Top Ten Richest Pakistani Cricketer 2020 - Cricket Lover's - Haiders Sports

seen from United States
seen from Poland

seen from United States
seen from United States
seen from China
seen from Netherlands

seen from Malaysia
seen from United States

seen from United States

seen from Canada

seen from Kazakhstan
seen from Australia
seen from Germany
seen from United States
seen from China
seen from United States

seen from United States

seen from Malaysia
seen from Taiwan
seen from China
Top Ten Richest Pakistani Cricketer 2020 - Cricket Lover's - Haiders Sports
عمراکمل کی سزا کے بعد جاوید میانداد بھی میدان میں اتر آئے
لاہور (جی سی این رپورٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان جاوید میانداد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل پر تین سال پابندی کی سزا کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کرکٹرز سے درخواست کروں گا کہ وہ ایسے کاموں میں مت پڑیں۔ تفصیلات کے مطابق جاوید میانداد نے عمر اکمل کو ملنے والی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ”وہ بہت ہی زبردست کرکٹرز تھا لیکن غیر ضروری تنازعات میں پھنس گیا۔ میں نے اسے بہت مرتبہ کہا کہ خود کو بدلو لیکن اس نے میرے سمیت کسی کی بھی نہیں سنی۔ آج، نتیجہ سب کے سامنے ہے، اس پر تین سال کیلئے پابندی لگا دی گئی ہے۔ میں نوجوان کرکٹرز سے درخواست کرنا چاہوں گا کہ برائے مہربانی اس طرح کے کاموں میں مت کریں کیونکہ ایسا کرنے سے یقینا آپ کے کیرئیر تباہ ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کی ہے جس کے باعث وہ ہر طرح کی کرکٹ سے دور رہیں گے۔ پی سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ سامنے آنے کے بعد موجودہ اور سابق کرکٹرز کی جانب سے ردعمل آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ Read the full article
میچ فکسنگ سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، عمر اکمل کو پی سی بی نے سزا سنا دی
لاہور(جی سی این رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ فکسکنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں کرکٹر عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کردی۔
PCB Media ✔@TheRealPCBMedia Umar Akmal handed three-year ban from all cricket by Chairman of the Disciplinary Panel Mr Justice (retired) Fazal-e-Miran Chauhan. 382 4:18 AM - Apr 27, 2020 Twitter Ads info and privacy 128 people are talking about this کرکٹر عمراکمل پر 3سال کے لیے ہرقسم کی کرکٹ پرپابندی عائد ہوگی۔ پی سی بی ڈسپلنری پینل نےعمراکمل کےخلاف کیس کا فیصلہ سنایا جس کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ فیصل میراں چوہان ہیں۔20 فروری کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کر دیا تھا اور اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔ اس معطلی کی وجہ سے عمر اکمل پاکستان سپر لیگ 5 میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے۔ بعد ازاں یہ خبریں سامنے آئیں کہ عمر اکمل کو بکی نے میچ فکسنگ کی پیشکش کی تاہم وہ اس کی اطلاع بروقت پی سی بی کو دینے میں ناکام رہے۔اس کے بعد عمر اکمل کے فون کا ڈیٹا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اپنے پاس رکھ لیا اور عمر اکمل کو طلب کرکے ان کے دونوں فونز قبضے میں لے لیے۔ ریکارڈ کے مطابق پی ایس ایل 2020سے پہلے بکی نے عمر اکمل سے رابطہ کیا اور انہیں فکسنگ کی پیشکش کی۔ان ٹھوس شواہد کے ہاتھ لگنے کے بعد پی سی بی نے کارروائی کی اور پھر عمرل اکمل نے بھی بکی سے رابطہ ہونے کا اعتراف کرلیا تاہم پی سی بی یا ٹیم منیجمنٹ کو بروقت آگاہ نہ کرنے پر انہیں معطل کیا گیا تھا۔ 20 مارچ کو کرکٹر عمر اکمل پر اینٹی کرپش کوڈ کی خلاف ورزی کی فردجرم عائد کی ئی اور عمر اکمل کو 31 مارچ تک جواب داخل کرنے کی مہلت دی گئی۔ٹیسٹ کرکٹر کو اینٹی کرپشن کوڈ 4.2.2 کے تحت چارج کیا گیا اور ان پر الزام عائد کجیا گیا کہ انہوں نے دو بار قانون کی خلاف ورزی کی۔ Read the full article
عمر اکمل اپنی غلطی کا اعتراف کرکے بچ سکتے ہیں
کراچی (جی سی این رپورٹ) ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل پاکستان سپر لیگ سے قبل کراچی میں مشکوک لوگوں سے میل ملاپ کرتے ہوئے پی سی بی کے شکنجے میں آئے۔ سٹے باز وں نے انہیں جو پیشکشیں کیں انہوں نے ان پیشکشوں کو رپورٹ نہیں کیا لیکن اگر عمر اکمل اس حوالے سے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کر لیتے ہیں تو انہیں معمولی سز ا کے بعد معافی مل جائے گی۔ غلطی تسلیم نہ کرنے کی صورت میں کیس اینٹی کرپشن ٹریبونل کو بھجوا دیا جائے گا۔ ماضی میں ایسی مثالیں موجود ہیں کہ غلطی تسلیم کرنے کی صورت میں ون گریڈ سینکشز پر معاملہ ختم کر دیا جائے گا۔ 2017میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عرفان کا کیس بھی اسی طرح ختم کیا گیا تھا۔ طویل قامت فاسٹ بولرمحمد عرفان کو اینٹی کرپشن کو ڈ کی خلاف ورزی کی کم سے کم چھ ماہ کی پابندی کی سزا کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ چھ ماہ کی معطل سزا کے ساتھ دس لاکھ روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔ پی سی بی نے جمعے کو عمر اکمل کو بورڈ اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔ یہ شق کسی بھی فردکی جانب سے کرپشن کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی ویجلنس اینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کو (بغیر کسی غیر ضروری تاخیر سے) آگاہ نہ کرنے سے متعلق ہے۔ان کے پاس اس نوٹس کا جواب دینے کے لیے 14دن کا وقت ہے جس کے تحت انہیں 31مارچ تک نوٹس کا جواب دینا ہوگا۔آرٹیکل 6.2کے تحت آرٹیکل 4.2.2کی خلاف ورزی کا جرم ثابت ہونے پر 6ماہ سے تاحیات پابندی تک کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔ Read the full article