وہ علامات جو بتاتی ہیں آپ وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں
انسانی مجموعی صحت میں وٹامن ڈی کا بہت اہم کردار ہے ، دھوپ سیکنا وٹامن ڈی حاصل کرنے کا سستا اور اہم ترین ذریعہ ہے ، دھوپ سیکنے کی صورت میں انسانی جسم میں قدرتی طور پر وٹامن ڈی کی افزائش ہوتی ہے جبکہ اس کی کمی سے بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں ۔طبی ماہرین کے مطابق وٹامن ڈی حاصل کرنے کے لیے صبح 10 بجے سے پہلے اور شام 4 بجے کے بعد کی دھوپ میں 20 سے 25 منٹ کے لیے بیٹھنا چاہیے، اگر مصروف روٹین میں دھوپ سیکنا ناممکن ہو تو وٹامن ڈی کی کمی پوری کرنے کے لیے سپلیمنٹس بھی لیے جا سکتے ہیں، وٹامن ڈی کی افزائش کے لیے مثبت غذا کا استعمال بھی لازمی ہے ۔ وٹامن کی کمی کی وجوہات طبی ماہرین کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی کی وجوہات میں میں دھوپ نہ سیکنے سمیت غیر مناسب غذا کا استعمال بھی شامل ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی کی اہم وجہ سورج کی شعاؤن سے دور رہنا ہے ۔ ماہرین کے مطابق جو افراد دن کے اوقات میں گھروں اور دفتروں میں مصروف اور دھوپ سے دور رہتے ہیں ان میں وٹامن ڈی کی کمی پائی جانا عام سی بات ہے ۔ ماہرین کے مطابق سورج کو شعائیں وٹامن ڈی بننے کے عمل اور اسے محفوظ کرنے میں مدد دیتی ہیں اس لیے دھوپ سیکنا بہت اہم ہے ۔ وٹامن ڈی کی کمی سے صحت پر کیا منفی اثرات آ سکتے ہیں ؟ زخموں کا دیر سے بھرنا طبی ماہرین کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی سے زخم بھرنے کا عمل سُست ہو جاتا ہے ، اگر آپ ورزش کرنے کے عادی ہیں اور ورزش کرتے ہوئے تھوڑی ہی دیر میں تھک جاتے ہیں تو یہ بھی وٹامن ڈی کی کمی کی علامتوں میں سے ایک ہے ، وٹامن ڈی کی کمی کے سبب ورزش کے دوران تناؤ بڑھنے سے متاثر ہونے والے پٹھے تا دیر صحت مند نہیں ہو پاتے ہیں۔ کمزور ہڈیاں غذا کا غیر مناسب ہونا اور دھوپ بھی نہیں سیکنے کے نتیجے میں وٹامن ڈی کی Read the full article

















