میری خاموشی کی آواز
آج پھر وہی سوچ رہی ہوں…
کیوں ہر بار اُمید باندھتی ہوں اور پھر سب کچھ بکھر جاتا ہے؟
جب مجھے لگتا ہے کہ اِس بار میری زندگی بدلے گی، تب ہی کوئی نہ کوئی راستہ بند ہو جاتا ہے۔
کیا میری قسمت ایسی ہی ہے؟
کیا میں سچ میں اتنی بدنصیب ہوں؟
دل کرتا ہے چیخ کر سب کہہ دوں، لیکن سب سمجھتے ہیں کہ میں مضبوط ہوں۔
اندر سے ٹوٹ کر بھی ہمیشہ مسکرا دیتی ہوں۔
لیکن یہ میری ڈائری… میری آواز ہے۔
یہاں میں اصل میں اپنے جذبات لکھ سکتی ہوں، بغیر کسی کے ڈر کے۔
آج میں صرف یہ لکھ کر ہلکا ہونا چاہتی ہوں کہ:
"مجھے درد ہے، اور مجھے سُننے والا کوئی نہیں۔"










