارے دل پر نازل کیا…” یہاں قرآنی وحی روح کے ذریعے “دل پر” نازل ہوتی ہے—جو انجیل کے اس بیان سے مشابہ ہے جہاں روح مریم پر آتی ہے اور تجسّد واقع ہوتا ہے، اور Q 66:12 کے اس بیان سے بھی کہ خدا نے اپنی روح مریم میں پھونکی۔
پھر Q 2:97 اسی کو یوں بیان کرتا ہے: “جبریل نے اسے تمہارے دل پر نازل کیا…” یہاں روح اور جبریل ایک دوسرے کے قائم مقام بن جاتے ہیں، اور ان کے افعال ایک دوسرے میں ضم ہو جاتے ہیں، مگر ایک ایسے انداز میں جس میں ساخت برقرار رہتی ہے اور مفہوم بدل جاتا ہے۔
بیک کے مطابق یہی وہ بنیادی تبدیلی ہے جس میں تجسّد کو وحی سے بدل دیا جاتا ہے: مریم کا رحم محمد کے دل سے بدل جاتا ہے، اور کلمۂ مجسّم کلامِ مبین ( عربی) بن جاتا ہے۔
جب ہم قرآن کے اندر تجسّد کی الٰہیات کی داخلی پیش رفت کو دیکھ چکے ہیں، تو اب ہم Q97 اور افرایم کے نغمۂ میلاد نمبر 21 کے درمیان خاص مماثلتوں کی طرف لوٹ سکتے ہیں، ایک زیادہ گہری سمجھ کے ساتھ۔ یہ مماثلتیں اتنی خاص ہیں اور اختلافات اتنے منظم، کہ یہ محض اتفاقی مشابہت نہیں بلکہ ایک براہِ راست تالیفی تعلق کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔
ا)Q97:1 — “ہم نے اسے شبِ قدر میں نازل کیا”
یہ نغمے کے اس مرکزی دعوے کے مطابق ہے کہ مقدس رات میں الوہیت محدود عالم میں نازل ہوئی۔ سریانی فعل naḥḥet (اترنا، نازل ہونا)—جس کی طرف سِنائی نے توجہ دلائی ہے کہ یہ عربی انزل / تنزل کے مطابق ہے—پورے نغمے میں استعمال ہوتا ہے، کبھی الوہیت کے نزول کے لیے اور کبھی فرشتوں کے۔
ب)Q97:2 — “اور تم کیا جانو کہ شبِ قدر کیا ہے؟”
یہ نغمے کے اس اسلوب کے مطابق ہے جو تعجب اور عدمِ فہم کو ظاہر کرتا ہے۔ پورے نغمے میں افرایم بار بار سامع کو ایسی حقیقت پر حیرت کرنے کی دعوت دیتا ہے جو پوری طرح سمجھی نہیں جا سکتی: “کیسے ممکن ہوا کہ مریم کا چھوٹا رحم اسے سمیٹ سکا؟ یہ ایک عجیب بات ہے…” Q97:2 کا استفہام اسی طرز کا عربی اظہار ہے—یہ بتانے کے لیے کہ قدر ایک ایسی حقیقت ہے جو معمول کے فہم سے ماورا ہے۔
ج)Q97:3 — “شبِ قدر ہزار مہینوں/شب بیداریوں سے بہتر ہے”
یہ نغمے کے دوسرے بند کے مطابق ہے: “ہم اپنی شب بیداری کو عام شب بیداریوں کی طرح نہ شمار کریں؛ یہ ایک عید ہے جس کا اجر سو گنا بڑھ جاتا ہے۔” تقابل کی ساخت ایک ہی ہے: یہ رات عام عبادت کی راتوں سے بالکل برتر ہے۔ بیک، لگزنبرگ کی پیروی میں، یہاں شہر کو “مہینوں” کے بجائے “شب بیداریوں” کے معنی میں لیتا ہے (سریانی šahrā کے مطابق)، جس سے مماثلت اور بھی واضح ہو جاتی ہے۔ لیکن روایتی ترجمہ کے ساتھ بھی مفہوم یہی رہتا ہے کہ اس رات کی عبادت باقی سب عبادتوں سے غیر معمولی طور پر بڑھ کر ہے۔
د)Q97:4 — “فرشتے اور روح اس میں اترتے ہیں، [اپنے رب کے حکم سے] ہر امر/نغمہ کے لیے”
یہ نغمے کے تیسرے اور چوتھے بند کے مطابق ہے:
آج فرشتے بلکہ مقرب فرشتے بھی اتر آئے
تاکہ زمین پر ایک نیا ترانۂ حمد گائیں۔
اس راز کے سبب وہ اترتے ہیں
اور بیدار عبادت گزاروں کے ساتھ خوشی مناتے ہیں۔
اور
نگہبان اس لیے آیا کہ مخلوق میں نگہبان پیدا کرے۔
دیکھو، بیدار عبادت گزار آسمانی نگہبانوں کے شریک ہو گئے؛
حمد کرنے والے سرافیم کے ساتھی بن گئے۔
مبارک ہے وہ جو تیری حمد کے لیے ایک ساز بن گیا،
اور جس کا اجر تیری رحمت بنی۔
و)Q97:5 — “یہ سراسر سلامتی ہے، طلوعِ فجر تک”
یہ نغمے کے ان مقامات کے مطابق ہے جہاں کہا گیا ہے: “انہوں نے سلامتی کی صدا بلند کی… کون اس رات سوئے گا جس نے سب مخلوقات کو بیدار کر دیا؟ کیونکہ وہ سلامتی کی خوشخبری لاتے ہیں…” اور: “اے مصالحت بخش سلامتی…!”
جب یہ تمام مماثلتیں سمجھ میں آ جاتی ہیں تو Q97:4 میں فقرہ “بِإِذْنِ رَبِّهِم” کا اضافہ ایک نہایت واضح اور متعین معنویت اختیار کر لیتا ہے۔ یہ عبارت—“اپنے رب کے اذن سے”—بعد کے مرحلے میں متن میں داخل کی گئی، اور اس نے آیت کے وزن کو توڑا اور سورت کے عمومی قافیہ اور اختصاری تناسب میں خلل ڈالا۔
سینائی کے مطابق یہ فقرہ مدنی یا اواخرِ مکی الٰہیاتی اسلوب سے تعلق رکھتا ہے۔ بیک اس کی غایت کو واضح کرتا ہے: یہ اضافہ آیت کو تثلیثی مسیحی مفہوم میں پڑھے اور سمجھے جانے سے روکنے کے لیے ہے۔ یعنی سورت کو واقعی اس معنی میں پڑھا جا رہا تھا۔
حسن عدنان کی تعبیر اس پورے عمل کو ایک وسیع تناظر میں رکھتی ہے: ماقبلِ اسلام کے عرب قبائل کا تصورِشعر ، الہامی نظریات و اعتقادات اور صحرا کے بوالعجب کردار جن کے تفصیلی بیان کا یہ محل نہیں۔
*سورۂ دخان اور شب کی بازتحریر*
قرآن میں اس عمل کی سب سے براہِ راست شہادت، جس کا ذکر بیک کرتا ہے، وہ سورۂ دخان، 44:1–6 ہے، جو حٰم سے شروع ہونے والی سورتوں کے گروہ میں شامل ہے، معروف الحوامیم (Q40–46) کے طور پر۔
Q44:1–6 اور Q97 کے درمیان مماثلتیں قطعی ہیں، اور اختلافات بھی بے حد نمایاں اور بیاں کن ہیں۔ ترجمہ میں یہ آیت یوں ہے:
"حٰم۔ والکتاب المبین۔ إنا أنزلناه فی لیلةٍ مبارکةٍ إنا کنا منذرین۔ فیها یُفرَقُ کلُّ أمرٍ حکیم۔ أمرًا من عندنا إنا کنا مرسلین۔ رحمةً من ربک إنه هو السمیع العلیم۔"
"Ḥa Mīm. By the clear Book! Surely We sent it down a blessed night – surely We were warning – during which every wise command was divided out, as a command from Us – surely We were sending – as a mercy from your Lord. Indeed He is the all-hearer, the all-knower."
دونوں سورتیں اس جملے سے آغاز کرتی ہیں: “اِنّا اَنزلناهُ”—“ہم نے اسے نازل کیا”—اور دونوں میں ایک خاص رات کا ذکر ہے۔ مگر Q44 میں لیلةُ القدر کی جگہ ایک عمومی تعبیر آ جاتی ہے: “لیلةٍ مبارکة”—“ایک بابرکت رات”۔
یوں Q97 کی وہ مخصوص، غیر معمولی اور معنی سے لبریز رات—جو ایک خاص الٰہیاتی ثقالت رکھتی تھی—یہاں ایک غیر معین اور عام “بابرکت رات” میں بدل جاتی ہے۔
اسی کے ساتھ Q97:2 کا وہ سوالیہ اسلوب بھی غائب ہو جاتا ہے:
“اور تم کیا جانو کہ وہ رات کیا ہے؟”
یہ وہ اسلوب تھا جو اس رات کو ایک انوکھی اور غیر مانوس حقیقت کے طور پر پیش کرتا تھا، جس کی وضاحت ضروری تھی۔ Q44 میں ایسی کوئی ضرورت باقی نہیں—وہ رات بس “مبارک” ہے، بغیر کسی اضافی توضیح کے۔
۔Q97:3 کا وہ دعویٰ بھی نہیں رہا کہ یہ رات “ہزار مہینوں سے بہتر” ہے۔ نہ کسی عبادت کا حوالہ، نہ کسی برتری کا ذکر۔ رات اب محض “انذار” ہے: إنا کنّا منذرین۔ یہ لفظ Q97 کے “سلامتی” کے مزاج سے یکسر مختلف ہے۔
سب سے نمایاں تبدیلی یہ ہے کہ Q97:4 کے نزولِ ملائکہ اور نزولِ روح کی تصویر Q44 سے غائب ہے۔ ان کی جگہ ایک نئی تعبیر آئی ہے: فیها یُفرَقُ کلُّ أمرٍ حکیم—اس میں ہر حکمت والا امر تقسیم کیا جاتا ہے۔ یوں روح کا نزول اب احکام کی تقسیم میں بدل گیا ہے۔ “فیہا یُفرَق کلُّ امرٍ حکیم”—“اس میں ہر حکمت والا امر تقسیم کیا جاتا ہے”۔
یہی وہ تدریجی تبدیلی ہے جس کی طرف بیک بار بار اشارہ کرتا ہے:
روح امر میں بدل جاتی ہے ،
نزول تقسیم ہو جاتا ہے۔
یہی حرکت پہلے بھی نظر آتی ہے:
مریم میں روح کا پھونکا جانا امرًا مقضیا (Q 19:21)
پھر محض حکمِ “کن” (Q 3:47)
اور اب Q44 میں “ہر حکمت والا امر”
سورہ الدخان کی ان آیات میں شب بیداری ، سلامتی اور فجر سبھی کا ذکر مفقود ہے ۔
بیک کے مطابق Q44 کو Q97 کی ایک شعوری قرآنی تعبیرِ نو کے طور پر سمجھنا چاہیے، نہ کہ ایک مستقل متن کے طور پر۔
ایک اسطورے کی توحیدی باز تعبیر
ایک ایسی نحوی ساخت/ گرامر موجود ہے جو مسیحیت سے بھی قدیم ہے، یہودیت سے بھی پہلے کی ہے، اور اُن توحیدی نظاموں سے بھی ماقبل ہے جنہوں نے عہدِ قدیمِ متأخر کی اُس دنیا کو تشکیل دیا جس میں سورت ۹۷ کی تشکیل ہوئی۔ یہ نحو عقائد کے قالب میں نہیں ڈھلی، بلکہ آسمانِ شب پر لکھی گئی ہے؛ یہ کلامی قضیوں میں نہیں، بلکہ ستاروں کی حرکات میں، نزول و صعود کے ڈرامے میں، اور اُس ازلی انسانی خوف و حیرت میں ظاہر ہوتی ہے جو اُس تاریکی کے روبرو پیدا ہوتا ہے جو روشنی کو نگل جاتی ہے—اور اُس روشنی کے سامنے بھی جو پھر اسی تاریکی سے ابھرتی ہے۔
یہ قدیم مشرقِ قریب کی نحو ہے—سومیر اور عکاد کی، بابل اور آشور کی، اُن وادیوں کی جو دجلہ و فرات کے درمیان واقع ہیں، جہاں انسانی تہذیب نے پہلی بار خود کو آسمانوں کے مشاہدے اور اُن قوتوں کی پرستش کے گرد منظم کیا جنہیں وہ اُن میں متحرک سمجھتی تھی۔
سومیری نظم، جسے “اِنّانا کا عظیم بالا سے عظیم زیرین کی جانب نزول” کہا جاتا ہے، انسانی تاریخ کے قدیم ترین محفوظ ادبی متون میں شمار ہوتی ہے۔ یہ میخی الواح پر محفوظ ہے، جن کی تاریخ تقریباً 1900 تا 1600 قبل مسیح تک پہنچتی ہے—اگرچہ جن روایات کو یہ نظم اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے، وہ اس سے بھی کہیں زیادہ کہنہ ہیں۔ یہ ایک ایسی حکایت بیان کرتی ہے جو انسانی مذہبی تخیل کی اساس میں پیوست ہے، یہاں تک کہ اس کی بنیادی ساخت—کسی الوہی ہستی کا عالمِ موت میں نزول و سکوت، تین دن کی ظلمت و وحشت، پھر احیا و بازگشت—قدیم دنیا کی تقریباً ہر بڑی مذہبی روایت میں کسی نہ کسی صورت منعکس نظر آتی ہے۔
انانا، قدیم سومر کی عظیم دیوی، آسمان و زمین کی ملکہ ہے۔ وہ محبت و حرب کی دیوی ہے، زرخیزی و ہلاکت کی، ستارۂ صبح و شام کی۔ بابلی روایت میں وہ عشتار بن جاتی ہے؛ فینیقی دنیا میں استارتے؛ یونانی دنیا میں افرودیت و ہیکاتے؛ اور عربی دنیا میں لات، عزیٰ اور منات—اللہ کی وہ تین بیٹیاں جن کا ذکر سورت ۵۳:۱۹–۲۳ میں شہرت و نزاع کے ساتھ آتا ہے۔ ان تمام مظاہر میں وہ دراصل سیارۂ زہرہ ہے: چاند کے بعد شبِ فلک کی درخشاں ترین نمود، جو غروب کے وقت ظہورِ شام اور طلوع کے وقت طلوعِ سحر کی صورت میں جلوہ گر ہوتا ہے؛ جو گویا عالمِ زیرین میں نزول و خمود اختیار کرتا ہے اور پھر دوبارہ عروج و ظہور پاتا ہے؛ اور جو ظلمت و نور کے درمیان ایک ایسی باقاعدہ گردش رکھتا ہے جسے قدیم ماہرینِ فلکیات نے نہایت معنی خیز سمجھا۔
نظم کا آغاز یوں ہوتا ہے کہ انانا اپنے سات معابد، اپنی سات بستیوں، اپنی کونیاتی صفات اور الوہی امتیازات کو ترک کر کے عظیم زیرین کی طرف متوجہ ہوتی ہے۔ بظاہر سبب یہ بیان کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی بہن ایرشکیگل—ملکۂ عالمِ اموات—کے شوہر، آسمانی بیل گوگالانا کی رسومِ تدفین میں شرکت کرنا چاہتی ہے۔ مگر اس حکایت کی باطنی منطق کونیاتی ہے: انانا کا نزول ایک ناگزیر امر ہے، کائنات کے ازلی تال میل اور توازن کا حصہ۔ ستارۂ صبح و شام کی دیوی کو وقفے وقفے سے افق کے نیچے نزول کرنا ہوتا ہے۔ روشنی کو ابتلاع و اختفا سے گزرنا ہے، اور الوہیت کو موت اور فنا کے سامنے سرِ تسلیم خم کرنا ہے۔
نزول سے پہلے انانا اپنی سات الوہی علامتوں سے خود کو آراستہ کرتی ہے—تاج و تخت، لاجوردی پیمانہ و خط کش، لاجورد کے دانے، زرّیں انگوٹھی، زرہ و سینه بند، اور حاکمیت کی ردا—اور اپنی وفادار خادمہ ننشوبر کو ہدایت دیتی ہے کہ اگر وہ تین دن اور تین راتوں کے بعد واپس نہ آئے تو دیوتاؤں سے مدد طلب کرے۔ پھر وہ عالمِ زیرین کی طرف نزول کرتی ہے۔
عالمِ زیرین کے سات دروازوں میں سے ہر ایک پر ایک دربان انانا کی ایک الوہی علامت چھین لیتا ہے—یہ تجرید و تعریہ کا مرحلہ ہے۔ ہر بار انانا احتجاج کرتی ہے: “یہ کیا ہے؟” اور ہر دروازے پر دربان ایک ہولناک جملہ دہراتا ہے: “خاموش، اے انانا! عالمِ زیرین کے طریقے کامل ہیں—یہاں سوال و اعتراض کی گنجائش نہیں۔”
جب انانا ایرشکیگل کے تخت تک پہنچتی ہے تو وہ اپنی تمام الوہی صفات سے محروم ہو چکی ہوتی ہے۔ وہ برہنہ و خمیدہ، ملکۂ موت کے سامنے حاضر ہوتی ہے۔ عالمِ زیرین کے قاضی اسے بنگاہِ اجل دیکھتے ہیں۔ وہ ہلاک کر دی جاتی ہے، اور اس کی لاش کو ایک کھونٹے پر یوں لٹکا دیا جاتا ہے جیسے سڑا ہوا گوشت ہو۔
تین دن اور تین راتوں تک آسمان سوگ و سکوت میں ڈوبا رہتا ہے۔ زمین پر انانا—جو محبت و زرخیزی کی دیوی ہے—کی عدم موجودگی کا مطلب یہ ہے کہ نہ کوئی جاندار جفت بناتا ہے، نہ کوئی پودا اگتا ہے، نہ کوئی بچہ پیدا ہوتا ہے۔ عالمِ بالا پژمردہ ہونے لگتا ہے۔
پھر ننشوبر، اپنی مالکہ کی ہدایات کے مطابق، دیوتاؤں کے پاس مدد کے لیے جاتی ہے۔ انلیل اور ننّا انکار کرتے ہیں، مگر انکی—دانش و آب اور سحر کا دیوتا—اپنے ناخن کے نیچے کی مٹی سے دو لطیف مخلوقات پیدا کرتا ہے: کرگارّا اور گالاتور—نہ مرد نہ عورت، نہ نر نہ مادہ—جو اپنی بے صفاتی
اور لطافت کے باعث عالمِ زیرین کے دروازوں سے بلا مانع گزر سکتی ہیں۔ وہ رفرفہ و ارتعاش کے ساتھ (پھڑپھڑاتے ہوئے) آسمان و زمین کے درمیان، عوالم کی سرحد پر حرکت کرتی ہیں۔ انکی انہیں طعامِ حیات و آبِ حیات دے کر عالمِ زیرین بھیجتا ہے اور حکم دیتا ہے کہ وہ اسے انانا کی لاش پر چھڑکیں—مگر اس سے پہلے انہیں اپنے رب کے حکم کی پیروی کرنی ہے: بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ أَمْرٍ—یعنی اذن و امر کے بغیر کوئی عمل نہیں۔
انانا کو احیا و قیام نصیب ہوتا ہے—وہ موت سے اٹھ کھڑی ہوتی ہے۔ مگر عالمِ زیرین کے قوانین قطعی ہیں: وہاں کے طریقے کامل ہیں، ان میں تغیر و سوال کی گنجائش نہیں۔ کوئی بھی عظیم زیرین سے صعود نہیں کرتا جب تک وہ اپنے بدلے میں کسی کو نہ دے۔ انانا کو اپنی جان کے عوض ایک جان دینی ہوتی ہے۔
وہ ایک گروہِ شیاطین کے ساتھ—جو اس کے بدل کو لے جائیں گے—عالمِ زیرین سے صعود کرتی ہے، اور کئی لوگوں کو رد کرنے کے بعد—جو اس کے لیے سوگوار تھے—چرواہے دیوتا دوموزی کو منتخب کرتی ہے، جو اس کی عدم موجودگی میں اپنے تخت پر جاہ و جلال کے ساتھ بیٹھا تھا۔ دوموزی اس کے بدلے عالمِ زیرین میں نزول کرتا ہے۔
مگر اس کی بہن گشتینانا کی شفاعت سے انکی یہ فیصلہ کرتا ہے کہ دوموزی اور گشتینانا باری باری رہیں گے: سال کے چھ ماہ عالمِ زیرین میں، اور چھ ماہ عالمِ بالا میں—یہی تناوب و توازن موسموں کو جنم دیتا ہے۔ زمین کی زرخیزی ان کی آمد و رفت کے ساتھ عروج و زوال پاتی ہے۔ زرعی سال—موت و حیات، فنا و بقا—انانا کے نزول اور دوموزی کی تقدیر کے ساتھ مربوط ہو جاتا ہے۔
اور پھر، طلوعِ فجر کے ساتھ، انانا ستارۂ صبح کی صورت میں عروج و ظہور اختیار کرتی ہے۔
البدوی کے مطابق، سورہ ۹۷ اپنی پانچ آیات میں اس قدیم کونیاتی اساطیر کی توحیدی باز تعبیر لیے ہوئے ہے۔ جو موافقتیں وہ بیان کرتے ہیں وہ محض ظاہری نہیں، بلکہ ساختی ہیں—یہ نظم کی بنیادی گرامر اور نزول و صعود کے عمیق اصول سے تعلق رکھتی ہیں، جو انانا کے اساطیری قصے کو طاقت اور عالمگیر حیثیت عطا کرتے ہیں۔
*قدیم مشرقِ نزدیک کی بازگشت: اِنّانا کا نزول*
سورۂ قدر (Q97) کے بارے میں علمی مباحث کا شاید سب سے حیران کن پہلو وہ رائے ہے جسے البداوی نے پیش کیا ہے۔ اس رائے کے مطابق سورت کی سب سے گہری بین المتونی تہہ سریانی مسیحی نہیں بلکہ قدیم سومیری روایت سے جڑی ہوئی ہے۔ اس قرأت میں Q97 کے پس منظر میں جو متن سب سے قدیم مگر سب سے گہرا ہے وہ The Descent of Inanna ہے—دنیا کی قدیم ترین رزمیہ نظموں میں سے ایک۔
“نزول اِنَّانا از العلیا الکبریٰ إلی السفلیٰ الکبریٰ”
"The Descent of Inanna from the Great Above to the Great Below."
اس اسطورہ میں سومیری دیوی Inanna کی کہانی بیان ہوتی ہے، جو محبت، جنگ اور آسمان کی دیوی ہے۔ وہ چاند کے دیوتا Nanna کی بیٹی اور شب کے آسمان کی ملکہ سمجھی جاتی ہے، اور سیارہ زہرہ (Venus)(صبح و شام کا ستارہ) سے وابستہ ہے۔ داستان کے مطابق وہ اپنے آسمانی تخت سے نیچے زیرِزمین عالم (Kur)(پاتال/عالمِ زیرین) میں اترتی ہے تاکہ اپنی بہن Ereshkigal کے شوہر Gugalanna کے جنازے میں شریک ہو سکے—وہی “آسمانی بیل” جسے اسطورہ میں Gilgamesh نے ہلاک کیا تھا۔
جب اِنّانا زیرِزمین پہنچتی ہے تو اریشکیگل حاملہ ہوتی ہے اور دردِ زہ اسے موت کی دنیا میں لے جاتا ہے۔ نزول کے دوران پاتال کے سات دروازوں پر انّانا کے سات لباس اتار لیے جاتے ہیں، یہاں تک کہ وہ برہنہ بے بس ہو جاتی ہے؛ پھر اسے قتل کر کے اس کی لاش ایک کانٹے/کھونٹی پر سڑے ہوئے گوشت کی طرح لٹکا دی جاتی ہے۔ وہ تین دن اور تین راتیں مردہ رہتی ہے اور آسمان اس کے نہ ہونے پر ماتم کرتا ہے۔
بالآخر حکمت اور تازہ پانی کا دیوتا Enki مداخلت کرتا ہے۔ وہ اپنی پیدا کردہ دو بے جنس مخلوقات kurgarra اور galatur کو آبِ حیات دے کر عالمِ زیرین بھیجتا ہے۔ انہی کی مدد سے Inanna دوبارہ زندہ ہوتی ہے۔ شرط یہ ہے کہ وہ اپنے لیے متبادل فراہم کرے — جو وہ پورا کرتی ہے، Dumuzi اور اس کی بہن Geshtinanna کو چھ چھ مہینے زیرِزمین رہنے کا انتظام کر کے، جس سے موسموں کا تسلسل پیدا ہوتا ہے۔
عمران البداوی استدلال کرتے ہیں کہ Q97 اس قدیم کائناتی اسطورہ کی توحیدی تجدید پیش کرتی ہے۔ آیتِ اول میں جو نزول کرتا ہے وہ نامعلوم مرد معبود ہے، جو مقدس تاریکی میں "ملکہِ شب" — Inanna یا اس کی عربی ہم منصب — کو حاملہ کرتا ہے۔ (—جس کی پہچان کبھی انکی، کبھی ایک نامعلوم الوہی طاقت سے منسوب کی جاتی ہے—) ان کی وحدت تحت الارض ایک برج/ کہکشاں پیدا کرتی ہے جو ہزار چاندوں سے زیادہ روشن ہے، وہ ستارہ جسے صبح کا ستارہ کہا جاتا ہے، زہرہ، جو شام کا ستارہ بھی ہے اور صبح کا بھی، اور یہی ہے ستارہ اِنَّانا ، العزیٰal-'Uzza، اور اللات Allat کا۔
چوتھی آیت میں جو فرشتے اترتے ہیں، وہ kurgarra اور galatur ہیں، Enki کی تخلیق کردہ بے جنس مخلوق جو زمین و آسمان پر پرواز کرتی ہیں اور آبِ حیات لے کر دیوی کو تحت الثریٰ سے نجات دیتی ہے۔ روح Ninshubur ہے، Inanna کی خادمہ اور رازدار(محرمِ راز)، جو معبودوں کے سامنے سفارش کرتی ہے اور Inanna کے پیچھے پاتال میں کود کر اس کی جان بچاتی ہے۔
Hasan Adnan's notes make this parallel explicit:
"Q97:3-4 — Angels as monotheistic reinterpretation of Enki genderless beings in Sumerian known as 'kurgarra' and 'galatur' who flutter over heaven and earth. The ANE 'spirit' is Ninshubur (Inanna's handmaid and confident) monotheist reinterpreted as the Qur'anic holy spirit being the angel Gabriel. ANE angels and spirit intercede before the gods into the underworld to rescue mistress Inanna. Qur'anic angels and spirit descend from God's command."
سورۂ قدر:5 میں "کمال" (سَلَام) کو البَداوی نے عبرانی/آرامی لفظ shalmuta سے منسلک کیا ہے، جس کا مطلب "کامل/مکمل/تمام" ہے، صرف "سلامتی/امن" نہیں۔ یہ اس تکرار کی بازتاب ہو سکتی ہے جو زیرِ زمین کے دروازہ بان اِنَّانا کو ہر لباس اتارتے ہوئے کہتے ہیں:
"خاموش، اِنَّانا! عالم زیرین کے راستے کامل ہیں، کوئی سوال نہیں کیا جا سکتا!"
یہ عبارت سات بار دہرائی جاتی ہے تاکہ الٰہی کمال اور ارادہ بے حیل و حجت ظاہر ہو۔ سورۂ قدر اس سخت گیر نظم کی تعبیرِنو کرتی ہے—یعنی کامل اطاعت اور مکمل حفاظت ؛ کلمة اور کلام کے نزول کا اتمام و اکمال!
آخر میں صبح ہوتی ہے، اور اِنَّانا صبح کے ستارے میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ سورۂ قدر میں بھی ḥattā maṭlaʿi l-fajr تک سَلَام قائم رہتا ہے—وہی صبح جو رات کی دیوی کو صبح کے روشن ستارے میں بدل دیتی ہے۔
Theotokos :
مقدس مونث ظرف، جس کے ذریعے الوہیت دنیا میں داخل ہوتی اور اسے بدل دیتی ہے۔
*سکینہ*
*Hebrew/Aramaic Shekinah (שכינה)*
البدوی کے مطالعے کا مرکزی موضوع قرآن میں "وحی کا مؤنث ظرف" اور "قرآنی متن میں مؤنث قدرت کی نفوذ" ہے۔ اس بحث کا محور ہے وہ لفظ جسے ہم سکینہ کہتے ہیں، جو قرآن میں چھ مرتبہ جلوہ گر ہوا (۲:۲۴۸، ۹:۲۶، ۹:۴۰، ۴۸:۴، ۴۸:۱۸، ۴۸:۲۶)۔ روایتی مترجمین اسے "سلامتی"، "اطمینان" یا "سکون" کہتے ہیں، مگر البدوی اسے پڑھتے ہیں الٰہیٰ کی مؤنث خود مقیمیت کے طور پر، عبرانی-آرامی שכינה کی مانند، وہ وجودِ مقدس جو اوپر سے نیچے اترتا ہے، لامتناہی اپنی حد میں محدود ہو کر انسانی برتن میں سما جاتا ہے۔
عبرانی-آرامی روایت میں یہ خدا کی وہ موجودگی ہے جو بنی اسرائیل کے درمیان رہتی ہے۔ عمودِ ابر ، شعلۂ جھاڑ، معبد کی مقدس زمین، اور وہ قریب ترین پہلو جس میں خدا خود اپنے بندوں کے درمیان رہتا ہے۔ وہ خود کو محدود کر کے نازل ہوتا ہے، تاکہ انسانی دل اس سے مملو ہو، اور بے پناہ اپنی محدودیت میں سمٹ کر قابلِ ادراک ہو۔ یہی تضاد ہے جسے ایفریم نے اپنے ترنیمہِ میلاد نمبر ۲۱ میں بیان کیا — اور جسے بیك نے سورۂ قدر میں "قدر" کی علامت کے طور پر دیکھا۔
سورہ ۹:۲۶ میں ارشاد ہے:
"پھر اللہ نے اپنی سکینہ اپنے رسول اور مؤمنین پر نازل فرمائی، اور ایسی لشکر نازل کیے جو تم نے نہ دیکھے، اور کافروں کو سزا دی۔"
یہ سکینہ نزول کرتی ہے — اوپر سے نیچے، بلندی سے زمین تک، بالکل ویسا ہی جیسے سورۂ قدر میں کلامِ الٰہیٰ کی "أنزلناه" کے ذریعے ظاہر ہوتا ہے۔ یہ مؤمنین میں اتر کر انہیں الٰہی حفاظت اور سکون عطا کرتی ہے، اور یہی وہ نزول ہے جو شکینہ، کیتھسما، اور سریانی روح القدس میں مؤنثانہ الٰہیٰ کے طور پر جلوہ گر ہوا۔
*روح القدس*
سریانی زبان — جو آرامی کی ایک بلند و شاندار شاخ ہے — میں روحا (ruḥā) کا لفظ خود مؤنث ہے۔ اسی لسانی حقیقت نے ابتدائی مسیحی روایت (دوسری سے چوتھی صدی عیسوی) کو ایک نادر مؤنث رنگ بخشا۔ روحا دقدشا (Ruḥā d-Qudsha)، یعنی روح القدس، کو نہ صرف نیوی طور پر مؤنث ضمیروں اور صفات کے ساتھ بیان کیا گیا بلکہ اسے صراحتاً "ماں" (Mother) کا لقب دیا گیا۔
ایفریم السریانی (۳۰۶–۳۷۳ء) اور ان کے ہم عصر افراہاٹ نے اسے "مادر الہی" کے طور پر پکارا، جو اپنے آغوش میں الہی کلمہ کو سانس دیتی ہے۔ تھامس کی اعمال (Acts of Thomas) جیسی ابتدائی سریانی تحریروں میں اسے روحا قدِّیشتا کہا گیا، جہاں "قدِّیشتا" بھی مؤنث صفت ہے۔ یہی روح القدس مریم علیہا السلام کے پاک وجود میں پھونکی گئی، تاکہ وہ الہی نور کو جنم دے۔
پانچویں صدی کے بعد یونانی اثر و رسوخ سے اس کی مؤنث تصویر کچھ جگہوں پر دھندلی ہوئی، مگر ابتدائی سریانی ادب میں یہ تصویر بالکل صاف اور پرجلال ہے: روح القدس الہی مؤنث موجودگی ہے — وہ نہایت نرم، عمیق اور زرخیز "ماں" جو تاریکی کے بطن میں نور کو پالتی اور دنیا کو بخشتی ہے۔
یہ مؤنث روح القدس ہی وہ قدیم آرامی–سریانی آواز ہے جو عبرانی شِکینہ کے تسلسل کو زندہ رکھتی ہے اور الہی نزول کی تمام روایات میں ایک ہی مؤنث آغوش کی طرف اشارہ کرتی ہے۔
*ANE= Ancient Near East
*کلید*
البدوی کی ۲۰۲۴ء کی تحقیق "قرآن میں مؤنث الوہیت" کا سب سے اصل اور دقیق کارنامہ لیلة القدر کی سمجھ بوجھ میں صرف لغوی دلیل یا اسطوریاتی موازنے تک محدود نہیں، بلکہ ایک موازناتی تقویمی جدول ہے — قدیم مشرق قریب کے مہینوں کی ساخت کی باقاعدہ ترتیب، جو آخری عہدِ قدیم میں جزیرہ نما عرب میں رائج تھیں۔
البدوی نے شمالی عرب کے قریشی کلینڈر (جو حمیرائی جنوبی عربی نظام سے ماخوذ ہے، جیسا کہ کرسچن روبن کی تحریری تحقیقات سے ثابت ہوا)، سریانی–یہودی کلینڈر، بابل کے شمسی–قمری نظام، اور ان نظاموں میں ہر مہینے کے زرعی اور فلکیاتی وظائف کا مقابلہ کیا۔ جب یہ جدولیں ایک دوسرے کے ساتھ تقابل میں دیکھی جاتی ہیں، تو ایک شگفتہ حقیقت آشکار ہوتی ہے: رمضان، شمالی عربی کیلنڈر کا نواں مہینہ، بابل کے کسلیمو (Kislimu) کے اسی مہینے کے عین فلکیاتی مقام پر واقع ہے۔ اور تمام قدیم مشرقی ماہانہ نظاموں میں نویں مہینے کو جو زرعی–فلکیاتی کردار دیا گیا، وہ ہے: بار آوری ،(نطفہ سے) حمل ٹھہرنا، قربِ ولادت، بطنِ نوماہی ،وغیرہ
یہ محض اتفاق نہیں؛ بلکہ وہ گہری ساختیات ہے جو تمام قدیم مشرقی شمسی–قمری نظاموں میں مشترک ہے، جو صرف عبوری وقت یا کیلنڈر کی رسمیات پر مبنی نہیں بلکہ مشاہدے اور زرعی حقیقتوں کے مطابق ترتیب پایا — فصل بونے اور کٹائی کے موسم، موت اور نویدِ حیات، زمین کی زرخیزی اور فلک کے چکر کے مطابق۔ ان سب نظاموں میں سال بہار سے شروع ہوتا ہے، بہار کے آفتابی توازن یا اس کے قریب — وہ لمحہ جب زمین سردی کے بعد دوبارہ حیات پاتی ہے، جب پہلی بارشیں برستی ہیں، جب نئی نشوونما شروع ہوتی ہے۔ سال کا پہلا مہینہ — شمالی عربی میں محرم، سریانی–یہودی میں نِسان، یا بابل میں نِسانو — مارچ یا اپریل میں آتا ہے۔
بہار کے آفتابی توازن سے نو ماہ بعد، یعنی انسان کے حمل کے مکمل نو مہینوں کے برابر، دسمبر آتا ہے، جو نواں مہینہ ہے۔ اور دسمبر سردیوں کے سورج گرہن کا مہینہ ہے: زیادہ سے زیادہ تاریکی کا لمحہ، جب سال کی سب سے طویل راتیں آخرکار کم ہونا شروع ہوتی ہیں، جب سورج روشنی کی جانب واپس لوٹتا ہے۔ یہ فلکیاتی ولادت کا لمحہ ہے — وہ لمحہ جب بہار کے آفتابی توازن میں مقدس اتحاد سے تصور شدہ بچہ، سال کے رحم سے نکل کر روشنی کی دنیا میں آتا ہے۔
البدوی اس تعلق کو اپنی مخصوص صراحت کے ساتھ بیان کرتا ہے: یہ نو ماہ کا وقفہ قدیم مشرقی دنیا کے مقدس کیلنڈر کے نیچے چھپا فلکیاتی حمل ہے۔ الہی بیج بہار کے آفتابی توازن میں نازل ہوتا ہے — ۲۱ مارچ کے بعد، اور آسمانی بچہ نو ماہ بعد دسمبر میں، سردیوں کے سورج گرہن پر ظاہر ہوتا ہے۔ یہ بالکل عیسائی عبادتی تقویم کے مطابق ہے: ۲۵ مارچ کو اعلانِ میلاد (کرسمس سے نو ماہ قبل ۲۵ دسمبر) وہ فلکیاتی ریتم ہے جسے قبل از مسیح قدیم مشرق قریب کی دنیا ہزاروں سال سے دیکھ رہی تھی۔ اور یہ اسلامی رمضان بھی ہے: قبل از اسلام شمسی–قمری کیلنڈر کا نواں مہینہ، مداخلت کے نظام کے خاتمے سے پہلے، دسمبر کے سردیوں کے سورج گرہن کے عین مطابق تھا —!!!
قریشی/شمالی عربی تقویم—جو حمیری الاصل قمری–شمسی نظام کی توسیع تھی—میں سال محرم سے منفتح ہوتا اور رمضان، بطورِ مہینۂ نہم، موسمِ سرما میں واقع ہو کر یمن کے تجارتی میلوں کے ساتھ ساتھ ایک مرحلۂ اِنْعِقاد و بارآوری کی علامت اختیار کرتا۔
سریانی–یہودی ترتیب میں سال نِیسان سے آغاز پاتا اور کِسلیو، نویں مہینے کی حیثیت سے، سرمایی تاریکی، رجوعِ نور، اور وارداتِ رؤیا و خوارق کے رمز سے متصف نظر آتا ہے۔
بابلی نظام—جو ان دونوں کا اصل مرجع ہے—نِسانو سے شروع ہو کر کِسلمو تک پہنچتا ہے، جہاں سرما، حرارتِ نار، شعائر و طقوس، اور اساطیری ظہورِ قُوائے خفیہ (ہیرو کی پیدائش) ایک ہی کونیاتی کیفیت میں مندمج ہو جاتے ۔
*نسیء اور نسیان : دوہری فراموشی*
یہ کائناتی صحت و صراحت، جو قدیم مشرق کے نظامِ تقویم میں عیاں تھی، بعد کی اسلامی روایت میں کیوں غائب ہوگئی؟ کیوں لیلۃ القدر ایک غیر معین، سرگرداں راز بن گئی، جو ہر سال کے بے ترتیب مہینوں کی درمیانی راتوں میں ڈھونڈی جاتی ہے؟ اس کی ایک تاریخی اور فلکیاتی وجہ ہے: محمد ﷺ کا ۶۳۲ء میں حج الوداع کے موقع پر نسیء کا خاتمہ، جیسا کہ قرآن میں سورۃ التوبہ (۹:۳۶–۳۷) میں ذکر ہے۔
قبلِ اسلام، شمالی عرب کا قریشی کیلنڈر ایک قمری–شمسی (lunisolar) نظام تھا۔ جیسے بابل اور سریانی–یہودی تقویم جن سے یہ ماخوذ تھا، مہینوں کو شمسی سال سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے periodic intercalation (نسیء) کیا جاتا، تقریباً ہر تین سال بعد ایک اضافی مہینہ ڈال کر تاکہ رمضان موسمِ سرما (دسمبر) میں رہے۔ نسیء کے خاتمے کے بعد، قمری سال تقریباً ۳۵۴ دن کا ہوگیا — شمسی سال سے گیارہ دن کم — اور کیلنڈر ہر سال موسموں میں گیارہ دن پیچھے کی طرف سرکتا ہے، یوں رمضان اب کبھی گرمی، کبھی سردی میں آتا ہے۔
لیکن نَسیء کے انسداد سے پہلے، رمضان اپنی جگہ قائم تھا—دسمبر کے افق پر، انقلابِ شتاء کے قریب۔ اور نویں مہینے کی یہی رات—لیلۃ القدر—درحقیقت کائناتی سال کی لیلۂ ولادت تھی۔ فلک پر زہرہ (Venus) کا اقتران اس کی علامت بنتا تھا: ایک ایسا مظہر جو ہر سال قابلِ مشاہدہ، ہر برس قابلِ پیش بینی، اور آٹھ سالہ دور میں حیرت انگیز طور پر دہرایا جانے والا تھا۔
قرآن مجید — سورۃ التوبہ (۹) : آیات ۳۶–۳۷
عربی متن
آیت ۳۶:
إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِنْدَ اللَّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِي كِتَابِ اللَّهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ۚ ذَٰلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ ۚ فَلَا تَظْلِمُوا فِيهِنَّ أَنفُسَكُمْ ۚ وَقَاتِلُوا الْمُشْرِكِينَ كَافَّةً كَمَا يُقَاتِلُونَكُمْ كَافَّةً ۚ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ
آیت ۳۷:
إِنَّمَا النَّسِيءُ زِيَادَةٌ فِي الْكُفْرِ ۖ يُضَلُّ بِهِ الَّذِينَ كَفَرُوا يُحِلُّونَهُ عَامًا وَيُحَرِّمُونَهُ عَامًا لِّيُوَاطِئُوا عِدَّةَ مَا حَرَّمَ اللَّهُ فَيُحِلُّوا مَا حَرَّمَ اللَّهُ ۚ زُيِّنَ لَهُمْ سُوءُ أَعْمَالِهِمْ ۗ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَافِرِينَ
اردو ترجمہ (مولانا فتح محمد جالندھری )
آیت ۳۶:
بے شک اللہ کے ہاں مہینوں کی گنتی بارہ مہینے ہیں — اللہ کی کتاب میں، جس دن سے اس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا — ان میں سے چار حرمت والے (محترم) ہیں۔ یہی سیدھا (قائم) دین ہے۔ سو تم ان (مہینوں) میں اپنے اوپر ظلم نہ کرو، اور مشرکوں سے سب مل کر لڑو جیسے وہ سب تم سے لڑتے ہیں، اور جان لو کہ اللہ پرہیزگاروں کے ساتھ ہے۔
آیت ۳۷:
(حرمت والے مہینوں کو) آگے پیچھے ہٹا دینا (نسیء) صرف کفر میں اضافہ ہے۔ اس سے کافر لوگ گمراہ ہوتے ہیں کہ وہ ایک سال اسے حلال کر لیتے ہیں اور دوسرے سال حرام ٹھہراتے ہیں تاکہ اللہ کے حرام کردہ مہینوں کی تعداد پوری کر لیں اور پھر جو اللہ نے حرام کیا اسے حلال کر لیں۔ ان کے برے اعمال انہیں آراستہ دکھائے جاتے ہیں، اور اللہ کافروں کو ہدایت نہیں دیتا۔
یہ دونوں آیات نسیء (intercalation / تقویمی تقدیم و تاخیر) کے خاتمے کا حکم ہیں — جو قبلِ اسلام قریشی/شمالی عربی کیلنڈر کا مرکزی حصہ تھا۔ قدیم عرب (اور حمیرائی جنوبی عرب) میں قمری سال کو شمسی فصلوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ہر ۲–۳ سال بعد ایک اضافی مہینہ ڈالا جاتا تھا۔ اس سے حج کا موسم ہمیشہ بہار میں رہتا تھا، اور رمضان (۹ویں مہینہ) سرما (دسمبر کے قریب، winter solstice) میں آتا تھا — بالکل جیسا البدوی نے قدیم مشرقی (بابل، سریانی–یہودی) کیلنڈروں کے موازناتی جدول میں دکھایا ہے۔
آیت ۳۶ واضح کرتی ہے کہ اللہ کا اصل نظام بارہ مہینوں کا ہے (شمسی–قمری توازن کے بغیر)۔ چار حرمت والے مہینے (ذوالقعدہ، ذوالحجہ، محرم، رجب) مقرر ہیں۔
آیت ۳۷ نسیء کو کفر میں اضافہ قرار دیتی ہے۔
جب نَسیء کا دروازہ بند ہوا تو تقویم اپنے فلکیاتی مراکز سے کٹ گئی۔ قرآن (۹:۳۷) نے اس عمل کو—جس کے ذریعے مقدس مہینوں میں رد و بدل کیا جاتا تھا—“کفر میں اضافہ” قرار دیا، اور یہ حکم اپنی جگہ ایک خالص الٰہیاتی اصلاح تھا، کیونکہ تقویمی تقدیم و تاخیر کو تجارتی اور سیاسی اغراض کے لیے برتا جا رہا تھا۔ لیکن اس اصلاح کا ایک غیر متوقع نتیجہ یہ نکلا کہ قمری تقویم شمسی گردش سے جدا ہو گئی—رمضان دسمبر سے منقطع ہو گیا، لیلۃ القدر انقلابِ شتاء سے بے ربط ہو گئی، اور وہ رات جو کبھی کائناتی ولادت کی معین ساعت تھی، اب ایک آوارہ راز بن گئی جو سال کے کسی بھی موسم میں نمودار ہو سکتی ہے، بغیر کسی فلکیاتی نشان کے۔ محمد ﷺ کا نسیء ختم کرنا کیلنڈر کو اس کے کائناتی لنگر سے آزاد کر گیا۔
دوہری فراموشی تھی:
فلکیاتی فراموشی: کیلنڈر کی uncoupling سے لیلۃ القدر کی موسمیاتی اور افلاکی شناخت کھو گئی، دسمبر اور خصوصاََ ولادت المسیح سے اس کا تانا بانا ٹوٹ گیا۔
تھیولوجیکل فراموشی: سورۃ ۹۷ کی incarnation theology، جو qadr کو لامتناہی کی پیمائش کے طور پر پیش کرتی تھی، اب صرف ایک الہی فرمان کی رات بن گئی۔
سورۂ قدر (۹۷) میں جو تجسدِ نور کا راز مضمر تھا—یعنی لامحدود کا محدود میں نزول، اور نور کا تاریکی کے بطن سے ظہور—وہ بتدریج ایک عمومی “تقدیر کی رات” کے مفہوم میں ڈھل گیا۔ جب رمضان دسمبر نہ رہا، جب زہرہ کا وہ مخصوص اقتران مشاہدے سے غائب ہو گیا، تو روایت کے پاس اس راز کی بازیافت کا کوئی ذریعہ نہ بچا۔ پانچ آیات رہ گئیں—معانی کی انتہائی کثافت کے ساتھ—مگر ان کی تعبیر کے لیے نہ کوئی تقویمی سیاق باقی رہا نہ کوئی فلکیاتی قرینہ۔
چنانچہ آخری عشرے کی طاق راتوں میں اس کی جستجو دراصل اسی گمشدگی کا صادق اعتراف ہے:
ہم جانتے ہیں کہ وہ رات موجود ہے، ہم اس کی بے مثال تقدیس سے آگاہ ہیں—مگر وہ کلیدِ وقت ہمارے ہاتھ سے نکل چکی ہے جو اس کے تعین کو ممکن بناتی۔
وہ کلید کیا تھی؟
یہیں سے البدوی کی تحقیق ہمیں نظامِ شمسی کے ایک نہایت دقیق اور شاندار نظم کی طرف لے جاتی ہے—ایک ایسا فلکیاتی میزان، جس کی باقاعدگی خود کائنات کی نبض میں دھڑکتی ہے۔
*نسیء کا عمل*
نسیء کے لیے تقریباً ہر دو سے تین سال بعد ایک اضافی مہینہ شامل کیا جاتا تھا۔
(یہ سب سے عام اور معتبر تاریخی رائے ہے۔)
✅وجہ کا سادہ حساب: ۱۱ دن فی سال × ۳ سال = ۳۳ دن (جو ایک قمری مہینے کے قریب ہے، یعنی ۲۹٫۵ دن)۔ اس لیے ہر تیسرا سال ایک مہینہ ڈالنے سے کیلنڈر تقریباً درست رہتا تھا۔
⚠️یہ عمل باقاعدہ نہیں تھا بلکہ ناسی (نسیء کا اعلان کرنے والا شخص، قبیلہ بنو کنانہ کا افسر) مشاہدے اور ضرورت کے مطابق فیصلہ کرتا تھا (جیسے حج اور میلے موسم میں رکھنے کے لیے)۔
ماہرین کی مختلف آراء :
1️⃣مورخین جیسے Caussin de Perceval (۱۸۴۳): ہر تیسرا سال ایک مہینہ (مثلاً پہلے سال محرم دگنا، تین سال بعد صفر دگنا، اور اس طرح چکر چلتا رہتا)۔
2️⃣جدید تحقیق:
یہودی کیلنڈر کی طرح ۱۹ سالہ سائیکل میں ۷ اضافی مہینے (Metonic cycle)۔ اوسطاً ۲٫۷ سال بعد ایک مہینہ۔ البدوی اور کرسچن جولین روبن کی تحقیق بھی اسی پر مبنی ہے — قریشی نظام حمیرائی (جنوبی عرب) سے ماخوذ تھا۔
(Hideyuki Ioh، ۲۰۱۴، "The Calendar in Pre-Islamic Mecca")
3️⃣دیگر ذرائع (البیرونی، ابو موسیٰ اشعری): بعض کہتے ہیں ہر دو سال بعد، بعض ہر تین سال بعد۔ کوئی قطعی اتفاق نہیں، لیکن دو سے تین سال کی حد سب مانتے ہیں۔
*انقلابِ شتاء*
انقلابِ شتاء وہ فلکیاتی لمحہ ہے جب شمالی نصفِ ارض میں شمس اپنی ادنیٰ ترین ارتفاع پر پہنچ کر زمانی دائرے میں قلیل ترین یوم اور اطول ترین لیل کی تشکیل کرتا ہے؛ یہ محض موسمی تغیّر نہیں بلکہ محورِ ارضی کے (تقریباً ۲۳٫۵ درجے) جھکاؤ اور مدارِ شمسی کی ہیئت کا لازمی نتیجہ ہے، جہاں اشعۂ شمس مائل زاویے سے وارد ہو کر نور کی مقدار کو حدِ ادنیٰ تک لے آتی ہیں، دن سکڑ جاتے ہیں، راتیں پھیل جاتی ہیں، اور سورج چند ایام کے لیے افق کے نزدیک گویا ٹھہرا ہوا محسوس ہوتا ہے—اسی نسبت سے لفظ solstice (وقوفِ شمس) مستعمل ہوا۔ اس کے بعد سورج تدریجاً شمال کی طرف رجوع کرتا ہے، ایام دراز ہونے لگتے ہیں اور نور کی بازگشت شروع ہو جاتی ہے۔
قدیم معاشروں نے اس دن کو منانے کے لیے بڑے بڑے پتھر کے نشان (جیسے نیو گرینج یا اوہائیو کے mound) بنائے، تاکہ سورج کی کرنیں مخصوص جگہ پر پڑیں۔
آکٹیٹیرس: وینس (زہرہ) کا آٹھ سالہ چرخہ
البدوی کے رومی دلائل کا مرکزی فلکیاتی میکانزم آکٹیٹیرس ہے — وہ آٹھ سالہ چکر جس میں وینس اور زمین کے سنوڈک پیریڈز تقریباً مکمل ہم آہنگی اختیار کر لیتے ہیں۔ وینس کا سنوڈک پیریڈ — یعنی زمین اور سورج کے اعتبار سے ایک ہی مقام پر واپس آنے کا عرصہ — تقریباً ۵۸۴ دن ہے۔ آٹھ زمینی سال (۲۹۲۲ دن) میں وینس تقریباً پانچ سنوڈک سائیکلز مکمل کرتی ہے (۵ × ۵۸۴ = ۲۹۲۰ دن)۔ آٹھ سال میں صرف دو دن کا فرق رہتا ہے، جس کے نتیجے میں وینس آسمان میں ایک تقریباً کامل پانچ نوکوں والا ستارہ (پینٹاگرام) بناتی ہے اور آٹھ سال بعد اسی مقام پر واپس آتی ہے۔
قدیم دنیا کے فلکیات دانوں کو آکٹیٹیرس معلوم تھا۔ بابل میں MUL.APIN کی فلکیاتی تختیوں میں وینس کے آٹھ سالہ سائیکل اور اس کا قمری شمسی کیلنڈر سے تعلق درج ہے۔ یونان میں، آکٹیٹیرس قمری اور شمسی کیلنڈروں کو ہم آہنگ کرنے کا بنیادی ذریعہ تھا، قبل اس کے کہ میٹونک سائیکل دریافت ہو۔ چین کے ابتدائی ریکارڈز میں بھی یہ سائیکل نظر آتا ہے۔
سورۃ الرحمن (Q 55:1–7)
الشمس والقمر بحُسبان —"مدار"
روایتی تراجم میں "ḥusbān" کو حساب یا مقررہ انداز میں ترجمہ کیا جاتا ہے، لیکن البدوی کے مطابق یہ اوکٹائیٹرس ہے — آٹھ سالہ فلکیاتی چکر جس میں سورج، چاند اور زہرہ کے ادوار ہم آہنگ ہوتے ہیں۔ لسان العرب (ابن منظور، ۱۳ویں صدی) اور تاج العروس میں "حساب" (حُسْبَان) کا اصل معنی "دقیق شمار، تقدیر، مدار کا حساب" ہے — سورج اور چاند کے چکر کی باقاعدگی (جیسے قمری مہینوں کا حساب)۔ قدیم عربی شعر (مثلاً امرؤ القیس) اور تفاسیر (طبری، ابن کثیر کے قدیم حوالے) میں بھی یہی: فطری نظام کی پیمائش۔
والنجم والشجر يسجدان —"زہرہ"
"النجم" (ستارہ):
قدیم نبطی اور صفائی نقوش (نبطیہ، ۱ویں صدی قبل مسیح سے) میں الٰعزیٰ کو صراحتاً صبح کا روشن ستارہ (Venus) سے جوڑا گیا ہے۔ نبطی بتیل (betyl) پر ستارہ نما آنکھیں (star-like eyes) الٰعزیٰ کی علامت ہیں۔ یونانی مورخین (ہیرودوٹس اور بعد کے) بھی عرب کی "آفروڈائٹ" (Venus) کو الٰعزیٰ کہتے ہیں۔ لسانی طور پر "نجم" قدیم عربی میں صبح کے ستارے کے لیے استعمال ہوتا تھا (قرآن ۵۳:۱۹–۲۰ میں بھی الٰعزیٰ کا ذکر ہے)۔
"الشجر" (درخت):
کتاب الاصنام (ہشام بن کلبی) کا عین متن:
"الٰعزیٰ کا مزار نخلہ میں تین سمُرہ (اکیشیا) کے درختوں پر تھا۔ خالد بن ولید نے ان درختوں کو کاٹ کر مزار ڈھا دیا۔"
(یہ روایت قبائلی روایات پر مبنی ہے، ۸ویں صدی میں لکھی گئی۔)
قدیم عرب میں مقدس درخت (acacia/samurah) الٰعزیٰ کی "نزول" کی جگہ تھے — یہ تاریخی اور لسانی طور پر ثابت ہے۔
یہاں النجم قدیم عربی ثقافت میں زہرہ (الـ'عزى) کے لیے مخصوص ہے، اور الشجر اس کا زمینی مظہر — میقات کے آس پاس اگنے والے Acacia درخت ہیں۔
سورۃ قریش (۱۰۶:۲):
"ان کا قافلہ سفرِ شتاء و صیف ہے"
روایتی تفسیر کے مطابق یہ قریش کے یمن اور شام کے دو سالانہ تجارتی اسفار ہیں، لیکن البدوی اس کے تجارتی سیاقکو قبول کرتے ہوئے اس کی باز تعبیرکچھ ہوں کرتے ہیں:
شتائی سفر = زہرہ کی ولادت (صبح کا ستارہ) کے شتوی تجارتی-عباداتی سفر سے متعلق ہے، جو دسمبر کے انقلابِ شتاء کے وقت کیا جاتا تھا۔
صیفی سفر = زہرہ کے نزول (شام کا ستارہ) کے وقت موسم گرما میں طائف کی طرف سفر سے متعلق ہے۔
یہ قافلہ صرف تجارتی نہیں، بلکہ زہرہ کے عبادتی دو مقامات —س صبح و شام کے ستارے کے مقدس مراکز — کے فلکیاتی چکر کی نمائندگی کرتا ہے۔
(الٰعزیٰ کا مزار نخلہ (مکہ کے جنوب، یمن کی طرف) میں تھا۔
اللات کا مزار طائف (شمال) میں۔)
شتائی سفر جنوبی گرم علاقوں کی طرف اور صیفی شمالی ٹھنڈے علاقوں کی طرف تھا، اور دونوں راستے دیویوں کے مقدس مراکز سے گزر کر گزرتے، جہاں قریش رک کر قربانیاں دیتے۔
سورۃ الحاقہ (۶۹:۱۷):
"وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ"
آیت کا سیدھا ترجمہ: "اور فرشتے اس (آسمان) کے کناروں پر ہوں گے، اور ان کے اوپر اپنے رب کے عرش کو اٹھائے ہوئے آٹھ (فرشتے) ہوں گے اس دن۔"
روایتی اسلامی تفاسیر (طبری، ابن کثیر، جلالین وغیرہ) میں یہ قیامت کے دن کا منظر ہے۔ فرشتے آسمان کے کناروں پر کھڑے ہوں گے، اور اللہ کے عرش کو آٹھ فرشتے (یا آٹھ صفوں/گروهوں کے فرشتے) اٹھائیں گے۔ یہ اللہ کی عظمت، قیامت کی ہیبت اور cosmic order کی نشانی ہے۔ "ثمانیہ" (آٹھ) کو بعض نے آٹھ الگ فرشتے، بعض نے آٹھ صفوں یا کربیوں (cherubim) کی صفوں سے تعبیر کیا ہے۔ یہ آیت غیب سے متعلق ہے، جس کی حقیقت اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔
"Star of Ishtar"










