مصروف ترین ویہلے
بیگم صاحبہ نے کہا
سنیے، کچن کا بلب فیوز ہوگیا ہے نیا لگا دیں شوہرنے کہا
اچھا جی، فارغ ہوکے لگادیتا ہوں دو دن بعد بیوی نے پھر کہ
ابات سنیں، دروازے کا لاک ٹوٹ گیا ٹھیک کرا دیں شوہر کا حسب معمول رسپانس
اوہ کیسے؟ ڈونٹ وری تین دن بعد بیگم نے کہا
گیٹ کی گھنٹی نہیں بج رہی،دو دن سے اسے تو چیک کریں شوہر نے موبائل فون کی اسکرین سے چھیڑچھاڑ کرتے ہوئے کہا
شکر کرو سکون ہے، چلو دیکھتا ہوں اٹھ کے بیگم صاحبہ نے پھر کہا
چکی سے آٹا لادیں، ختم ہونے والا ہے شوہر نے کاہلی سے جواب دیا
اچھا شام کو لا دیتا ہوں ایک ہفتے بعد بیوی پھر بولی
پانی کی موٹر خراب ہے، مکینک کو بلائیں شوہر نے سرد آہ بھر کر کہا
ہوں، ٹھہر کے کال کرتا ہوں دس دن بعد بیگم صاحبہ نے شوہر کو پھر یاد کرایا
اے سی کی سروس بھی کرانی ہے شوہر نے شانے اچکاتے ہوئے کہا
اوکے کل یاد کرانا مہینے بعد بیوی کا غصہ جواب دے گیا، دانت پیس کر چلائی
سنیے! بلب، لاک، موٹر، اے سی، گھنٹی، پنکھا، ٹیلی فون، استری، دماغ۔۔ سب خراب ہوئے پڑے ہیں آخر کب ٹھیک کرائیں گے؟
شوہر نے بڑی معصومیت سے جواب دیا
اب اتنے ساری چیزیں میں کیسے ٹھیک کراؤں؟ ایک ایک کرکے بتاتیں تو اب تک ٹھیک بھی کرا دیتا












