مولانا رسول شاہ۔ ۔ ۔ تعلق شینکے علیزو۔ ۔ ۔ ۔ بایاں گردہ خراب ہوکر نکال دیا گیا ہے۔ چھوٹے پیشاب کی نس کٹ چکی ہے۔ جس کی علاج ناممکن ہو چکا ہے۔ ضعیف العمر رسول خان مسجد میں پیش امام تھے۔ بیماری کے بعد اس نے مسجد کی امامت چھوڑ دی ہے۔ کیونکہ بیماری ایسی ہے کہ وہ وضو میں نہیں رہ سکتے۔ ڈاکٹروں نے ڈریپ لگا دی ہے۔ جو ساری زندگی کیلئے لگی ہوگی۔ آٹھ بچے اللہ پاک نے دئیے تھے۔ وہ بھی اللہ پاک نے واپس اپنے پاس بلا لئے ہیں۔ ضعیف العمر مولانا رسول خان کی دو بیویاں ہیں۔ بڑی زوجہ ہائی شوگر کی مریضہ ہے۔ جس کی وجہ سے ایک ٹانگ کو کاٹ دیا گیا ہے۔ وہ بھی عرصہ دراز سے بستر پر پڑی ہیں۔ چھوٹی زوجہ سے دو چھوٹے بچے ہیں جو ساتویں کلاس میں پڑھتے تھے۔ لیکن غربت، تنگدستی اور مجبوری کی وجہ سے وہ سکول سے اٹھائے گئے اور بازار میں ایک رنگساز کے پاس 50 روپے دیاڑی پر لگا دئے ہیں۔ ضعیف العمر مولانا رسول خان صاحب اب محنت، مشقت بھی نہیں کر سکتے۔ کیونکہ ان کی زندگی ایک گردے کی محتاج ہے۔ ان کی کمائی کرنے والے وہی دو کمسن بچے ہیں جن کی عمریں بمشکل 8، 9 سال بھی نہیں ہوئی ہے۔ مولانا رسول خان ہماری اور اپ کی مدد کی محتاج ہیں۔ جبران فاؤنڈیشن کو ملنے والی زکوۃ سے مولانا رسول خان کو 15000 ہزار روپے دئیے گئے ہیں۔ لیکن یہ ان کیلئے ناکافی ہیں۔ ان کی ماہانہ کی ادویات کی رقم 10 سے لیکر 15000 ہزار تک ہے۔ تمام مخیر حضرات سے ہمدردانہ گزارش کرتے ہیں کہ وہ اگر جنت میں بہترین گھر اور محل بنانے کی آرزومند ہیں، اگر وہ جنت میں رسول پاک ص کی قربت کی خواہش رکھتے ہیں تو آگے آئیے اور اللہ پاک کے ایسے بے سہارا ، مجبور اور بے بس انسانوں کی مدد کرکے اپنے رب العزت کی خوشنودی حاصل کریں۔ انشاءاللہ میرا رب بڑا رحیم و کریم اور بہتر بدلہ دینے والا ہے، وہ آپ کو اس کے بدلہ بہترین اور اعلی سے نوازے گا۔ آپ کا خیر اندیش۔ نیک رحمان چئیرمین جبران ویلفیئر فاؤنڈیشن 03005949111 . . . 03444755548 #jebranwf #jebranwf #jwf #imrankhan #rabipirzada #shoukattareen #جبران_فاونڈیشن #jwf https://www.instagram.com/jebranwf/p/CYj5uo8qjRE/?utm_medium=tumblr











