Shafqat Mehmood is the Education Minister of Pakistan, Shafqat Mehmood Served as the federal directorate of education and training...
Shafqat Mehmood is an official Pakistani politician. He is the current Education Minister of Pakistan.

seen from Russia
seen from China

seen from United Kingdom
seen from Philippines
seen from United Kingdom
seen from Sweden

seen from China
seen from United States

seen from Italy
seen from China
seen from Egypt

seen from Malaysia
seen from China
seen from United States

seen from Kazakhstan
seen from China
seen from United States

seen from Maldives

seen from United Kingdom
seen from China
Shafqat Mehmood is the Education Minister of Pakistan, Shafqat Mehmood Served as the federal directorate of education and training...
Shafqat Mehmood is an official Pakistani politician. He is the current Education Minister of Pakistan.
Shafqat lauds role of edu institutions during COVID-19 lockdown LAHORE - Federal Minister for Education Shafqat Mehmood Saturday lauded the role of educational institutions during COVID-19 lockdown, saying that the institutions brought new ways to impart education during the crisis times.
HAVE A VALUED CONTENT
NSAIRA review the best tech related products
Best Gadgets Reviews
کورونا وائرس کے باعث بورڈ امتحانات کے بارے میں بڑا فیصلہ سامنے آگیا
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) حکومت نے کورونا کی صورتحال کے باعث ملک بھر میں بورڈز کے تمام امتحانات ختم کردیے۔قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ پہلے تعلیمی اداروں کو 31 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جس میں اب مزید ڈیڑھ ماہ کی توسیع کررہے ہیں جس کے بعد تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ صورتحال کی وجہ سے بورڈز کے امتحانات ملتوی نہیں بلکہ ختم کردیے ہیں جس کے بعد اب نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات نہیں ہوں گے۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کا نتیجہ دیکھ کر طلبہ کو پروموٹ کیا جائے گا اور اسی طرح یونیورسٹی میں داخلہ گیارہویں جماعت کے نتیجے پر ملے گا۔ Read the full article
کورونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں کے بارے میں ایک اور بڑا فیصلہ آگیا
اسلام آباد (جی سی این رپورٹ) ملک بھر میں تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیرصدارت صوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس ہوئی۔صوبائی وزیر میں ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کی۔اس دوران پنجاب، بلوچستان اور سندھ نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا کا خدشہ ہے لہذا تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں۔پنجاب ،سندھ اور بلوچستان نے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کی کی تاہم خیبر پختونخواہ میں یکم جون کے بعد سکول کھولنے کی حمایت کی۔کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ معاملہ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں رکھا جائے گا۔قبل ازیں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ابھی اسکول کھلنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اسکول کھولنے کے حوالے سے بھی مشاورت ہورہی ہے۔26 مارچ کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا وائرس کے باعث پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔۔واضح رہے کہ حکومت نے 26 مارچ کوحکومت نے ملک بھر میں31مئی تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا تھا کہ 13مارچ کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی گئی۔کورونا سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی کے تحت آگے چل رہے ہیں۔ صحت سے متعلقہ عملہ ہمارے مجاہدیں ہیں۔وائرس دنیا کے 182سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لوگوں کو گھروں میں رہنا ہوگا۔ہم نے کورونا سے بچنے کیلئے باقی سارے کام روک دیے ہیں۔ شفقت محمود نے بتایا کہ تمام صوبوں کے ساتھ رابطے کیے گئے اور معاہدہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں 31مئی تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ رمضان شریف میں بھی تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔ کورونا کے خاتمے کیلئے صوبوں کو مل کر کام کرنا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی گندم کی قلت نہیں ہے، نہ ہی آٹے کی قلت نظر آرہی ہے، گندم وافر مقدار میں موجود ہے۔ Read the full article
جہانگیر ترین کے برے دن شروع، ایک اور وفاقی وزیر نے آئینہ دکھا دیا
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کھل کرکہتا ہوں کہ جہانگیر ترین کیخلاف انکوائری وزیراعظم نے کروائی، جہانگیرترین کااعظم خان پر الزام لگانا غیرمنطقی ہے، اب 25 اپریل کو کمیشن کی رپورٹ آئے گی تو سب واضح ہوجائے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جہانگیر ترین کے خلاف وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے کچھ نہیں کیا، میں کھلم کھلا کہتا ہوں کسی نے کچھ نہیں کیا، چینی کی قیمتیں بڑھی جو نہیں بڑھنی چاہیے تھیں۔آٹے کا بحران پیدا ہوا جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔ وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ اس سارے مسئلے کی انکوائری کرنی چاہیے، وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ انکوائری پبلک ہونی چاہیے۔ لہذا اب جہانگیر ترین کی جانب سے کسی اور پر الزام لگانے کی منطق سمجھ نہیں آتی۔مجھے اس لیے جہانگیرترین کا مئوقف غیرمنطقی لگ رہا ہے کہ سب کچھ وزیراعظم نے کروایا، اب 25 اپریل کوکمیشن کی رپورٹ بھی آجائے گی، اس میں سب واضح ہوجائے گا۔اس لیے یہ کہنا کہ ایکس وائی زیڈ نے کیا غیرمنطقی ہے۔ واضح رہے جہانگیر ترین نے چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ کو سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ چینی بحران کی رپورٹ کے پیچھے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کا ہاتھ ہے۔ اعظم خان مسلسل وزیراعظم عمران خان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ وزیراعظم سے مسلسل رابطے میں ہوں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ تحقیقاتی کمیٹی نے بنیادی سوالات کے جوابات نہیں دیے۔گنے کی سپورٹ پرائس بڑھنے سے چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ 180روپے سپورٹ پرائس سے ایکس ملز ریٹ 65 روپے بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی برآمد کرنے کا فیصلہ اس صورت غلط ہوتا جب سٹاک نہ ہوتا۔ نومبر 2019ء میں چار لاکھ 57 ہزار ٹن چینی سرپلس تھی۔ سبسڈی کی رقم کسی کی جیب میں نہیں جاتی۔ چینی کی ایکسپورٹ بڑھنے سے ملکی برآمدات کو فائدہ ہوا۔ 3ارب کی سبسڈی سے ملک میں 30 ارب کا فائدہ ہوا۔ یوٹیلٹی اسٹورز کو 20 ہزار ٹن چینی 67 روپے میں فروخت کی۔67 روپے فی کلو چینی دے کر عوام کو 25 کروڑ روپے کا فائدہ پہنچایا۔67 روپے فی کلو چینی نہ دیتا تو یہ رقم 25 کروڑ روپے کورونا فنڈ میں جمع کروا دیتا۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی کو چینی مہنگی کرنے کی دھمکی کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ Read the full article
#shafqat E #mustafa #hadiths #hadith #sahihbukhari #imamhasan #osama Bin zaid #muhabbat https://www.instagram.com/p/BoyVxeoHdAp/?utm_source=ig_tumblr_share&igshid=1rpeeat7sv2zz